برمس پائین کے عوام کا ریفرنڈم کے ذریعے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد امیدوارالیاس صدیقی پراعتماد کا اظہار

18 مئی 2015
برمس پائین کے عوام کا ریفرنڈم کے ذریعے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد امیدوار الیاس صدیقی پر اعتماد کا اظہار

وحدت نیوز(گلگت)برمس پائین کے عوام نے گزشتہ روز عوامی ریفرنڈم کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار محمد الیاس صدیقی کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ علاقہ برمس پائین کے عوام کا اقدام لائق تحسین ہے ،مجلس وحدت مسلمین پر بھرپور اعتماد کرنے پر تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں ۔جوانوں اور بزرگوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ منتخب ہوکر علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان و نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 1 گلگت 1 محمد الیاس صدیقی نے برمس پائین میں عوامی ر یفرنڈم کے کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بن گئی ہے جس نے نہایت ہی کم عرصے میں عوام دوست پالیسیوں اور عملی جدوجہد کے نتیجے میں انتہائی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ کرپٹ اور دھوکے باز سیاست کاروں سے ہوگا جنہوں نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی اندرونی خلفشار کا شکارہوکر کرپٹ اور نادھندگان کو ٹکٹ جاری کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔باریاں لینے والی ان جماعتوں کے نامزد امیدوار عوامی حمایت سے محروم ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز جھوٹے وعدوں اور سرکاری مشینری کے استعمال سے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree