وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وحدت سیکریٹریٹ اسلام آبادمیں علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کراچی میں سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قومی سیاسی صورتحال ،اسلام آباددھرنااور سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا، علامہ ناصرعباس جعفری نےکراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ناکام ثابت ہوا ہے اب مذید سانحات سے بچنے کے لئے کراچی میں پاک فوج کا وزیر ستان طرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، انہوں نے  کراچی سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ خصوصاًگذشتہ دنوں شہید ہونے والے علامہ علی اکبر کمیلی کے بہیمانہ قتل کے خلاف 12ستمبر بروز جمعہ ملک بھر میں پرزور یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا، انہوں نے تمام مرکزی ، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کےملک بھر کی جامع مساجد اور پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں کا انعقاد کیا جائے اور پنجاب ، خیبر پی کےاور کشمیر میں آنے والے حالیہ سنگین سیلاب کے پیش نظروحدت یوتھ، وحدت اسکاوٹ اور خیر العمل فاونڈیشن کو ہدایات جاری کیں کہ ملک بھر میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور سیلا ب زدگان کی ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں ، انہوں نے مذید کہا کہ اسلام آباد میں جاری انقلاب دھرنے میں امدادی سامان کی فراہمی اور کارکنان کی شرکت جاری رکھی جائے گی جبکہ ایم ڈبلیوایم ڈاکٹر طاہر القادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پولیٹیکل کو نسل کے رکن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی نے اپوزیشن جرگے سے ملاقات کے بعد مرکزی رہنماوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور منافقانہ رویہ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے موجودہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ عوام کو حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں ہماری مذاکراتی ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مطالبات اور منزل کے حصول تک تحریک کو جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء اور بچوں کیلئے تحائف اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس کے ساتھ ہی  میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے،ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فاونڈیشن کے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی دونوں مارچ کے شرکاء کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں  اور چیک اپ کیا جا رہا ہے ،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر خیر العمل فاونڈیشن کا یہ کیمپ دونوں مارچ کے شرکاء کی امداد کے لئے 24 گھنٹے متحرک رہیگا، کیمپ میں بچوں کے لئے مختلف تحائف،کھلونے اور شرکاء کے لئے کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی ہمہ وقت فراہم کی جا رہی ہیں ،شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء مجلس وحدت مسلمین کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہماری  مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک چھت تلے ہمیں یہ سہولیات فراہم کیے جس کی کمی ہم شدت سے محسوس کررہے تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجودہ ملکی صورت حال اور انقلاب مارچ اور دھرنے کے سبب تہران میں منعقدہ عالمی غزہ کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کر دیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن سید مہدی عابدی کیمطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوانہی دنوں تہران میں منعقدہ  عالمی غزہ کانفرنس میں شرکت کرنا تھی   علامہ راجہ ناصر عباس اسلام آباد میں جاری انقلاب مارچ میں کارکنوں کے ہمراہ  موجود رہینگے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل  و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی  نے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ نسل کشی کی روک تھام میں وفاقی و صوبائی حکومت یکسر ناکام ہو چکی ہے، کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ایک منظم اندازمیں جاری ہے، آج کل شیعہ کاروباری حضرات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، معاشی شہہ رگ کراچی میں اس طرح کی کاروائیاں عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ، حکومتی نا اہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فقط ایک شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سد باب ان کے بس کی بات نہیں ، وفاقی حکومت تو عالمی سطح پر دہشت گردوں کی اسٹریجیٹک پارٹنر ہے،  لشکر جھنگوری، طالبان، نریندر مودی، امریکہ اور سعودیہ نوازحکومت کی اتحادی ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات  ضرب عضب کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے کراچی میں تاجروں اور عام شہریوں کی سلسلہ وار تارگٹ کلنگ کا ذمہ دار سندھ حکومت اور پولیس رینجرز کو قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ تمام خفیہ ادارے با خوبی آگاہ ہیں کہ شہر میں کہاں کہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں ، لیکن پھر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، حکومت ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لے، محرم الحرام کی آمد آمد ہےدہشت گردوں کو لگام نہ دی گئی تو ہمیں بھی نوجوانوں کا قابو رکھنامشکل ہو جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)49ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج 49برس بعد بھی شہدائے وطن کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،6 ستمبر1965کا عظیم دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا ہوا ہے، پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ، 1965سے شروع ہونے والی افواج پاکستان کی استقامت و ایثار آج ضرب عضب تک جاری ہے، افسوس آج ہمارے نا عاقبت اندیش حکمران دفاع وطن کی ضامن افواج پاکستان کے خلاف محاذآرائی میں مصروف ہیں ،افواج پاکستان لٹیرےسیاست دانوں سے زیادہ محب وطن ہیں ۔ ان کامذید کہنا تھا افواج پاکستان کی تاریخ جذبہ ایثار و فدا کاری سے عبارت ہے، بھارتی جارحیت ہو یا طالبانی لشکر کشی، ضرب عضب ہو یا سیلاب و زلزلہ فوجی جوان ہر لمحہ ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں ،حالیہ ملکی سیاسی حالات میں بھی پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے ، انتہائی درجے کی سازشوں کے باوجود افواج پاکستان نے سیاسی معاملات میں دخل اندازی سے گریز گیااور سیاسی مسائل کے حل کے لئے اپنا غیر جانبدار قابل ستائش قردار اد اکیا، لیکن دوسری جانب ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند قومی وسائل ہڑپ کرجانے والے بعض حکمران صبح وشام افواج پاکستان کا استحقاق مجروح کرنے میں مصروف ہیں ، جن کا مقصد ملت پاکستان اور افواج پاکستان کے درمیان کشیدگی کو پروان چڑھا کر اپنے غیر ملکی آقائوں کے ایجنڈے کو عملی جامع پہنانا اورقومی دفاع کو کمزور کر نا ہے، لیکن ملت پاکستان بیدار اور ہوشیار ہے افواج پاکستان کے خلاف حکمران جماعت ، بعض ذرائع ابلاغ اورغیر ملکی ایجنسیوں کسی بھی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree