وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور اپنی ملت کے افراد کے ماہانہ تعاون سے ملک بھر میں 110 اضلاع میں مضبوط اور منظم، کسی بھی ملکی جماعت سے ایک بڑا سیٹ اپ رکھتی ہے۔ ہمارا اپنے ہر موقف پر ہر زمانے میں قائم رہنا ہی اپنے پاوں پر قائم جماعت ہونے کا ثبوت ہے۔ ہم ہتھیار اٹھانا اور آئین پاکستان سے متصادم کوئی بھی عمل نہ صرف غیر قانون بلکہ شرعاً حرام سمجھتے ہیں۔ ہارون الرشید کی طرف سے کی جانے والی ہرزہ سرائی انتہائی قابل مذمت ہے، دنیا جانتی ہے کہ ان کی صحافت کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ مناسب ہوتا وہ اپنے سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ساتھی زید حامد کی رہائی کے بارے میں کچھ آواز بلند کرتے مگر نون لیگ اور سعودی لفافے نہیں بلکہ بریف کیس ان کو کب اجازت دے سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (پشاور) دنیا اخبار میں شائع ہونے والے کالم ناتمام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خلاف زہر افشانی انتہائی قابل مذمت ہے۔ میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، بصورت دیگر قانون چارہ جوئی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے علامہ وحید عباس کاظمی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ وحید عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ مذکورہ کالم میں سعودی ٹکڑوں پر پلنے والے متعصب کالم نگار ہارون الرشید نے ایم ڈبلیو ایم کو فرقہ پرست ایرانی فنڈڈ تنظیم قرار دیا۔  کالم نگار نے ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل گروہ طالبان کا موازنہ ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ کیا، جس سے صاف ظاہر ہے کہ آل سعود کی گھناونی کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اور طالبان کے جرائم کو چھپانے کے لئے بیلنسنگ کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ ہم اس ظلم و زیادتی پر دنیا اخبار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہارون الرشید پر پابندی عائد کی جائے اور آئندہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے۔ بصورت دیگر مجلس وحدت مسلمین کالم نگار کے ساتھ ساتھ دنیا اخبار کے خلاف بھی قانون چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری دبئی سے ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ علام اقبال انٹر نشینل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے ایئرپورٹ پر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔ راستے میں بھی جگہ جگہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شاندار استقبال کیا جاتا رہا۔ کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں قافلے کی صورت میں سفر نہ کرنے  کی تجویز دی گئی تھی اور حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ان پر طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تمام حکومتی تجاویز مسترد کرتے ہوئے قافلے کی شکل میں ہی سفر کا فیصلہ کیا۔  ڈاکٹر طاہرالقادری کے قافلے کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور پیدل ساتھ چلتی رہی جبکہ ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر طالبات کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود وخیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کویت میں مسجد امام صادق ؑ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش اور سعودیہ اسلام کے لبادے میں یہودی عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ ماہ صیام کی حرمت کو پامال کر کے روزہ دار نمازیوں کو شہید کرنے والے مسلمان تو دور انسان بھی کہلانے کے لائق نہیں ہیں ،خلیجی ممالک میں داعش کی بڑھتی ہوئی اسلام و انسان دشمن سفاکیت پر پوری عالمی برادری کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔داعش اسلام کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے خطرہ ہیں جو کہ اسلام کے نام پرسفاکیت کی ترویج کررہے ہیں ۔ان خیا لات کا انہوں نے اٹک میں الزہراؑ ٹیکنیکل سینٹرکے دورہ اور افطار ڈنر کے موقع پر تنظیمی ورکروں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نثار علی فیضی نے کہا کہ قطیف اور دمام کے بعد کویت میں خود کش حملے لمحہ فکریہ ہیں سلفیت اور خارجیت کی تعلیم دینے والے سعودی عرب اور داعش ایسے واقعات کو اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اسلام بیداری کی لہر سے خائف صہونیوں نے اسلام کے چہرے کو بگاڑنے کی سازش کو جاری رکھا ہوا ہے لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ اس کام کے لیے انہیں ہر سطح کے جاہل ، نفس پسند اور شدت پسند مزدورہر ملک میں آسانی سے مل جاتے ہیں ۔ یمن کے بمباری معصوم بچوں کی ہلاکت سے لیکر داعش کے ہاتھوں بیدردی کے ساتھ آئے دن افراد کے قتل عام کے مناظر بربریت و سفاکیت کی ایک تاریخ رقم کررہے ہیں ۔تقریب سے مرکزی مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری ،صوبائی سیکرٹری فلاح بہبود مسرت عباس کاظمی اور سید توصیف الحسن نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒکی 27ویں برسی کا مرکزی اجتماع9اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا ،جس میں شہید قائد کے معنویٰ فرزندملک کے طول عرض سے جمع ہو کر ان کے نیک مشن اور پاکیزہ خون سے تجدید عہد وفا کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکریٹری آفس علامہ اصغر عسکری اورسیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی کو شہید قائد کی برسی کے مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے ٹاسک دے دیا گیا ہے ، علمائے کرام ، اکابرین اور ملی تنظیمات سے روابط اور دعوت دینے کے حوالے سے فعالیت کریں گے، انہوں نےبتایا کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ماہانہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کو جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منانے کیلئے اسلا م آباد میں مثل سابق عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائے، جس میں ملک بھر سے فرزندان شہید حسینی اکھٹا ہوکراپنے محبوب قائد سے عشق اور اپنی بھرپور سیاسی واجتماعی قوت کا مظاہرہ کریں ، پہلے 2اگست کی تاریخ طے کی گئی تھی لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بناءپر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے  ۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں حالات حاضرہ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر سمیت کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری نے تکفیری فکر کو تمام اسلامی ممالک، مشرق وسطٰی اور افریقہ کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری عناصر نے عالم اسلام کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو تحفظ بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہاء پسندانہ سوچ درحقیقت اسرائیل کی حامی سوچ ہے، جسے اسرائیل، امریکہ اور اس کے حامی ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف عناصر اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، داعش اور دیگر اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں، جس میں وہ ناکام ٹھہریں گی۔

انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ ان تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق اسی طبقہ سے ہے جن کو آل سعود، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے چمپئن بننے کے دعویدار عرب ممالک کو روہنگیا کے کٹتے مسلمان نظر نہیں آتے؟ دراصل یہ عرب ممالک کے بادشاہ کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی رضا مندی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے اظہار نفرت کیلئے آئی ایس او امسال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر 22 رمضان المبارک کو یوم القدس منائے گی، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیز منعقد ہوں گی، جن میں ملک بھر سے ہزاروں حامیان مظلومین شریک ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree