وحدت نیوز (اسکردو) گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہیں ،8 جون ملت کی سرفرازی کا دن ثابت ہوگا،جی بی کی محرومی کا سبب مرکز میں بیٹھی قوتیں ہیں،مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی زبان ہے،ہم گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں گے،کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوامی خدمت کو ہمارے نمائندے عبادت سمجھ کر کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو پریس کلب میں عمائدین پاری کھرمنگ  کے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاگلگت بلتستان میں پری پول ریگنگ جاری ہے،بے نظیر انکم سپورٹس کے نام پر شناختی کارڈ جمع کرنا شروع کر دیے ہیں،الیکشن پر قدغن کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے،الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائی جائے بصورت دیگر دھاندلی کے سپیشلسٹ اس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کردینگے،ہم ہر جماعت کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ،یہی جمہوریت کا تقاضہ بھی ہے،پنجاب کی طرح آر اوز کے الیکشن کو ہم قبول نہیں کریں،الیکشن کا رزلٹ موقع پر ملنا چاہیئے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے پرامن اور محب وطن عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (اسکردو) استاد العلماء علامہ یوسف کریمی ،آزاد امید وار کھرمنگ حلقہ 5 کاظم سیلم پاروی،ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان وزیر غلام محمد کلیم،پیپلز یویھ آرگنائزیشن کے نائب صدر جی ایم پاروی،سیدمحمد علی رضوی گروپ کے چیئرمین کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان ،آزاد امیدوار کاظم سیلم مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم کے حق میں دستبردار،سکردو پریس کلب میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار کاظم سلیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری امید مظلومین پاکستان ہیں ہم مجلس وحدت کے پرچم تلے جمع ہو کر اس پسماندہ اور محروم علاقے کے عوام کی ترقی کے لئے جدو جہد کریں گے،پیپلز یوتھ کے نائب صدر جی ایم پاروی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے جو دو سے تین سالوں کام مجلس وحدت مسلمین نے کیا ہے باقی جماعتوں نے 35 سالوں میں نہیں کیا ،یہی وجہ ہے کہ خطے کے مظلوم عوام مجلس وحدت مسلمین کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،یہ ایک قومی جماعت ہے،میں آج کے بعد  ایم ڈبلیوایم کا ادانیٰ ورکر اور علامہ راجہ ناصر کا سپاہی بن کر کام کرونگا اور اسے اپنے لئے عظیم سعادت سمجھوں گا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو پھربیرونی مداخلت کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح قرار دے ملک میں حقیقی امن آ جائے گا۔ملک میں جاری دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد بھارت سے سفارتی تعلقات کی نوعیت پر نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ملک دشمن طاقتوں سے انہی کے لہجے میں بات کرناقومی غیرت کا تقاضہ ہے۔ پاکستان کی ایٹمی طاقت سے خائف ملک دشمن خفیہ ایجنسیاں دہشت گردی کی کاروائیوں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکاربنا کر پاکستان کو دنیا بھر کے سامنے ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنا چاہتی ہیں۔ تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کار وں کا اس ملک میں راستہ روکا جا سکے اور پاکستان اقتصادی و معاشی بدحالی کا شکار رہے ۔علامہ ناصرعباس ملاقات کے لیے آئے ہوئے سیاسی و مذہبی وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت اپنی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ان ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کاروں کی نشاندہی کر کے بے نقاب کرنا ہو گا جو وطن عزیز کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ یہ ملک ہمارا مادر وطن ہے اس کی عزت و حرمت ہم پر واجب ہے۔جو شخص ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے وہ غدار وطن ہے اور اس کی سزاتختہ دار ہے۔ پاکستا ن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی عناصر ملوث ہیں جو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں موجود ان تنظیموں کو استعمال کر رہے ہیں جو مذہب اور قومیت کے نام پر واویلا کر کے حکومتوں کو بلیک میل اور دہشت گردی کو پروموٹ کرتی آئی ہیں۔ان عناصر کا تعلق نہ مذہب سے ہے اور نہ قوم سے بلکہ انہوں نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملکی سلامتی کو داو پر لگا رکھا ہے۔قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ان عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کی عمل داری پر تساہل پسندی سے کام لے رہی ہے۔جس کے باعث دہشت گردی کے واقعات پھر شدت پکڑتے جا رہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کو اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف انتقامی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بجائے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے استعمال کرے۔جس تیزی سے اس پلان کی منظوری لی گئی تھی اگر اسی سرعت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس پر عمل درآمد بھی کیا جاتا تو آج نتائج مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاک ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے پورے جذبے،نیک نیتی اور بھرپور عوامی تائید کے ساتھ مصروف عمل ہے اور ہمیں یقین کامل ہے کہ اس پاک سرزمین پر آخری دہشت گر د کے خاتمے تک یہ غیور فوج ایسے ہی جرات مندانہ انداز میں آگے بڑھتی رہے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ نون تکفیروی گروہوں سے اپنے تعلقات کی وضاحت کرے۔ نون لیگ حکومت کے وزراء کالعدم تنظیموں کے سربراہان کی سرپرستی آخر کس کی ایما پر کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےصوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے منفی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تکفیری گروہوں کو مکمل آزادی دے رکھی ہے، تاکہ وہ اس ملک میں فرقہ واریت کے فروغ کے لئے اپنی آزادنہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام انہیں اس بات کی قطعی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مسلک یا عقیدے کی بات کرکے لوگوں کے مذہبی جذبات کی توہین کریں۔ یہاں کے لوگوں کی صدیوں پرانی روایات ہیں۔ یہ مدتوں سے وحدت و اخوت کے رشتے میں پیوست ہیں۔ مسلک کے نام پر تفریق کی کسی سازش کو یہاں پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کی داعی ہے۔ اس نے اہل علاقہ کی بلاتفریق خدمت کے عزم کو عملی شکل دی ہے۔ یہی وجہ ہے ہماری اتنخابی مہم میں شیعہ سنی مسالک کے لوگ بلاتخصیص پوری لگن اور بھرپور انداز میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں عوام کو چہرہ دکھانے والی سیاسی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ علامہ راجہ ناصر عباس کے طرز عمل کی پیروی کریں، جو الیکشن سے قبل بھی متعدد بار ان علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو بیشتر فلاحی منصوبوں سے نواز چکے ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں علاقے کے بہت اہم اور نامور سیاسی ستون مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں جو مخالفین کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی وفد کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق شیرازی اور دیگر شامل ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار مہر سخاوت کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے ممتازآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم اور ظالم کے مدمقابل ہیں ، پاکستان کی غیور عوام جب تک ظلم اور ظالم کے خلاف کھڑی نہیں ہوگی آزادی حاصل نہیں کر سکے گی۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اصولوں کی سیاست کرے گی، مخالفین کے پروپیگنڈے کسی کام نہیں آئیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما و اُمیدوار صوبائی حلقہ پی پی 196 مہر سخاوت علی نے کہا ہے سازشی عناصر ہمیشہ ناکام رہیں گے، مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں الیکشن میں لڑے گی، مخالفین کو شکست ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دائر بستی، ٹمبر مارکیٹ، طوطل پورہ، شریف پورہ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کے دوران کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید ناصر عباس زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہر سخاوت علی نے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں کسی کے حق میں بیٹھ گیا ہوں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں بک نہیں سکتے۔ 21 مئی تک جان کی بازی لگائیں گے اور ملک میں موجود فرعونوں کو اپنی طاقت دکھائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree