وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبار ک کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور سرگرم ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکے کسی بھی  بازار میں اشیائے خورد و نوش ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کی جارہیں جبکہ عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سستے بازار لگا کر سیاست چمکانے کی بجائے حکومت کو چاہئے شہر بھر کے ہر بازار میں قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری کے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اس مقدس مہینہ کے فلسفہ کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برکات سمیٹیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے موٹے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کروائی کرے جوکہ ابھی سے مصنوعی قلت پیدا کرکے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں،انہوں نے حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی  کے موسم میں رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،حکومت اپنے تمام تر وعدوں اور دی گئی ڈیڈ لائنزگزرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو نہیں پا سکی۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کی امید رکھا بے معنی ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ کم سے کم سحر اور افطار کے موقع پر لودشیڈنگ کم کی جائے تاکہ مسلمان اس وقت سکون کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے سابقہ ریکارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوامی مسائل سمجھنے سے ہی قاصر ہے ہر بار لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ کیا جا تا ہے مگر عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آتا۔ ان کا کہنا ہے کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ بجلی جانے سے ایک عام آدمی پر کیا بیتی اور روزہ کی حالت میں لوڈشیڈنگ کا غزاب جھیلنا اور بھی مشکل ہے۔

وحدت نیوز (سجاول) برما میں مسلم کشی پر اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل برادر مختیار دایو نے کہا کہ یمن اور سعودی مسئلے پر پاکستانی حکمران بڑے ٹائی سوٹ پہن کر سعودی عرب کے چکر لگا رہے تھے اور آل سعود سے بھی زیادہ اسلام کے ٹیکیدار بنے پھر رہے تھے،آج برما میں انہیں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا کیوں کہ برما کے غریب مسلمان انہیں ریال ڈالر دینے کی سکت نہیں رکھتے،انھوں نے مزید کہا کہ کے ان حکمرانوں کی نطر میں نہ مسلمونوں کا خون عزیز ہے اور نہ ہی کعبہ کی حرمت کا پتا ہےانکی نظر میں فقط اور فقط سعودی کرنسی ہی مقدس ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہوم سیکریٹری بلوچستان اکبر حسین درانی سے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں قیام امن کے سلسلے میں 12 نکاتی تجاویز پیش کیں،اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ اور مستونگ میں دہشت گردی کے المناک واقعات پر افسوس ہے، دھشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ کالعدم دھشت گرد جماعتوں کی سرگرمیوں اور اشتعال انگیز بیانات روکے جائیں، اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی مجرم قانون کی گرفت سے محفوظ نہ رہے۔ اس سلسلے میں فوجی عدالتوں کا قیام خوش آیند ہے، فوجی عدالتیں موثر حکمت عملی کے ذریعہ مظلوموں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور قیادت ، قیام امن،وطن کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔

اس موقعہ پر صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے دھشت گردی کے سد باب کے لئے پیش کی گئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی تمام تر سازش کے باوجود آج بھی شیعہ ، سنی اور بلوچ، پشتون اور ہزارہ اقوام میں برادری اور اخوت کا رشتہ برقرار ہے۔ شیعہ ، سنی صدیوں سے اسلامی اخوت کے ساتھ اکھٹے رہ رہے ہیں۔ حکومت دھشت گردوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے۔


latter to hsb1




 بلوچستان میں قیام امن کے لئے علامہ مقصود ڈومکی نے بارہ نکاتی فارمولا ہوم سیکریٹری اکبر حسین درانی کو پیش کردیا   

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن دو ایسے عفریت ہیں جنہوں نے اس ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔ اقتصادی بدحالی ،عدم تحفظ، بد امنی اور بے یقینی جیسے عوامل انہی کی پیداوار ہیں ۔ان سے چھٹکارے کے لیے ریاستی اداروں اور سیاسی قائدین میں ہم آہنگی اور اخلاص بنیادی شرطیں ہے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی جو تائید کرے گا قوم اسے ہی اپنا مخلص اور خیر خواہ سمجھے گی۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات کی طرف سے پاک افواج کو مورد الزام ٹہرانا درست نہیں بالخصوص ایسی کڑی صورتحال میں جب اسے ملک دشمن عناصر سے بیشتر داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے جارحانے عزائم کا بھی سامنا ہے۔جبکہ حکمران طبقہ کی جانب سے ملکی دولت لوٹنے کا سلسلہ بتریج جاری ہے ۔قومی پیسوں کو دوسرے ملکوں میں منقل کیا جانا بڑے بڑے محلات بنانے کی حقیقت عوام کے سامنے آیاں ہیں ۔ملک کا ہر شہری وطن عزیز سے کرپشن و دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا خواں ہے۔حکومت کی طرف سے بھی کرپشن کے خاتمے کے لیے آئے روز دعوے کیے جا رہے ہیں۔اس کی عملی صورت تب ہی واضح ہو گئی جب اُس قومی خزانے کو واپس لایا جائے گا جسے بااختیار شخصیات نے منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی ذرائعوں سے بیرون ممالک منتقل کیا ہے۔پوری قوم یہ چاہتی ہے کہ لوٹی ہورقم واپس لانے میں ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے موثر اقدامات کریں ۔اپنی کارگزاریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاک فوج پر الزام دھرنا اور دھمکانا اوچھے اور نامناسب ہتکھنڈے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں، جنرلوں اور بیورکریٹس کو چاہییے کہ وہ احتساب کے لیے خود کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ کوئی بھی ایسا شخص دوسروں کے احتساب کے لیے آواز بلند کرنے کا اہل نہیں جس کا اپنا دامن کرپشن سمیت متعدد برائیوں سے آلودہ ہو۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے اس انکشاف پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ وطن عزیز میں کچھ غیر ملکی این جی اوز مغربی ممالک کی بھرپور معاونت سے ہم جنس پرستی کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا یہ طرز عمل نہ صرف اسلامی روایات کے منافی ہے بلکہ اخلاقی و معاشرتی اقدار کے بھی برعکس ہے۔اسلام دشمن طاقتیں اپنی پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان پرکاری ضرب لگانا چاہتی ہیں اسلامی تعلیمات کی کھلے عام تضحیک کرنے اور اہل اسلام کو گمراہ کرنے والے ان عناصرکو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔ہمارا ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ۔یہاں ایسی کسی بھی غیر اسلامی حرکت کی قطعاََ اجازت نہیں جس کی دین محمدی ﷺمیں صریحاََممانعت ہے۔ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کواسلام کی صورت مسخ کرنے والے ان غیر شرعی اقدام کے خلاف کھل کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس معاملے میں خاموشی اسلامی تعلیمات کے دشمنوں کے حوصلوں کو تقویت دینے کا باعث بنے گی۔این جی اوز کے توسط سے جو کلچر امپورٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اس معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ساتھ مادر پدر آزاد بنا دے گا۔جو کہ معاشرتی تنزلی کی جانب سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں ہوش کے ناخن لے اور ایسی تمام این جی اوز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں جومغربی ممالک کی ایما پر ہمارے معاشرے کو جنس زدہ کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) برادر زاہد حسین مہدوی مسؤل صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بتایاہے کہ ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید اقبال حسین نقوی کی زیر صدارت کوٹ رادھاکشن میں منعقدہواجس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی ، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ حسین رضا ہمدانی ، صوبائی سیکرٹری مالیات رائے ناصر علی ،صوبائی سیکرٹری وحدت یوتھ علی عمران ،ضلعی کابینہ کے اراکین سید تقی جعفری ،سید زمان نقوی سید فیض الحسن ، سید نوید الحسن شمسی ، مولاناظفر ترابی ،صبح سعید علی ،حاجی صبح صادق علی ،حسنین حیات ،سید علی حسین ، صابر شاکر ،چوہدری ارشاد احمد نے شرکت کی جبکہ ضلع بھر سے 33یونٹس نے شرکت کی اس موقع پر تمام یونٹس نے اپنی اپنی کارگردگی رپورٹس پیش کیں جس کے بعدضلعی کابینہ کے اراکین نے اپنے اپنے شعبہ جات کی رپورٹس پیش کیں جس پر ضلعی شوریٰ کے اراکین نے اپنی تسلی کے لیے سوالات کئے ، اجلاس می چک نمبر 55،گھنئے ،کوٹ رادھا کشن سٹی ،بھچوکی ،بھھبے یونٹ،چوئیاں سٹی 1، چوئیاں سٹی iii،داؤکی یونٹ،تلوندی لکھی ،ننھے یونٹ، پھول نگریونٹi،پھول نگریونٹii،پھول نگریونٹiii،نتھے جاگیر ،ڈوبہ یونٹ ، سرائے یونٹ،اٹاری یونٹ ،پتو کی سٹی یونٹi، بیڈوال کلاں ،جیمبرخورد، دینہ ناتھ،کوڑے سیال ،کھارا، چھانگا مانگا،بھوئے آمل ، بھوئے عامل ،چک نمبر18،قاضی والا،بستی قطب شاہ ،کنگن پور، ہنڈال1،ہنڈال2کے یونٹس موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree