nasir qomوحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ قم المقدسہ) کے زیراہتمام پاکستان کے گزشتہ انتخابات اور آئندہ کی سیاسی پالیسی کے موضوع پر سیمنار منعقد ہوا۔ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی اور شعبہ قم المقدسہ کے مسئول علامہ غلام محمد فخرالدین نے خطاب کیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے سیاسی تشخص کے ساتھ میدان میں وارد رہے گی۔ مشکلات کا سامنا کرنا حسینیوں کا کام ہے اور کربلائی وہی کہلاتا ہے جو مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہے۔

سیمینار میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے علمائے کرام اور طلبائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تشیع کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اور الحمداللہ اس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایم ڈبلیوایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک جامع حکمت عملی سامنے لائے گی۔

maqsood fakhrudinوحدت نیوز (قم)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدسہ کے مسئول علامہ غلام محمد فخرالدین نے اُن کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران عمائدین بلوچستان کے علاوہ علمائے کرام اور طلاب بھی موجودتھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ (کالعدم لشکر جھنگوی) روز بروز بلوچستان میں نئے اڈے قائم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بعض عرب ممالک بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے بلوچستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا جائے تاکہ ملک میں امن وسلامتی کا بول بالا ہو۔ بلوچستان میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن سیاستدانوں اور حکمران اپنی اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ حکومت ایران کو چاہیے کہ بلوچستان کے طلباء اور شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی کوٹہ قائم کرے تا کہ غریب طالبعلم اور شہداء کی بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔

 اس موقع پر مسئول دفتر ایم ڈبلیوایم مولانا اسد عباس آہیر، مولانا شبیرسعیدی، سید عابدحسین، مولانا گلزارحسین جعفری، مولانا حسنین رضا، حافظ تنصیر حیدرسمیت دیگر افراد موجود تھے۔

molana hassan zaffar majlisوحدت نیوز (لاہور)  شام میں بی بی سیدہ زینب (س) کے روضہ پر ہونے والے ظلم نے وقت کے یزید کی نقاب الٹ دی، اب ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم حسین (ع) کے ساتھ ہیں یا یزید کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لاہور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ظلم تاریخ میں بارہا ہوا ہے، روضہ سیدہ زینب (س) پر حملے کا یہ واقعہ ایسا ہے کہ بڑے بڑے مفتیانِ دین بھی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، یزیدیت سمٹ کر سامنے آ رہی ہے اور تنہا ہو رہی ہے، اب یہ تکفیری اہلسنت کا سہارا نہیں لے سکتے، شام ان کا قبرستان بن جائے گا، سامراجی طاقتوں کی جانب سے تکفیری قوتوں کا ساتھ دینے کے باوجود انشاءاللہ، اللہ کا گروہ (حزب اللہ) ہی غالب آئے گا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کے بعد سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر نکلیں، زبانی دعویدار نہ بنیں، ماتمی، نمازی تمام مومنین کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے، ہمیں اپنی شیعت کے اظہار کے لئے نکلنا ہے، ڈر ڈر کر نہیں رہنا ہے، گھروں سے نکلنا ہے، علماء، طلباء، مومنین و مومنات اس وقت نکلیں اور بی بی کے روضے کی اہانت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام یادگار چوک اسکردو پر شام میں بی بی زینب (س) پر تکفیری حملہ کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم شام کی صورتحال کے حوالے سے رہبر معظم سید علی خامنہ کے حکم کے منتظر ہیں اگر رہبر معظم حکم دیں تو سر پر کفن باندھ کر امریکی مفادات کو سبوتاژ کرنے اور شام میں حزب اللہ کے جوانوں کی ہر طرح کی معاونت کے لئے تیار اور آمادہ ہیں۔ شام میں موجود مرکز پاسدار حریم امامت حضرت زینب (س) کی روضہ اقدس کی حفاظت کے لیے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طالبان نواز حکومت باز آجائیں اور تکفیریوں کی پشت پناہی ختم کرے اور پاکستان سے شام جانے والے امریکی ٹکڑوں پر پلنے والے دہشت گردوں کا راستہ مسدود کریں بصورت دیگر حکومت کے لیے آنے والے دن دشوار ہوجائیں اور موجودہ حکومتی پارٹی کا حشر بھی سابقہ شکست خوردہ پارٹیوں سے مختلف نہیں ہوگا۔

zainab sa mwm hydوحدت نیوز (حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام پریس کلب پر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حرمتی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کے رہنما مولانا امداد علی نسیمی، مولانا نور حسن، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا محمد علی جروار، مولانا کاظم حسین، مولانا رحمت علی، عالم کربلائی، یعقوب حسینی اور دیگر علماء سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور مردہ باد امریکا، مردہ باد اسرائیل اور دشمنانِ اسلام کے خلاف پرزور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں مختلف انجمنوں اور نوحہ خواں نے عزاداری بھی برپا کی۔

ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کرنے والے نام نہاد مسلمان ہیں جن کا اسلام اور اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام تو عام قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار روضہ مقدس اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

raja sahab potrateوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے یو اے ای سے اہل تشیع اور اہل سنت کے انخلاء کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو یو اے ای سے احتجاج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یو اے ای سے ایسے افراد کو نکالا جا رہا ہے جس کے نام کے ساتھ محمد، علی، حسن، حسین، عباس، مہدی، نقی، تقی یا ان سے ملتے جلتے نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اووسیز پاکستانیز کی اس المیے پر خاموشی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت جلد اسلام آباد میں وزارت اوورسیز پاکستانیر اور وزارت خارجہ کے باہر احتجاج مظاہرہ کرئے گی اور یو اے ای سے اہل تشیع کے انخلا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یو اے ای سے ایسے تمام افراد کو بھی نکالا جا رہا ہے جو امریکہ مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ یو اے ای عربوں کی نہیں امریکہ کی ریاستیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کو اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے اور ان ریاستوں کے اہل تشیع کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا خاتمہ کروانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای میں بھارت اور امریکہ کا اثرورسوخ بہت زیادہ حد تک بڑھ چکا ہے یہی وجہ ہے کہ یو اے ای میں پاکستان مخالف پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گوادر پورٹ کی آڑ میں یو اے ای کے حکمرانوں کو پاکستان سے بدظن کر دیا ہے اور بھارت نے یو اے ای کے یہ باور کروایا ہے کہ گوادر پورٹ فنکشنل ہونے سے دبئی کا کاروبار متاثر ہو جائے گا۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستانی دفتر خارجہ کو یو اے ای کے حکمرانوں کی اس غلط فہمی کو دور کرنا ہو گا اور وزیراعظم جلد وزیر خارجہ کا بھی اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ابھی تک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree