وحدت نیوز (علی نقی شگری/بشکریہ بادشمال ) کھر منگ کی سیاست میں ڈرمائی تبدیلی کا امکان پڑھے لکھے نوجوانوں نے سیاست میں قدم رکھنے کی خواہش کے ساتھ ہی پرانے چہرے مرجھانے لگے ، روایتی سیاست دم توڑ نے لگی ، آمدہ انتخابات میں دیگر علاقوں کی طرح کھرمنگ کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور پیپلز پارٹی کو کھرمنگ کو ضلع بنانا لے مسلم لیگ ن کے امید وار کی بھی قسمت جھاگتی دکھائی نہیں دے رہی جس کے باعث تھرڈ گروپ کے طور پر ایم ڈبلیو ایم میدان میں آسکتی اور ڈاکٹر شجاعت میثم کو ٹکٹ دئیے جانے کی صورت میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ لوگو ں کو شعور میں پہلے کی نسبت بہت بہتری آئی ہے اور اس بار لوگ شخصیت کو نہیں بلکہ قابلیت نہ ہونے کے باعث گزشتہ پانچ برس گلگت بلتستان کے حصے میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں آیا جس کے باعث عوام ان حکمرانوں سے تنگ نظر آتے ہیں ڈاکٹر شجاعت میثم کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کے موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ساتھ شامل ہوکر یہ پیغام دیا ہے کہ نئی نسل پڑھ لکھا رہنما چاہتی ہے او ر کھرمنگ کے تمام پڑھے لکھے ڈاکڑ میثم کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہیں تجزیہ نگاروں کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے ابھی تک کسی کو بھی یہ یقین دہانی نہیں کرائی ہے کہ ان کو ٹکٹ دیا جائے گا اور انہوں نے واضع اعلان کیا ہوا ہے کہ ٹکٹ میرٹ کے مطابق ہی دیا جائیگا

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرعباس علی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین جوڈیشنل کمیشن کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔شیعہ ہزارہ قوم نے ایم ڈبلیوایم کے نمائندے کو منتخب کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ہزارہ قوم نے فاشسٹ ازم کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے مگر پھر بھی نام نہاد قوم پرست ٹولہ مسلسل دھاندلی کا شور مچا رہی ہے اورسیشن کورٹ سے ہائی کورٹ تک کثیر رقم خرچ کرتے ہوئے ناکام ہوگئے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری پالیسیاں واضح اورہمارا مقصد قوم کی خدمت ہے ہم نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ قوم کے مسائل حل کیے اور ان کیلئے ہر میدان میں آواز بلند کی اور کرتے رہینگے۔ پچھلے دو سالوں میں پی بی 2میں جتنا کام ہمارے نمائندے نے کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے اور آئندہ بھی انشااللہ قوم کیلئے مزید کام کریں گے ۔ منتخب نمائندہ جس طرح شب و روز خدمت میں مصروف ہے جس سے نام نہاد قوم پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور شاید کچھ لوگوں کو یہ بات نا گوار گزررہی ہے کہ عوام کیلئے کوئی کام کریں اس لئے وہ مسلسل ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں کوشاں ہیں ۔قوم نے جنہیں بارہامسترد کیا ہے جو اپنے دور میں قوم کی خدمت کرنے میں ناکام رہے ہیں آج کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے رو برو ہمارے نمائندے کی کارکردگی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسی لئے مسلسل ہمیں بے جاء تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ،ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے ، ہم نے ہمیشہ قوم کے یکجہتی کی بات کی ہے اور ہم نے ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی بات کی ہے جن باتوں سے قوم آگاہ ہے،یہ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی جماعت کے بیانات کو سچ تصور نہ کریں بلکہ تحقیق کریں کہ کیا واقعاً ان بیانات میں حقیقت ہے یا کہ ہمیں بے وقوف بنانے کی نا کام کوشش کی جا رہی ہے، بیان میں کہا گیا کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے اور نہ ہی ہم قوم کے ساتھ کسی قسم کی کوئی خیانت کریں گے قوم با شعور رہیں اور پروپیگنڈوں سے ہوشیار رہیں،دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ہاشم موسوی اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ’’تسلیوں ‘‘او ر ’’منافقت ‘‘کی سیاست بند کر نا ہوگی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھی حکمران کا سوتیلی ماں جیسے سلوک انتہا ئی شر مناک ہے ‘گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ 67 سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی نے بھی وہاں کے عوام کو خودمختاری دینے کے نام پر صرف سیاسی دکانداری چمکائی ہے ۔کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل عالم کربلائی نے کہنا تھا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں سیاسی میدان میں آنیکا فیصلہ اقتدار نہیں بلکہ وہاں کے عوام کو انکے حقوق دینے کیلئے آئے ہیں اورہم قوم سے وعدہ کر تے ہیں کہ انکو کسی صورت مایوس نہیں کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام اب (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے مقدر اور سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی ہدف علاقے کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سربراہ نے حکمران جماعت کو پیشکش کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیں مجلس وحدت مسلمین الیکشن سے دستبردار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے چاہیے فیصلہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے حق میں ہی آئیگا ۔



وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے یونٹ تحصیل رتوڈیرو کی جانب سے آمدِ مولائے کائنات امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے سلسلے میں جشنِ مولود کعبہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جشن کا پروگرام منایا گیا. پروگرام رتوڈیرو شھر کے مرکز میں قائم بڑا علم پاک کے میدان پر نماز مغربین کے بعد منعقد ہوا، جو رات گئے تک جاری رہا. جشن میں کراچی سے آئے ہوئے بہترین خطیب، منقبت خواں اور شاعر اہلبیت ، جن میں مولانا سید اعجاز حسین زیدی، سید ناصر حسین زیدی، جناب جاوید مرزا اور جناب ضیاء عباس شامل تھے، کے علاوه کچھ مقامی مدح خوانوں نے مولا کی شان میں مدح خوانی. جشن میں شریک مومنین بہت محزوز ہوئے اور جشن کا ایک حسین سماء سا بنا دیا. پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانه کے سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی، رتوڈیرو کی معروف مذہبی شخصیت سید الطاف حسین شاہ، سید شاہد حسین شاہ، ضلعی سیکریٹری میڈیا سیل طارق رسول انڑ، ضلعی سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، سیکریٹری تحصیل رتوڈیرو عبدالرزاق جلبانی اور سینکڑوں مومنین نے شرکت کی.

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ صفوراچورنگی کے خلاف آج (جمعرات )ملک گیر یوم سوگ منانے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے 'نااہل اور مفاد پرست حکمرانوں کے ہاتھوں آج پاکستان زخموں سے چور چور ہیں' کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت ایک قومی سانحہ ہے'کراچی کی امن کو تباہ کرنے میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو  ہندوستان سے 'را''کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں سانحہ کراچی کے حوالے سے منعقد تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرعلامہ سید علی رضوی۔علامہ زاہد حسین زاہدی،محمد علی ،سید ہادی حسینی اور دیگر نے بھی شر کت کی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے آج 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں'ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریںدہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے ،جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھرسے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریاور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کے ذمہ دار وافاقی حکومت ہے 'جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کراچی میں جاری آپریشن سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے اور یہ ایک سازش کا حصہ بھی ہے ہمیں آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان درندوں کو انجام تک پہنچائے پاک چین دوستی اور چائینہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہمارے دشمن خائف ہیں،اور ایسے واقعات رونما کرکے دشمن پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے درپے ہیں دہشت گردی کے واقعات دراصل ہماری معیشیت کو کمزور کرنا ہے،اور اس سازش میں ہمارا ازلی دشمن انڈیا،اسرائیل اور امریکہ پیش پیش ہے ہمیں قومی یکجہتی سے ان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء کی آمریت دور کے پالے دہشت گرد وں کے ہاتھوں آج شیعہ،سنی،اسماعیلی،اور قانون  نافذ کرنے والے ادارے نشانہ بن رہے ہیں،اس سانحے میں ان مفتیان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیئے جنہوں نے اسماعیلی برادری کے خلاف کفر کے فتوے جاری کیئے،کراچی سمیت سندھ بھرمیں دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے،کراچی میں ان سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد نشانہ بنے،ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی ایک شہید کا قاتل بھی گرفتار نہیں ہواسند ھ حکومت امن کی قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کراچی صفورہ چورنگی پر شیعہ اسماعیلی جماعت کی بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا قانون نافذ کرنے والے حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے 41افراد کی شہادت وفاقی و صوبائی قیادت سمیت ریاستی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،کفریہ فتویٰ ساز فیکٹریاں بے گناہوں شیعہ اسماعیلی شہریوں کے قتل عام کی اصل ذمہ دار ہیں ،واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مجلس و حدت مسلمین اس المناک سانحہ پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے،گزشتہ ایک ہفتہ سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا جن بوتل سے باہر آگیاتھا جس کے خلاف حکمرانوں و ریاستی اداروں کی جانب سے سنجیدگی نہیں دیکھا ئی گئی اور ایسی نا اہلی کی بنیاد پر دہشتگردوں کو فری ہینڈ ملا اگر حکومت کی جانب سے ان واقعات میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جاتی تو آج یہ المناک سانحہ نہیں ہوتا ، شیعہ اثناعشری اور شیعہ اسماعیلی شہریوں کے قتل عام میں ایک ہی تکفیری مائنڈ سیٹ ملوث ہے، شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے مگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی ریلیو ں جلسوں جلوسوں کو پروٹیکشن دے رہی ہے شہر میں پروفیسشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ کالعدم جماعتوں دہشتگرد جماعتوں کے خلاف آپریشن کا کب آغاز کب کریں گے ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے اسماعیلی جماعت کے 41افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ دونوں سے اب تک ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں شہر میں پہلے سماجی کارکن سبین محمود، پروفیسریاسر رضوی ،ڈاکٹر انور عابدی ،ڈی ایس پی ذولفقار زیدی اور آج بے گناہ نہتہ معصوم مرد وخواتین کی بس کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کراچی آپریشن کے باوجود گزشتہ کئی روز سے اس شہر میں بسنے والے اہم افراد کو قتل کر کے شہر میں بسنے والے مختلف طبقات میں خوف کی فضاء قائم کی جاری ہے اس طرح پوری دنیا میں اس شہر ار وطن عزیز کا وقار مجروع کیا جارہا ہے اس ملک کی محب وطن عوام کا قتل اس بات کی دلیل ہے کہ یہ وہی کالعدم دہشتگردتکفیری مدارس کی سوچ ہے جو اس ملک میں عدم استحکام دیکھناچاہتے ہیں اس قبل بھی انہیں کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول،سانحہ لاہور مساجد و امام بارگاہوں پر دھماکے کئے اوراب ملک کے مختلف شہروں میں دہشتگردی پھیلا کر کر اپنے مغموم عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے ایجنڈے میں شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کو پھیلانا بھی شامل ہے جس میں وہ انشا اللہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔کراچی کے حلات کے حوالے سے حکومت سندھ و وفاقی اداروں کی توجہ دیلاتے رہیں ہیں کے یہاں عالمی دہشتگرد تنظیم القائدہ ،داعش کے نمک خوار کالعدم مذہبی جماعتوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے اور ان کی دہشتگردانہ کاروائیاں مسلسل اس شہر میں جاری ہیں اس کے باوجود حکومت سندھ و وفاقی حکومتوں کی جانب سے ان کالعدم دہشگرد جماعتوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی حکمران طبقہ کو اپنی کرسی عزیز اور عوام کی جانوں کی کوئی پروا نہیں علامہ راجا ناضر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو فوری نوٹس لے شہر میں قائم کالعدم جماعتون کے دفتر اور ان کے ر ہنماؤں پر پابندی عائد کی جائے اُن مدارس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جن کی چھتری تلے یہ کالعدم دہشتگرد جماعتیں پل رہی ہیں ان کا فوری خاتمہ کیا جائے اس سے قبل بھی ان مدارس سے ملک و اسلام دشمن دہشتگرد پکڑے جاتے رہے ہیں اور یہ ہی مدارس کالعدم دہشتگردجماعتوں کی محفوظ پناہ گاہ بنتے ہیں سازش کے تحت شہر کے حالات خراب کئے جارہے ہیں شہرقائد وزیرستان بنتا جا رہا ہے دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے بس میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کے ساتھ عوام سے ان کی صحتیابی کی دعاء کی اپیل کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree