وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے متاثرین کی امداد کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے معروف بزرگ عالم دین آغا شیخ سلیم کو متاثرین کی امداد کے لئے امدادی چیک عطیہ کیا گیا. اس موقع پر کراچی ڈویزن کے رہنما مولانا علی انور اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکریٹری جنرل برادر زین رضا موجود تهے، چیک وصول کرنے کے بعدعلامہ شیخ سلیم نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی  ستائیسویں یوم شہادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد،مرکزی اجتماع 9اگست کو اسلام آباد میں ہوگا،برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید باکردار، شجاع، باہمت شخصیت کے حامل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے،پاکستان کی سرزمین پر امریکہ اور استعماری قوتوں کیخلاف اور اتحاد امت کے لئے عملی جدو جہد کے سبب دشمن نے اس عظیم شخصیت شہید کیا،لیکن دشمن اپنے ناپاک عزائم کے تکمیل میں ناکام رہے آج شہید حسینی کے لاکھوں فرزندان ان کے افکار کو زندہ کیے ہوئے عملی میدان میں ملک و ملت کی ترقی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دن رات جدو جہد کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت،انتہاپسندی اور دہشت گردی پھیلانے والے دراصل ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنا ہو گا ،مصلحت پسندی کے شکار حکمرانوں کے ہوتے ہوئے اس عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا،قوم کے پاس اس دہشت گردی کے ناسور سے مکمل نجات کے سوا کوئی راستہ نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں ہم نے اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر نہ کی اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کیخلاف کاروائی میں مصلحتوں کا شکار رہا تو اس کا انجام خوفناک ہوگا،تقریب سے استاد اسدی،سید اسد عباس نقوی ،رانا ماجد علی،و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) گزشتہ روز پانچ اگست یوم شہادت قائد عارف حسینی کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کی۔تقریب میں علامہ ناصر عباس، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ علی شیر انصاری نے قائد شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید حسینی افکار کے حقیقی امین تھے اور اس کے عملی اظہار کے لیے ہر وقت میدان عمل میں موجود رہتے۔انہوں نے دین حق کی سربلندی اور وطن سے محبت کو ہر شے پر مقدم رکھا۔ ہمارے لیے ان کا طرز عمل مشعل راہ ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز نے ۲۷ ویں برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی بعنوان بیداری امت کانفرنس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد شہید عارف حسین الحسینی الہیٰ اور ایمانی جذبے کے ساتھ بہت اعلیٰ معنویات کے درجے پر فائز ہوگئے تھے، وہ عظیم شخصیت کے مالک تھے اور کم وقت میں لاکھوں جوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے تھے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ملک عزیز پاکستان میں ہمیں اپنے جائز حقوق اور تحفظ کے لئے شہید قائد کے سیاسی اور دینی افکار اور نظریہ کو سمجھتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، شہید قائد کے افکار و نظریہ وہ واحد حل ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان میں اتحاد اور امن کی فضاء کو قائم کرسکتے ہیں ۔

علامہ عارف حسینی نے اپنے اصولوں اور کردار کے ذریعہ ہمیں بتایا ہے کہ کس طر ح مظلوموں کی مدد کرنی ہیں اور ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرنا ہے،ہمیں علامہ عارف حسین الحسینی کے راستے کو اختیار کرنا ہوگا اور یہ اُس وقت ممکن ہے جب ہم خود شہید کی سیرت کا مطالعہ کریں گے اور ان پر عمل پیرا ہونگے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ اس برسی کا نام بیدداری امت کانفرنس اسی لئے رکھا ہے کہ تاکہ اہم شہید قائد کی سیرت اور افکار کو لوگوں تک پہنچائیں اورامت کو دینی، دنیوی، سیاسی غرض ہر زاویے سے شعور اور آگاہی پیدا کریں ۔ مکتب تشیع کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ہر لحاظ سے بیدار رہے اور دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ رہیں اور اپنے اندر اتحاد اتفاق کی فضاء کو قائم رکھیں۔

وحدت نیوز ( ڈیرہ اللہ یار ) مجلس وحدت مسلمین کے نظریاتی ورکر اور ذمہ داران نظریاتی اساس کو اجا گر کرنے کیلئے اپنی کوشش تیز کریں ملک سے دہشت گردی لاقانونیت فرقیواریت ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر کے ایکمضبوط خوشحال مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ اللہ یار کے دورے کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں تنظیمی ساتھیوں اور صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ بر کت مطہری نمائندہ وحدت نیوز جعفر آباد نذیر حسین بلوچ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری امت مسلمہ کیلئے روشنی کی ایک کرن کی حیثیت رکھتا ہے امام خمینی ایک بڑے عالمی ممبر تھے مسلم امہ کو یکجہتی اوراتحاد کا درس دیکر انہوں نے جو کارنا مہ سر انجام دیئے وہ ہمارے لیئے مشعل راہ ہے انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسینی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے انکی دینی قومی خدمات پر روشنی ڈالی اس موقع پر آل ڈومکی اتحاد کے شاہنواز گولہ مہر اللہ ڈومکی راجہ ڈومکی محمد علی ترین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یاد کوتازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عارف حسین الحسینیؒ کا نام تاریخ کے صفحوں پر سنہرے حروف سے لکھا جا چکا ہے اور دنیا شہید الحسینی ؒ کی کارناموں کو تا دم مرگ یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے اہم اجلاس سے کیا ،اجلاس میں کوئٹہ سیکرٹری جنرل عباس علی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری سیاسیات کامران حسین، سیکرٹری روابط کربلائی رجب علی، سیکرٹری مالیات رشید طوری اور دیگر معزیزین نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسینیؒ سرمایائے ملت تھے اور ملک وقوم اور بالخصوص اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک مثبت کردار ادا کر تے ہوئے پاکستان بھر میں مظلوموں کی رہنمائی کر تے تھے جو آج بھی پاکستان کے مظلوم عوام شہید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں. شہید الحسینی ؒ کا کردار نہ صرف سیاست بلکہ دین کیلئے بھی مفید اور قابل تعریف تھا. یہی بات ملک بھر میں انکی مقبولیت کی وجہ بنی اور شہید ملک بھر کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں تبلیغات کیلئے تشریف لے جاتے تھے. شہید عارف حسینی ؒ ہمیشہ مظلوم کی حمایت کیا کرتے تھے اور ظالم کے خلاف کبھی بھی انکے پاؤ ں نہیں کانپے بلکہ ڈٹے رہتے. قائد شہید ؒ ظالموں کیلئے سب سے بڑی رکاؤٹ تھی جو کہ ملک کے مفاد پرست اور ظالم لیڈروں کیلئے ایک بڑا چیلنج تھااور آج بھی افکار شہید ؒ ظالم اور جابر حکمرانوں کیلئے چیلنج سے کم نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مشن اور افکار کو اگراپنا لیا جائے اور ان پر عمل کرے تو پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد پاکستان میں استعمار دشمنی کی علامت بن گئے تھے، اسی جرم میں انہیں شہید کیا گیا لیکن دشمن کو معلوم نہ تھا کہ ان کا جسم تو ہم سے چھینا جاسکتا ہے، لیکن ان کی روح، ان کی فکر اور ان کی یادوں کو ملت تشیع کے دلوں سے اور ملت اسلامیان پاکستان کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا۔علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ)کی شہادت نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے. یہ شہید الحسینی ؒ کے عظمت کی نشانی ہے کہ ہر پاکستانی شہری شہید کے یاد کو تازہ کرتے ہوئے شہید کی برسی مناتے ہیں اورہر با ضمیرفرزند ملت شہید کی یاد کو تا حیات زندہ رکھیں گے۔ آخر میں کہا گیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے ستائیسوی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد یزدان خان ماڈل ہائی سکول کوئٹہ میں 9 اگست بروز اتوار ہوگا اور اس پروگرام کے ساتھ ساتھ ایم پی اے آغا رضاکے صوابدیدی فنڈز سے میڈیکل اور اسپورٹس سے متعلق افراد میں چیک تقسیم کئے جائیں گے.

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree