وحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب صوبائی آفس کے مسؤل برادر زاہد حسین مہدوی نے صوبائی کابینہ کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر حملے کی شدید مذمت کی اوراس کو دشمن کی بوکھلاہٹ اور بزدلی قرار دیا انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور عصر حاضر کے اسلام دشمن اورپاکستان دشمنون کا شدید محاسبہ کرتے ہیں ،زاہد حسین مہدوی نے مزید کہا کہ دشمن صاحبزادہ حامد رضا کی فعالیت اور عوامی پزیرائی سے بوکھلاکر ایسی اوچھی حرکتوں پر اُتر ائے ہیں اور کہا کہ ملتِ جعفریہ برادرانِ اہل سنّت اورسنی اتحاد کونسل کے کارکنوں ، عہداداروں سے مکمل اظہاریکجہتی کرتی ہے اور راہِ خدا میں ہر ممکن تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے ۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین  پاکستان ضلع نوشہرو فیروز  کے سیکریٹری جنرل جنرل اعجاز علی ممنائی نے کہا ہے کہ حضرت بیبی خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا قریش کے ایک شریف اور عزت دار خاندان سے تعلق رکھنے والی عورت تھیں انکا خاندان دانشمند اہل علم اور خانہ کعبه کی حفاظت کرنے والے تھے انہوں نے  یہ بات کنڈیارو یونٹ میں کابینہ میں خطاب کرتے ہوۓ کی انہوں نے کہا کہ بی بی خدیجہ الکبریٰ نے اپنی تمام دولت اسلام پر صرف کردی  اور خود بھوک اور پیاس میں رہ کر اسلام کا نام روشن کیا  ہمارے لئے ایک سیرت ہے جس پر عمل کر کے آج بھی پوری دنیا پر اسلام کا پرچم  سربلند کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے حالیہ کراچی واندرونِ سندھ لوڈ شیڈنگ سے ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت پر کچھ دیر پہلے قدم گاہ مولیٰ علی ؑ پر ایک اجلاس منقعد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا امداد علی نسیمی نے کی مولانا امداد نسیمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے اور حکومت سندھ کی نااہلی سے اموات ہوئی ہیں ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حیدرآباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب دن بہ دن بڑھتا جار ہا ہے ۔ حیدرآباد کے جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ شیڈول سے الگ کی جار ہی ہے ان میں ٹنڈو آغا ، شہباز ٹاؤں بھٹائی نگر ، قاسم آباد ، ٹنڈو ٹھوڑو ،ٹنڈو میر محمد ، ٹنڈو ولی محمد ، بلدیہ کالونی ، اللہ داد چند گوٹھ میں کی جارہی ہے ۔ اتنی گرمی پڑنے کے باوجود اتنے لوگوں کے مرنے کے بعد بھی حکومت سندھ اور واپڈا کے حکمرانوں کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے ۔ رمضان المبارک کے ماہ میں یہ کیا کر رہے ہیں شاید ان کے ذہن سے خوف خدا مٹ چکا ہے پر یاد رکھو خدا جب ظالم کو ڈھیل دیتا ہے تو پھر ا س کے بعد اسی رسی کو کھینچتا ہے تو ظالم کہیں کا نہیں رہتا ۔ ہم حکومت سندھ اور حیسکوکے اس رویے سے بڑا تنگ ہیں ۔ خدا ان حکمرانو ں اور ان واپڈا والوں کواگر لائق ہدایت ہیں تو ان کو ہدایت فرما
ئے اگر لائق ہدایت نہیں تو انہیں اپنے عذاب کا مزا چکھائے ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ، خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ باب العلم کراچی ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت ۔ مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعاکی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی اور سید ناصر شیرازی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اس طرح کی انتقامی کاروائیاں ناقابل برداشت ہے۔ سنی اتحاد کونسل ملک کی ایک بڑی اور پُرامن مذہبی جماعت ہے ۔ اس کے سربراہ پر حملہ اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ملک کے سیکورٹی ادارے بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صاحبزادہ حامد رضا کو موثر سیکورٹی فراہم کریں۔ اگر دوبارہ اس طرح کو کوئی واقعہ رونما ہوا تو پھراس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

وحدت نیوز(لاہور) جمعتہ الوداع 22رمضان المبارک کو مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں فلسطین،یمن اور برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی،ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی جائیں گی،جس میں تمام مکاتب فکر اور مختلف سیاسی مذہبی تنظیموں کے قائدین شریک ہونگے،مسلمانوں کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہے،اگر مسلم امہ متحد ہوں اور ہمارے مسلم حکمران ان یہود ونصاریٰ کی غلامی سے آزادی حاصل کرلیں تو وہ دن دور نہیں کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کا کنٹرول ہو،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے القدس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ مغرب مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اسرائیل کو عرب ممالک پر مسلط کرنے کے درپے ہیں،یمن جنگ دراصل اسرائیل اور امریکہ کی خوشنودی کے لئے لڑا جا رہا ہے ،مسلم امہ کے چیمپئن بننے کے دعویدار عرب ممالک کو رونگھیا کے کٹتے مسلمان نظر نہیں آتے؟دراصل یہ عرب ممالک کے بادشاہ کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے رضامندی کے بغیر کو قدم نہیں اُٹھائے گا،یمن میں روزہ داروں کا قتل عام جاری ہیں،معصوم بچے،خواتین،بوڑھے سعودی مظالم کا شکار ہے،آج ہم اگر انصاف اور حق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے تو اس کا حساب دنیا اور آخرت میں ہمیں دینا ہوگا،علامہ اسدی نے اجلاس سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن تکفیری گروہ کو پنجاب میں مکمل آزادی حاصل ہے،جب سے پنجاب کے وزیر قانون کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے یہ دہشت گرد گروہ پھر سے سرگرم ہونا شروع ہوگئے ہیں،پنجاب میں قومی سلامتی کے نام پر اہلسنت اور اہل تشیع کو ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ دہشت گرد گروہ اب بھی آزادی سے اپنے مذموم عزائم کے کامیابی کے لئے سر گرم ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزراء ان دہشت گرد گروہ کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جھنگ سمیت پنجاب بھر میں کاروائی کر کے ان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree