وحدت نیوز (کراچی) معروف عالم دین اور خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی اہلیہ محترمہ صالحٰہ تقوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی مرحومہ طویل عرصے سے کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلاتھیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ مختار امامی ، حسن ہاشمی،علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماوں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی خدمت میں تعزیت کا اظہار کیا ہےاور ساتھ ہی پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔گرم کی شدت میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔گزشتہ حکومت میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت بھی چھین لی ہے۔ مسلم لیگ نون کی طرف کے سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوی طفل تسلی ثابت ہوئے ہیں۔حکومت عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجودبجلی کی آنکھ مچولی کا وہی سلسلہ جاری ہے۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ واپڈا کے حکام وزیر اعظم کے احکامات کو کسی کھاتے میں نہیں لکھتے یا پھر وزیر اعظم نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔علامہ امین شہیدی نے مطالبہ کیا ہے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاتمے کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو گرمی کی اس شدت میں لوڈشیدنگ کی اذیت سے نجات حاصل ہو سکے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمیعت الوفاق ملی بحرین کے سربراہ علامہ شیخ علی سلمان کی غیر منصفانہ 4سال قید کی سزا کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ آل خلیفہ اقتدار کے نشے میں چور ہوکر عوامی حقوق  کی موثر آواز کو دبانہ چاہتے ہیں ، شیخ سلمان کی بلاجواز گرفتاری حریت پسند بحرینی عوام کی تحریک کے راستے کی دیوار نہیں بنے گی۔

 دوسری جانب بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ میں ثابت قدم رہوں گا، رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت سے چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شیخ علی سلمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شاہی حکومت کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک ایسا ہونا چاہئے کہ جس میں عدل و انصاف اور عالمی قوانین کی بنیاد پر حکومت قائم ہو، انتخابات کرائے جائیں اور جہاں لوگوں کو شہر بدر یا ملک بدر نہ کیا جائے۔ شیخ علی سلمان نے بحرینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔ قابل ذکر ہے کہ شیخ علی سلمان کو مقامی تھانے سے بحرین کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی آمد کے بعد بحرین کی سینٹرل جیل میں موجود سیاسی قیدیوں کا حوصلہ اور بھی بلند ہو گیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر و بالخصوص شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام الناس مر رہی ہے اور نااہل حکمران اپنے پروٹوکول میں مصروف ہیں۔ سندھ حکومت کی نااہلی پہلے تھر اور اب کراچی میں کھل کے واضح ہوگئی ہے۔ پہلے لوگ بھوک سے مر رہے تھے اور اب بجلی کے تعطل سے مر رہے ہیں۔ پی پی پی کے قائدین کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی سے اگر فرصت مل جائے تو ایک نظر سندھ کی غریب عوام پر بھی ڈال لیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو ذرا فکر نہیں ہے۔ مسلسل کئی سالوں سے سندھ میں ایک ہی حکومت چلتی آرہی ہے، اس کے  باوجود اب تک سندھ کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ کاش یہ حکمران کوئی عوام دوست پالیسی بنائیں، جس سے صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف ملے۔ بدقسمتی سے یہاں پر ہر پالیسی حکمرانوں کے ذاتی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جب بے رحم اور ظالم حکمران عوام پر اپنا تسلط جما لیتے ہیں تو عذاب الہی نازل ہوتا ہے۔ پاکستان بھر کے عوام اور بالخصوص سندھ کے پسے ہوئے محروم اور مظلوم عوام کو اٹھنا ہوگا، اربوں کھربوں کی مالیت کی سمگلنگ، بھتہ خوری و ٹارگٹ کلنگ کرنے والے سرمایہ داروں سے حساب لینا ہوگا، حقیقی عوامی درد رکھنے والے اور وطن دوست لیڈرشپ کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہم اس مصیبت اور غم کے موقع پر ہونے والی ناگہانی اموات میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور خداوند متعال سے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین  کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی   کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف ہونے والا آپریشن بلاول ہاؤس تک محدود نہیں رہنا چاہئے ملکی دولت لوٹنے میں آصف علی زرداری کیساتھ میاں برادران بھی کبھی پیچھے نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ بھتہ خور اگر پیسہ بلاول ہاؤس پہنچاتے تھے مسلم لیگ ن کے رہنماء کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو تحفظ دینے میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے فوج کے خلاف بیان کو نظر انداز نہ کیا جائے اور اس کے جواب میں کراچی میں ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ مفاہمت کی سیاست کا مقصد ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالنا تھا۔ اب فوج اور رینجرز کو پیچھے ہٹایا گیا توآئند ہ آنے والے دنوں میں کراچی سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ناممکن ہو جائے گا، دہشت گردوں اور کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب فوجی عدالتوں میں ہی ممکن ہے۔فوجی عدالتوں کے خلاف ایک باقاعدہ سازش کے تحت بیانات دیے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام موثر ہوتا توسینکڑوں دہشت گرد اس کمزور نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت پر آزادی حاصل نہ کرتے اور ملک میں ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور کرپشن کا بازار گرم نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور حملہ کے بعد فوجہ عدالتوں کا قیام نا گزیر تھا۔ فوجی عدالتوں کو عدل کا متوازی نظام کہنے کی بجائے وقت کی اہم ضرورت کہاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ملک دشمن عناصر کی جانب ملک کے معتبر ادارے فوج کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور جو شخصیات اب فوجی عدالتوں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں ان کا ماضی قوم کے سامنے ہیں، ملک میں دہشت کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن فوجی عدالتوں کی مدد سے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ اگر ان عدالتوں کے خلاف کوئی فیصلہ کیا گیا تو یہ ملک میں دہشت گردوں کی جیت ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا فوجی عدالتوں کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں  مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، کسی صورت ن لیگ کےساتھ اتحاد ممکن نہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئےاپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree