علامہ مقصود علی ڈومکی کی وحدت سیکریٹریٹ قم میں علامہ غلام محمد فخر الدین سے ملاقات

20 جولائی 2013

maqsood fakhrudinوحدت نیوز (قم)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدسہ کے مسئول علامہ غلام محمد فخرالدین نے اُن کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران عمائدین بلوچستان کے علاوہ علمائے کرام اور طلاب بھی موجودتھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروہ (کالعدم لشکر جھنگوی) روز بروز بلوچستان میں نئے اڈے قائم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بعض عرب ممالک بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے بلوچستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا جائے تاکہ ملک میں امن وسلامتی کا بول بالا ہو۔ بلوچستان میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن سیاستدانوں اور حکمران اپنی اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ حکومت ایران کو چاہیے کہ بلوچستان کے طلباء اور شہداء کے بچوں کے لیے خصوصی کوٹہ قائم کرے تا کہ غریب طالبعلم اور شہداء کی بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔

 اس موقع پر مسئول دفتر ایم ڈبلیوایم مولانا اسد عباس آہیر، مولانا شبیرسعیدی، سید عابدحسین، مولانا گلزارحسین جعفری، مولانا حسنین رضا، حافظ تنصیر حیدرسمیت دیگر افراد موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree