وحدت نیوز(اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کراچی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سفاکانہ کاروائی کو حکومتی نااہلی اور غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کراچی میں اسماعیلی رہنماوں سے فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوے کہا یہ اندوہناک واقعہ چلاس ،لالوسر،شکار پور اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ ان واقعات پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں نجات حاصل کریں۔انہوں نے اسماعیلی رہنماوں سے کہا کہ وہ گلگت بلتستان الیکشن میں ظالموں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیشہ ملک دشمن قوتوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے رکھا اور قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کے نتیجہ میں ہم اس طرح کے سانحات بھگت رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام دیکھ لیں کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے ان کی دوستیاں عوام کو ان کے پیاروں کی لاشوں کے تحفے دے رہی ہیں۔ہم نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جب کہ اس کے برعکس حکومتی رویہ میں ان کے لیے ہمدردی اور لچک شروع سے موجود رہی۔ جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے ۔اپنی ان کاروائیوں سے وہ ملک کو اقتصادی بد حالی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں عوام کو ترقی و خوشحالی سبز باغ دکھانے والے مسلم لیگی رہنماوں کی حقیقت کو سمجھنے کا اب بھی وقت ہے ۔اپنی نسلوں کی بقا اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے یہاں کی عوام نے خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ الیکشن میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کو معاونت و وسائل مہیا کیے یا پھر ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر میدان میں ڈٹ جانی مجلس وحدت مسلمین کو اپنے دل کی آواز بناتے ہیں جو ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ملک دشمنوں طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے ڈی پی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے میدان میں آئینگے اس کے بعد ہم بتا دیں گے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک بڑی سیاسی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت کے تمام حلقوں سے قابل اور پڑھے لکھے امیدواروں کو کھڑاکیا ہے،غیور اہلیان گلگت بلتستان کسی صورت اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینگے کیو نکہ ہم کرپشن اور ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں جو کہ وقت کا تقاضہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار ہر لحاظ سے مظبوط ہیں ہم گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں لانے کے لئے جدوجہد کریں گے اس پہلے بھی کی ہے اور اب بھی بھرپور طریقے سے جدوجہد جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم مظالم وجابر حکمرانوں کے سامنے مظلوموں کی ڈھال بن کرسامنے آئینگے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے کراچی میں سانحہ صفوراچورنگی اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرا اور علامتی دھرنہ دیا گیا ، جبکہ شاہراہ پاکستان انچولی اورجعفر طیارملیر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے الاظہر گارڈن کے سامنے مقتولیں کی یاد میں شمع روشن کیں ، جس میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور جعفری ،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،مولانا محمد عباس مواحدی،حسن ہاشمی ،انجینئر رضا نقوی ،سمیت سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کیا،مظاہرے میں شامل شرکا نے نے حکومت اور کالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہر کی عوام کب تک اپنے بے گناہ پیاروں کی لاشیں اُٹھائے گی اور شہر کی عوام مقتول بتنی رہے گی کراچی ،کوئٹہ کے اندر دہشتگردی کلے واقعات میں تیزی آگئی ہے ملک دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کو عدم استحکام اور بدامنی کی طرف دھکیلنے کے لیے کمر بستہ ہیں ایسی صورتحال میں حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے سخت اور فوری فیصلوں کی ضرورت ہے سعودی سفیر اور امام کعبہ کی کالعدم تنظیموں سے ملاقاتوں کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا حکومت ان امن دشمن قوتوں سے بخوبی آگاہ ہے جو وطن عزیز میں نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنانے پر تُلی ہوئی ہیں لیکن انہیں ملکی سلامتی سے زیادہ غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی مقدم ہے اس لیے ان عناصرسے دانستہ انجان بنی بیٹھی ہے اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کا یقینی خاتمہ چاہتی ہے توملک کی تمام کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو محدود کرے ملک میں امن ہو جائے گاکالعدم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچا نے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سمیت بیشتر خبررساں ادارے سعودیہ کو دنیا بھر میں مسلمانوں کے مفادات کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کا سرپرست قرار دے چکے ہیں ۔پاکستان میں بھی سعودی حکومت کا بھیانک کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں پورے جذبے اور عزم کے ساتھ مگن ہے اس سلسلے میں حکومت کو بھی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہو گاسیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی اتحاد کونسل ا ور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت سے شہید 45افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں اور ان کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے اوران کے خلاف دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں مقدمات چلائیں جائے سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور ان صفاک دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کو شہید کرنے کیخلاف آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، پاک فوج کو دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرنا ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھر سے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریں اور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کی ذمہ دار وافاقی حکومت ہے، جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) کراچی کے علاقے صفورہ میں دہشت گردی کے واقعہ نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے۔ایسی بربریت کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا اتنا بڑا سانحہ حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے بعد سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔انہیں فورا مستعفی ہو جانا چاہیے ۔یہ حملہ اسماعیلی کمیونٹی پر نہیں کیا گیا بلکہ پاکستان کی سلامتی پر گیا ہے۔دہشت گردوں کے حوصلے اس قدر بلند ہو چکے ہیں کہ وہ کھلے عام حکومت کو للکارنے لگے ہیں۔داعش ، جند اللہ ، لشکر جھنگوی اور اس طرح کی دیگر دہشت گرد تنظیم دراصل ایک مائینڈ سیٹ کا نام ہے۔ یہ وہ تکفیری گروہ ہیں جو اپنے علاوہ سب کو کافر سمجھتے ہیں۔ محض وزیر ستان اور سوات آپریشن سے ان کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے آپریشن کی ابتدا اسلام آباد سے کی جائے جہاں ان کی فکری نشونما کے مراکز ہیں۔جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک ملک میں امن و سکون کا قیام ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر اس ملک کی بنیاد رکھی ۔اس ملک کی بقا و دفاع کی جنگ میں بھی یہ باہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے واقعہ کے بعد تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں کو اسماعیلی برادری سے تعزیت اور حکومت سے احتجاج کے لیے سڑکوں پر ہونا چاہیے تھا ۔لیکن یہ شاید اس واقعہ کا ان پر اثر نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے کراچی میں امن کے دعوے عوام کے لیے طفل تسلی ثابت ہوئے۔ حکومت کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے وہ ملک کی عوام کو سیکوڑٹی فراہم کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ہم اس سانحہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔علامہ عسکری نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔احتجاجی مظاہرہ سے مولانا علی شیر انصاری اور ظہیر نقوی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقعہ پرایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری سید ساجد شیرازی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کو آرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے صوبہ سندھ شعبہ خواتین کے مختلف اضلاع کے دورجات کا آغازکردیا ہے، کمیٹی کی سربراہی مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی کررہی تھیں، جبکہ دیگر اراکین میں مولانااحمد اقبال رضوی اور خانم زہراء نجفی شامل تھیں،مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن آفس میں شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے رکن ممبران کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اس موقع پر شعبہ خواتین کی مجموعی تنظیمی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرمرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی عابدی ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر جناب مولانا علی انور جعفر ی ،شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری اور دیگر ارکان ڈویژن بھی موجود تھے.اجلاس میں خصوصیت کے ساتھ فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے . اسکے علاوہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے خصوصی طور پر ''اسلامی علوم'' کے حوالے سے کورسز بھی متعارف کروائے گئے . مرکزی کو آرڈینیٹز شعبہ خواتین کے ارکان نے کراچی ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کیا جن میں ضلع وسطی اور ضلع ملیر شامل ہیں۔اسکے علاوہ مرکزی کو آرڈینشن کمیٹی نے حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکرٹری ’’خا نم ہما مہدی ‘‘ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ عابدی کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی اندورنِ سندھ کے مختلف اضلاع کہ مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف پروگرامز تشکیل دیئے گئے بلخصوص فلاح وبہود اور تعلیم کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل کو برو کار لانے پر زور دیا گیااور مرکز کی جانب سے مکمل تعادن کی یقین دہانی کرائی گئی۔مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی برائے شعبہ خواتین کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین حیدرآباد ڈویژن کے ساتھ ہی علیحدہ میٹنگ کی گئی، جسمیں حیدرآباد ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف تربیتی پروگرامز متواتر طور پر جاری رکھنے پر حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سہرایا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔ مرکزی کو ارڈینیٹز کے ارکان نے حیدرآباد ڈیژن کو فلاح و بہود کے حوالے سے کچھ پروجیکٹس دیے گئے۔حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے آئندہ آنے والے پروگرامز کی تفصیلات آگاہ کیا۔