شہید علامہ عارف حسینی الحسینی ؒ نے اپنے کردار سے تاریخ کے صفحوں پر اپنا نام سنہرے حروف سے رقم کر لیا ہے، علامہ ہاشم موسوی

06 اگست 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یاد کوتازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عارف حسین الحسینیؒ کا نام تاریخ کے صفحوں پر سنہرے حروف سے لکھا جا چکا ہے اور دنیا شہید الحسینی ؒ کی کارناموں کو تا دم مرگ یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے اہم اجلاس سے کیا ،اجلاس میں کوئٹہ سیکرٹری جنرل عباس علی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری سیاسیات کامران حسین، سیکرٹری روابط کربلائی رجب علی، سیکرٹری مالیات رشید طوری اور دیگر معزیزین نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسینیؒ سرمایائے ملت تھے اور ملک وقوم اور بالخصوص اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک مثبت کردار ادا کر تے ہوئے پاکستان بھر میں مظلوموں کی رہنمائی کر تے تھے جو آج بھی پاکستان کے مظلوم عوام شہید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں. شہید الحسینی ؒ کا کردار نہ صرف سیاست بلکہ دین کیلئے بھی مفید اور قابل تعریف تھا. یہی بات ملک بھر میں انکی مقبولیت کی وجہ بنی اور شہید ملک بھر کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں تبلیغات کیلئے تشریف لے جاتے تھے. شہید عارف حسینی ؒ ہمیشہ مظلوم کی حمایت کیا کرتے تھے اور ظالم کے خلاف کبھی بھی انکے پاؤ ں نہیں کانپے بلکہ ڈٹے رہتے. قائد شہید ؒ ظالموں کیلئے سب سے بڑی رکاؤٹ تھی جو کہ ملک کے مفاد پرست اور ظالم لیڈروں کیلئے ایک بڑا چیلنج تھااور آج بھی افکار شہید ؒ ظالم اور جابر حکمرانوں کیلئے چیلنج سے کم نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مشن اور افکار کو اگراپنا لیا جائے اور ان پر عمل کرے تو پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد پاکستان میں استعمار دشمنی کی علامت بن گئے تھے، اسی جرم میں انہیں شہید کیا گیا لیکن دشمن کو معلوم نہ تھا کہ ان کا جسم تو ہم سے چھینا جاسکتا ہے، لیکن ان کی روح، ان کی فکر اور ان کی یادوں کو ملت تشیع کے دلوں سے اور ملت اسلامیان پاکستان کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا۔علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ)کی شہادت نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے. یہ شہید الحسینی ؒ کے عظمت کی نشانی ہے کہ ہر پاکستانی شہری شہید کے یاد کو تازہ کرتے ہوئے شہید کی برسی مناتے ہیں اورہر با ضمیرفرزند ملت شہید کی یاد کو تا حیات زندہ رکھیں گے۔ آخر میں کہا گیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے ستائیسوی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد یزدان خان ماڈل ہائی سکول کوئٹہ میں 9 اگست بروز اتوار ہوگا اور اس پروگرام کے ساتھ ساتھ ایم پی اے آغا رضاکے صوابدیدی فنڈز سے میڈیکل اور اسپورٹس سے متعلق افراد میں چیک تقسیم کئے جائیں گے.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree