ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی کاوشوں سے قیام امن کے لیے گرینڈ جرگہ

02 دسمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کے انجینئر حمید حسین کی کاوشوں سے ضلع کرم میں جنگ بندی، حالات کو معمول پر لانے اور پائیدار قیام امن کیلئے اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، کمشنر کوہاٹ، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس، ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان، ایم پی اے داؤد آفریدی اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام پارلیمنٹرین سمیت شیعہ، سنی عمائدین و علماء شریک ہوئے۔

جرگے میں کئی اہم فیصلے اور اعلانات ہوئے، اس موقع پر امن کو برقرار رکھنے، شہداء اور دیگر نقصانات کے ازالہ کے لئے ہر قسم کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف سخت کاروئی کا بھی اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree