وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے جمعے کی نماز کے بعد قدم گاہ مولا علی عہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت مولانا امداد علی نسیمی کر رہے تھے،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امداد علی نسیمی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلم امہ کو نشانہ بنایہ جا رہا ہے اور ہمارے حکمران خاموش تماشائے بنے ہوئے ہیں، برما، بحرین، فلسطین، شام، عراق میں مسلمانوں کو کچلا جا رہا ہے،برما انسانی درندگی کی انتہا ہوچکی ہے،عالمی اسٹیبلشمنٹ برما میں مسلم کشی اور نریندرمودی کی پشت پناہی میں ملوث ہے، حکمران ہوش کے ناخن لے،گلگت بلتستان الیکشن میں بدترین دھاندلی کے باوجود ہم نے وہاں سے نشستیں جیتیں، گلگت بلتستان کے عوام کے میڈیٹ کو ان سے چھینا گیا جو کہ ایک تاریخی ذیادتی ہے،مولانا امداد علی نسیمی اور دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت آنکھیں کولے ایسا نہ ہو کہ اس کو پھر ماضی پہ افسوس کرنا پڑے، چونکہ ہندستان کئی دہائیوں سے پاک وطن کے شہریوں کو سرحد کے اندر قتل کرتا رہا ہےاور اب اس کو ہوز کے ناخن لے اور مودی اپنی عوام کے مسائل حل کرے ناکہ پڑوسی ممالک کے معاملات میں مداخلت کرے، جو کہ ناقابل برادشت عمل ہے،حکمران جماعت نے پری پول رگنگ کا ہوم ورک کرلیا تھا جس کا خدشہ ہماری قیادت نے پہلی ہی ظاہر کردیا تھا اور ماروی میمن نے پیسوں کی برسات سے عوامی میڈیٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ہے، ووٹوں کی گنتی رکاواکر ہمارے امیدواروں کے ووٹوں کو نظر اندا ز کیا جارہا ہے جو کے قابل مذمت فعل ہے،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی کابینہ کے ممبرز بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے ایم ڈبلیوایم قم کی کابینہ کے اجلاس کو گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کی دیندار اور باشعور عوام نے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کو ہی ووٹ دئیے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔لیکن نون لیگ نے دھونس اور دھاندلی کی بنیاد پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دھاندلی سے حاصل کی گئی فتح در اصل خود بدترین شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی طرف سے کی جانے والی دھاندلی نے  نون لیگ اور اس کے اتحادیوں کو عوام میں مزید متنفر بنادیاہے  جبکہ دیانت داری  اور اصول پرستی نے عوام کو ایم ڈبلیو ایم کے اور زیادہ قریب کردیاہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے رکن اور پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گلگت  بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عبرتناک شکست کی وجہ ایم ڈبلیو ایم نہیں بلکہ ان کی اپنی نااہلی ہے۔ شہلہ رضا کی جگہ انتخابی مہم چلانے کے لئے کوئی اور آتا توشاید اتنا برا انجام نہ ہوتا۔ مجلس وحدت مسلمین سیکرٹریٹ پنجاب سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو کے رہنماء اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گلگت  بلتستان کی عوام نے حالیہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کو نشان عبرت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور میں مہدی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے  عوام کی بجائے صرف اپنی عیش و عشرت کی فکر کی ہے جس کا خمیازہ انہوں نے شکست کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہ پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلہ رضا انتخابی مہم میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگتی رہیں مگر گلگت  بلتستان کے با شعور اور با غیرت عوام شہلہ رضا کے ماضی سے بخوبی آگاہ تھے۔انہوں نے کہاکہ جب شیعہ قوم کے گھر میں صف ماتم بچھا تھا اور ہر گھر سے پانچ پانچ جنازے اٹھائے جارہے تھے تو سانحہ عباس ٹاؤن کے موقع پر شہلہ رضا اور پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ناچ گانے میں مصروف تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ لینے کے لئے شیعت کا ڈھونگ رچانے والی شہلہ رضا کو چاہئے کہ علماء کرام کی شان میں گستاخی کرنے پر پوری قوم سے بلا مشروط معافی مانگیں۔ اسد عباس نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے جس کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ  ن کی حکومت بھی جان لے کہ گلگت   بلتستان کی با شعور عوام حساب کتاب کرنے میں دیر نہیں کرتی آئندہ آنے والے انتخاب میں ان کا بھی احتساب کیا جائے گا۔اسد عباس نقوی نے قرار دیا کہ حالیہ انتخاب میں گلگت  بلتستان کی عوام کا ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر اعتماد کر نے پر شکر گزارہیں  اور ان کی جماعت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو ٹرین چلانے  کے لئے قدیمی قبرستان مومن پورہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے۔ اسلام میں قبرستان اور مساجد کو منہدم کرکے کوئی اور پراجیکٹ بنانے کی اجازت نہیں،مومن پورہ قبرستان کے انہدام پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے عتاب سے اب زندہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مردے بھی محفوظ نہیںرہے۔ شہباز شریف کے بچگانہ خواب صوبہ کو بدترین بحران کی طرف لے کر جا رہے ہیں صرف لاہور ہی میں پل ،سڑکیں اور ٹریک بچھائے جا رہے ہیں جبکہ باقی صوبہ کاکوئی پرسان حال نہیں۔ا نہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اگر عوام کے انتقام سے بچنا چاہتی ہے توفوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کا پیسہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر لگایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سڑکیں بنانے سے غریب کا چولہاجلتا ہے اور نہ ان کے بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آتی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ شہریان کے رہنماء علامہ وقار نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اس غیر اخلاقی اور غیراسلامی فیصلہ کے خلاف ان کی جماعت مظاہرین کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت پنجاب حکومت کو اپنے بزرگوں کی قبریں پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے خوش آئن بات ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس اہم ایشو کی طرف اپنی توجہ مبذول کی ہے اب اس مسئلہ کا حل کر کے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پاکستان سے فرار کے بعد  سعودیہ  عرب میں آ ل سعود سے مزارات، مساجد، مقامات مقدسہ اور قبرستان مسمار کرنے کی تربیت حاصل کی ہے جس کا عملی مظاہرین پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کو ماننے والوں ، مزارات اور مقامات مقدسہ کا  احترام کرنے والوں کی دھرتی ہے ہم اسے آل سعود کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا ہے گلگت بلتستان کے حالیہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کوبا قاعدہ سازش کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا۔مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راجہ نا صر عباس  نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام تر ریکارڈ توڑے گئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب کروانے کے لئے حلقہ نمبر ایک میں پانچ دفعہ دوبارہ گنتی کی گئی جبکہ ایم ڈبلیوایم کی درخواست پرالیکشن کمیشن ایک بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کرنے سے کترا رہا ہے ، الیکشن کمیشن کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے۔ علامہ راجہ ناصر عبا س نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعہ شکست دے کر ان کے حوصلہ پست نہیں کیے جاسکتے وہ آخری سانس تک ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم چلانے پر رہنماؤں اور کارکنوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مجلس وحدت مسلمین کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا ہم اصولوں کی سیاست کے حامی ہیں دھونس دھاندلی کے ذریعے عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو قبول نہیں کریں گے گلگت بلتستان اسمبلی میں انشااللہ تاریخ میں پہلی بار حقیقی اپوزیشن دیکھنے کو ملیں گے ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے حقوق کے حصول کی جدو جہد میں خیانت نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن فوری طور پرایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر متنازعہ حلقوں میں دوبارہ گنتی مکمل کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے واضح کیا کہ انتخابی عمل سے دھاندلی کے نا سور کو ختم نہ کیا گیا توعوام کا اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے اس سارے عمل نے انتخابی نظام پر بہت سے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ نا صر عباس نے عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں وہ دن دور نہیں جب عوام خود ان نااہل حکمرانوں کا احتساب کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم قوم کی خدمت جاری رکھے گی اور غاصب حکمرانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین سید اسد عباس نقوی، سید ناصر عباس شیرازی اور دیگر نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے  انوارِ شعبان اور ولادتِ امامِ زمانہ[ع]کی مناسبت سے الحجت [ع] بازار  کا اہتمام،مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے انوارِ شعبان اور ولادتِ امامِ زمانہ[ع]'' کی مناسبت سے الحجت [ع] بازارکا اہتمام کیاگیا،جسمیں مختلف شعبہِ جاتِ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی.الحجت[ع] بازارکا اہتمام، ملت کی خواتین کی سہولت اور پُرزور خواہش پرکیا گیا تھا، تاکہ رمضان کی آمد سے قبل ہی خواتین سہولت اور آسانی کے ساتھ ایک ہی جگہ سے اور ایک  ہی وقت میں زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق ضروری سامان اور اشیاء خُرد و نوش کی خرید و فروخت کر سکیں.اس سلسلے میں خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف اشیاء کے اسٹالز کی تعداد 56 تھی.جسمیں حجاب اور عبایا اسٹالز، ملبوسات، کاسمیٹیک، حنا اسٹالز، بیکری اور نمکو آیئٹمز اسٹالز، جیولری، بچوں کے ملبوسات ، ہینڈ بیگز وغیرہ لگائے گیے تھے اسکے علاوہ مختلف طرح کے  کھانے اور ٹھنڈے و گرم مشروبات کے اسٹالز کا بھی بڑی تعداد میں اہتمام کیاگیا تھا۔

اسٹالز لگانے والی خواتین اور شریک خواتین و بچوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مجلسِ وحدت  مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا تھا.جسکے ساتھ ہی اسلامی کُتب اور حجاب اسٹال کا بھی اہتمام کیاگیا تھااور خاص طور پر شریک معصوم بچوں کے لیے فری فیس پینٹنگ کا بھی اہتمام مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے کیاگیا تھا.جسے بےحد سراہا گیا، جسمیں بچوں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ فیس پینٹنگ میں  کے رنگوں کے ساتھ اور کے جھنڈے کے نشان بنوائے۔

دورانِ پروگرام ''انوارِ شعبان'' کی مناسبت سے اسپیکرز پر بلند آواز کے ساتھ مختلف بے شمار منقبت اور ترانوں کا اہتمام تھا، جبکہ بعدِ مغرب ، خصوصی طور پہ ،پروگرام میں موجود بچوں کو اسٹیج پر باقائدہ دعوت دی گئ جسمیں بچوں نے بہترین انداز میں انتہائی جوش و ولوالہ  کے ساتھ منقبت خوانی کی اور ترانے پیش کیے.ہر پڑھنے والےبچے کی حوصلہ افزائی کے لئے الگ سے اسٹارز لگائے گئے.جسکے بعد خصوصی طور پہ خطاب کے لیے ''خواہر سیما منظور'' کو دعوت دی گئ.آپ نے اپنے خطاب میں ماہِ شعبان کی مناسنت سے مختلف امور پہ روشنی ڈالی اور ''غیبتِ امام عصر[ع] میں ہماری زمہ داریوں'' کے حوالےسے گفتگو فرمائی.اسکےعلاوہ چند شریک مومنات نے بھی منقبت خوانی کے زریعے بارگاہِ امام عالی[ع] میں نذرانہ عقیدت پیش کیا.پروگرام کے باقائدہ اختتام پرمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفرینے اختتامی کلامات میں ''مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن'' کی جانب سے  تمام موجود خواتین کا  ''الحجت [ع] بازار'' میں شرکت کرنے اور مختلف اسٹالز لگانے پر انکا شکریہ ادا کیا. جبکہ خصوصی طور پہ شرکت فرمانے  پر، مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین'' کی ''مرکزی رکن کمیٹی'' '' جناب خواہر زہرہ نجفی ، مجلسِ وحدت المسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر  مولانا علی انور جعفری ، امامیہ  اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن [ISO] شعبہ طالبات کی مرکزی سیکرٹری خواہر گلِ زہرہ بمعہ ISO شعبہ طالبات کراچی ڈویژن ''  کا خصوصی طور پہ شکریہ ادا کیا. مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے برادر زین رضا اور انکی ضلعی کابینہ کا بھی مختلف انتظامی امور میں شکریہ ادا کیا۔

اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی تمام ڈویژنل اور یونٹ ممبران کو مبارکباد پیش کی، جنکی انتھک محنت کی بدولت'' الحجت[ع] بازار'' کا پروگرام کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوا. اجتماعی ''دعائے سلامتی و تعجیلِ ظہورِ امام[ع]'' کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا.جسکے بعد تمام  شرکاء میں میٹھائی تقسیم کی گئ.
شریک خواتین و بچوں اور اسٹٓالز لگانے والی خواتین نے اس کاوش ''الحجت[ع] بازار'' کی بےحد پزیرائی کی اور مستقبل میں بھی اس سلسلے اور ایسے پروجیکٹ کو جاری رکھنے کی خصوصی درخواست کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree