وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی اور امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تہور عباس نے ایم ڈبلیو ایم سینٹرل سیکریٹریٹ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجلس وحد ت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں پر قائم مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔مسلم لیگ نون نے ہماری انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہمارے سینئر عہدیدران کو گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے ۔یمن کے حوالے سے افواج پاک کے موقف کی تائید اور پاکستان کو ٖغیر جانبدار رکھنے کے لیے نکالی جانے والے ریلی کا ہمیں آئینی و قانونی حق حاصل تھا۔ہمارا یہ موقف جذبہ حب الوطنی کے عین متقاضی ہے کہ افواج پاکستان کو وطن عزیز میں مختلف محاذوں کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ بننے کے متحمل نہیں ہیں۔دو مسلم ممالک کے درمیان تنازعہ کی صورت میں آئین ہمیں صرف ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے نہ کہ فریق بننے کی۔ ریلی شرکا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا اندارج مسلم لیگ کی انتقامی کاروائی اور سیاسی دباوکی کوشش ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم ایک پُرامن قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد اور اظہار رائے کی آزادی ہمارا آئینی حق ہے۔ جس سے روکنابلاجواز اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔گلگت بلتستان کے معروف شخصیت ،مجلس وحدت گلگت بلتستان کابینہ کے رکن اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر عارف حسین قنبری کو تین ماہ قبل پولیس نے گرفتار کیا اور ابھی تک ان کی ضمانت نہیں ہونے دی جارہی جو سراسر زیادتی اور بدنیتی اور نون لیگ کے سیاسی دباو کا نتیجہ ہے۔ انسداد دہشت گردی کے نام پر سیاسی انتقام کے لیے ریاستی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ کالعدم گروہوں کی ایما پر ہمارے ساتھ روا رکھے جانے والا یہ غیر جمہوری اور نامناسب طرز عمل مسلم لیگ نون کے مسائل میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ایم ڈ بلیو ایم کے قائدین کے خلاف کاٹی گئی دہشت گردی کی جھوٹی ایف آئی آر فورا ختم کی جائے۔ہم حکومت کو چار دن کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے تمام بے گناہ اسیروں کو فوری طور پر رہا کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے عوامی قوت کے ساتھ حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا انتخاب کیا گیا. جن میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا سرکاری مواعید ( گورنمنٹ انشورنس )،عبدالمجید خان اچکزئی پبلک اکاونٹس کمیٹی ,  , حاجی محمد اسلام منصوبہ بندی و ترقیات , سید لیاقت علی آغا داخلہ , قبائلی امور , جیل خانہ جات , صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی , محترمہ کشور احمد کھیل و سیاحت , آثار قدیمہ , ڈاکٹر رقیہ ہاشمی صحت و بہبود آبادی , سردار محمد ناصر صنعت و حرفت و معدنی ترقی و افرادی قوت کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہوئے،بعد ازاں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین مجالس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں گاڑیوں کی چابیاں بھی سپرد کیں. اور امید ظاہر کی کہ منتخب چیئرمین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے.

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا پوری قوم اس بات پر پُراطمینان ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔افواج پاکستان ناقابل تسخیر اور دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ملک سے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر پاک افوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی جرات و عظمت پر فخر ہے جو ملک میں مختلف داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں کے دفاع سے بھی لمحہ بھر غافل نہیں اور ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دے کر خاموش کرانا خوب جانتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں افواج پاک کے جن نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گرد اس ملک و ملت کے دشمن ہیں ۔پاک فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ہمارا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ فوجی آپریشن کے بغیر ممکن نہیں جبکہ حکومت قومی سلامتی کے امور کو سیاسی مصلحت کی بھینٹ چڑھانے پر بضدرہی۔ علامہ ناصرعباس نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات بھی بھرپور فوجی آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے کیا جائے اور پھر اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی طرف بڑھایا جائیں جہاں بیٹھ کر یہ عناصر ملکی امن وسلامتی کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ملک میں امن و سلامتی کے حقیقی قیام کا اس کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات نے روہنگیا میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت کو باضابطہ طور پر خط لکھا دیا ہے۔ نیدر لینڈ میں واقع عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے موقع اختیار کیا ہے کہ روہنگیا میں نام نہاد بدھوں کے مذہبی پیشوا وراتو کے ماننے والے نسل پرست مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں، معصوم بچے، عورتیں حتیٰ بوڑھے بھی ان نسل پرستوں کے شر سے محفوظ نہیں۔ میانمر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی نے بھی کئی سوالوں کو جنم دیا ہے، ایسے میں جب انسانی خون کو ارزاں سمجھ کر بہایا جارہا ہو اور انسانیت کیخلاف جرام کا ارتکاب کیا جارہا ہو تو ہم عالمی عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس قتل عام پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقدمہ درج کرے اور بدھو کے پیشوا وراتو کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لکھ خط میں عالمی عدالت انصاف سے اس خط کو پٹیشن میں تبدیل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

برما میں مسلم کشی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کو خط ارصال

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل جاری پریس ریلز کیمطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ میں بڑھتے دہشت گردی اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کریں گے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بانیان پاکستان کے اولاودں کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،بلوچستان حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،بلوچستان میں کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جو ببانگ دھل کہتے ہیں کہ ہم شیعیت کا قتل عام کریں گے،لیکن بلوچستان حکومت ان شرپسندوں کے خلاف کو ئی بھی کاروائی سے گریزاں ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تحفہ ہمارے اداروں کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے،افغان وار کے پالے دہشت گرد اب پاکستان کے سلامتی کے درپے ہیں،آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائے بغیر پاکستان مین امن ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر رکن بلوچستان اسمبلی مجلس وحدت مسلمین آغامحمد رضا و دیگر سینکڑوں کارکنان نے پر تپاک استقبال کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) سانحہ ماڈل ٹاوُن کو ایک سال گذر گئے لیکن شہداء کے ورثا آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں،ماڈل ٹاوُن کے قاتلوں کو من پسند جے آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ دے کر انصاف کا قتل عام کیا گیا،ہم شہداء کے ورثا کیساتھ ہیں اور اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مرکزی کرداروں کو اہم عہدوں پر فائز کر کے پنجاب حکومت نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے،ن لیگ ملک ھر میں غندہ گردی اور دھونس دھاندلی سے اقتدار کو طول دینے کے درپے ہیں،لیکن یہ ان کی بھول ہیں کہ جب خلق خدا انصاف کے لئے گھروں سے نکلیں گے تو یہ ظالم اور جابر گروہ سامنا نہیں کر پائیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اپنے سیاسی حریفوں کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،جب کہ اس کے برعکس پنجاب میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،پنجاب کا ایک وزیر جو سانحہ ماڈل ٹاوُن کا مرکزی کردار ہے ان دہشت گرد ٹولے کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے،ہمارے بے گناہ افراد کو بغیر کسی وجوہ کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہم حالات کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں،ایک مخصوص سوچ اور فکر کو ملک پر مسلط کرنے کی مکمل منصوبہ بندی جاری ہے،علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاوُن کے شہدا ء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ استقامت کے ساتھ ان ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کر رہے ہیں انشااللہ مظلوموں کی فریاد کو اللہ ضرور سنے گا اور ان یہ ظالم گروہ نشان عبرت بنے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree