وحدت نیوز(اسلام آباد)پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے پنجاب پر مسلط موجودہ بادشاہوں کی سات سالہ کارکردگی کے ثمرات منظر عام پر آنے شروع ہوگئے ہیں جو تخت لاہور کو پانی میں ڈوبنے سے نہیں بچا سکے وہ پنجاب کے 37 اضلاع کو کیسے بچا پائیں گے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کی کور کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے خیرالعمل فاوُنڈیشن کے تمام ضلعی مسئولین کو ہنگامی طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کی جائے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیرالعمل فاوُنڈیشن کے مسئول نثار فیضی کو کنٹرول روم قائم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروایوں پر روزانہ کے بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے ذمہ داران کو بھی وہاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کاہر کارکن ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران عوامی فلاحی کاموں میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں بارشوں سے قبل نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامات کا نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں عوامی خدمت اور صوبے کی مفادات سے کوئی سروکار نہیں یہ صرف اپنی بادشاہت بچاوُ جنگ میں مصروف ہیں ،ان خیالات اظہارعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمرکزی سیکریٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کو ہدایات جاری کی کہ وہ اس موقع اپنے دکھی پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں انہوں نے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو بھی اپیل کیا کہ وہ سیلاب متاثریں جو پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی بد انتظامی کا شکار ہے کی مدد کے لئے بھر پور کوشش کریں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی دکھ درد بانٹ سکیں، جبکہ ساتھ ہی شاہرااہ دستور پر موجود دھرنے کی شرکاء کی طبی ، قانونی اور اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکمران بحران کے حل میں سنجیدہ نہیں پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن اجلاس کرپٹ نظام کو بچانے کے لئے اسٹیٹسکو کے حامیوں کا ایک ناکام حربہ ہے مقدس ایوان پر دھاندلی سے قابض لوگ پاکستان میں تبدیلی ،اصلاحات اور اپنے حق کے لئے سڑکوں پر موجود عوام کی توہین کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے ممبر سید ناصرشیرازی نے مرکزی رہنماوُں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کرپٹ مافیا متحد ہو کر عوامی جد وجہد کیخلاف غلیظ پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوامی بیداری سے یہ مافیا خائف ہے کیونکہ عوام اب ان لٹیروں کی بساط لپیٹنے کا عزم کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء پر عزم ہے اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہے ۔

 

سید ناصرشیرازی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ناکامی اور کرپشن کو چھپانے کے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں عوام ان کے چالوں سے بخوبی واقف ہے سپریم کورٹ اور اسمبلی پر حملہ کرنے والے آج کس منہ سے پرامن عوام پر آوازیں کس رہے ہیں ؟ہم اس ملک کے پر امن اور محب وطن شہری ہے اور ہمیں پاکستان کی سالمیت اور استحکام کا  درد  ان لٹیروں سے زیادہ ہے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی امن اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوامی مطالبات پر قد غن لگانے کے بجائے اس کے سامنے سر تسلیم خم کریں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن معاملات کو سلجھانے کے بجائے جلتی پر تیل کا کام کررہاہے سیاسی جماعتیں عوام سے عوامی حقوق سے زیادہ اپنے کرپشن اور کرپٹ نظام کو بچانے کی کوششوں میں ہیں پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے حق اور فرسودہ نظام کی اصلاح کے لئے میدان میں ہیں آج اگر عوامی خواہشات پر سٹیٹسکو کو ترجیح دی گئی تویہ سیاست دانوں کی تاریخی غلطی ہوگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مک مکا کی سیاست کے پیروکار عوامی رائے کو دبانے کیلئے متحد ہیں اور دوسری طرف پاکستانی عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر  ہے اور عوام اس فرسودہ نظام سے آزادی اور حقیقی جمہوریت کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے۔

 

انہوں نے کہا آج پر امن مظاہرین پر ریاستی تشدد اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں ضیاع اور سینکڑوں زخمیوں کی دادرسی کے بجا ئے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے بدترین آمریت کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ہر باشعور انسان آج اس ظلم و بربریت کی مذمت کررہے ہیں سید مہدی عابدی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کے سرپرست آج ملک میں خانہ جنگی اور افرا تفری چاہتا ہے جو ان کا پاکستان کیخلاف اُن کا ذاتی ایجنڈا ہے جسے کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کرینگے ہزاروں پاکستانیوں اور افواج کے قاتلوں سے مذاکرات کا راگ آلاپنے والے آج پارلیمنٹ کے فلور پر پاکستانی عوام کیخلاف طاقت کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں وقت کیساتھ یہ ملک دشمن گروہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے اور انشااللہ ہم ان ملک دشمنوں کی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والے کورکمیٹی کے اجلاس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، نثار فیضی،علامہ اعجاز بہشتی ، فضل نقوی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد مہدی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلا س کے بعد میڈیا کو جاری کیے گئے اعلامیئے میں کہا گیاکہ مجلس وحدت مسلمین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو غیرقانونی ، غیرآئینی اور بدترین دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت کو بچانے کی ایک کوشش سمجھتی ہے۔اعلامیے میں پر امن اور جمہوری حقوق کی خاطر سڑکوں پر آنے والے مظلوم عوام کودہشتگرد اور بغاوت سے تعبیر کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور قرار دیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی حامی حکومت ملک میں افراتفری چاہتی ہے اور جمہوری حقوق کی نفی کرکے ثابت کرتی ہے کہ یہ جماعت اپنے روحانی باپ ضیاء الحق کی باقیات کو باقی رکھنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پرامن عوام پر جبر اور تشدد کے ذریعے انہیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گذشتہ دو دن میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پر ہونے والی شیلنگ، ربٹر اور بلٹس کا استعمال ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ تین افراد کی شہادت اور چھ سو سے زائد افراد کا زخمی ہونا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں ایک آمر اور بادشاہ کی حکومت ہے ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی تحریک ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ اجلاس میں لاہور ،جھنگ ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انقامی کاروائی قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آخر کار ریڈ زون کے شہداء کے خون کی برکت سے ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کی ایف آئی آر ڈھائی ماہ بعد کاٹ لی گئی۔ کیا جمہوریت کو ڈھال بنانے اور بد نام کرنے والے سول ڈکٹیٹرشریف برادران بتا سکتے ہیں کہ ریڈ زون کے مظلوم شہداء کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے انہیں کتنے شہداء درکار ہیں۔عدالتوں اورپارلیمنٹ کے آنکھوں کے سامنے گرنے والا معصوم بچوں،خواتین اورآزادی وانقلاب کے جذبے سے سرشار جوانوں کے پر جوش خون کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ ان مظالم اور خاموش ایوانوں کو بہاکر لے جائے گا۔زخموں سے چور اور مجرو ح دل بے گنا ہ اور مظلوم عوام کی درد بھری آہیں اور بدعائیں ظالم حکمرانوں کے اقتداراور فرعونیت خاتمے کی علامت ہیں ۔سیاسی شعبہ باز اور اپنی پارٹی کی مصلحت کو سلطنت کے وقار اور تحفظ پر فوقیت دینے والے پارلیمانی لیڈر ظالم اور مظلوم میں تمیز کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں ۔ اگر فرض کریں کے عوام نے انہیں حقیقی مینڈیٹ دے ہی دیا ہے تو اس کی حفاظت بھی توان کی ذمہ داری بنتی ہے۔عوام نے اس لئے تومینڈیٹ نہیں دیا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کا کبھی ماڈل ٹاؤن لاہور میں اور کبھی شاہراہ دستور اسلام آباد میں بے رحمی سے قتل کریں ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور جمہوریت کے قاتلوں کی ظالمانہ حکومت کو جمہوریت کے نام سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ نہ سمجھیں کہ عوام کو دھوکہ دے رہیں ہیں وہ ہر گز عوام کے غیض وغضب اورمظلوم عوام کے خالق اور پروردگار کے عذاب سے بچ نہیں سکتے ۔ ان انقلابیوں اور آزادی کے طلب گاروں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن مزید ذلت وتکبر اور ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree