وحدت نیوز(ٹیکسلا) اب وقت آگیا ہے کہ اس سوچ کو میدان میں آنے کا موقع دیا جائے جو شہیدوں کے مشن کو لے کر ملکی سیاست کا رخ بدل دے، اسلامی جمہوریہ پاکستان شریعت اسلامی کے بغیر کبھی بحرانوں سے نکل ہی نہیں سکتا، مجلس وحدت مسلمین صحیح معنوں میں ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں انشاء اللہ تعالیٰ مجلس وحدت المسلمین ہی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری سید بیدار حسین شاہ نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک تحریری بیان میں کیا، سید بیدار حسین شاہ نے کہا کہ کربلا کے مشن کو لے کر چلنے والی جماعت نے ملکی سیاست میں قدم رکھا ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر پورے ملک میں اپنی سیاسی قوت دکھائے گی اب ہر باشعور انسان وحدت مسلمین کا ووٹر ہو گا تنظیم کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کا مقصد امت مسلمہ میں اتحاد پیدا کر کے قوم کو مضبوط بنانا ہے اور جب کوئی قوم مضبوط ہوتی ہے تو اس کا ملک دنیا کی کسی بھی قوت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے ایران کی مثال سب کے سامنے ہے جبکہ ہم مجلس وحدت مسلمین اس قوم کو انشاء اللہ نفرتوں اور فرقہ واریت کی جنگ سے نکال کر ایک مضبوط و باشعور پاکستانی قوم بنائیں گے، یاد رکھیں گلگت بلتستان کے الیکشن میں ہمارا انتخابی نشان خیمہ ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ ایک بار پھر لہو لہان ہوگیا ہے۔ پرُامن شہری مزدوری کی حالت میں امن کے دشمنوں کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بنے۔ پاکستان اور انسان دشمن عناصر یہ چاہتے ہیں کہ اپنے ان ناپاک ہتھکنڈوں کے ذریعے اتحاد امت کو پارہ پارہ کرتے ہوئے اپنے مذموم عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں، یہ دہشتگرد مسلمانوں کے اندر تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ معاشرے میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو۔ چند دن پہلے پارٹی کے عہدیداران نے علاقے کے مسائل کے حوالے سے اور علاقے میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کیلئے اہل علاقہ کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں علاقے کے معزیزین، مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے وفد کو آگاہ کیا۔ جو علاقے کی بہتری اور بھائی چارگی کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن وہاں پر موجود بعض عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ اس امر کی نشاندہی کر رہا ہے کہ یہ عناصر نہیں چاہتے کہ علاقے کے عوام کے درمیان اتفاق و اتحاد کی فضاء برقرار رہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ علاقے کے سیاسی، مذہبی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ذمے داری کو محسوس کرتے ہوئے ان شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔
اس سانحے کے فوراً بعد ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا، علاقہ کونسلر کربلائی رجب علی اور کونسلر عباس علی نے علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو مشتعل ہونے سے روکا، تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ جہاں تک ان عناصر کا قلع قمع کرنے کا مسئلہ ہے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اُن کی سرپرستی ہو رہی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی پھانسی کا سلسلہ روک دیا گیا ہے، باقی دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں اور اپنی دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ اُن کو کُھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال آج کی دہشتگردانہ کاروائی ہے۔ جس میں پانچ معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر ایک منصوبے کے تحت بازاروں میں دہشتگردوں کے حامی نکل آئے، تکفیری نعرے لگائے، ہوائی فائرنگ کی اور مزید لوگوں کو زخمی کیا اور پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلائے رکھا، جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ واقعے کے فوراً بعد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کارروائی کی جاتی، لیکن دہشت گردوں کو مکمل آزادی دے دی گئی کہ وہ معصوم شہریوں کے جان و مال سے کھیلتے رہے۔ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور ریاستی اداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ان امن دشمن دہشت گردوں کو لگام دے۔ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے ان کو عبرت کا نشان بنا دے۔ ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ علاقے کے عوام کے درمیان نفرتوں کا بیج بوئے اور عوام کو ایک دوسرے سے دور رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کریں۔ ہم اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔
سندھ حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام میں سنجیدہ اقدامات نہ کیئے تو سندھ بھر میں احتجاج ہوگا، علی حسین
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ کراچی میں دس روز کے اندر دو شیعہ پولیس افسران کا دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ناقابل برداشت ہے.ابھی ذوالفقار زیدی کی شہادت کے زخم بھی مندمل نہیں ہوئے تھے کہ آج اعجاز حیدر کا سانحہ برداشت کرنا پڑا ہے. سانحہ شکار پور سے سانحہ صفورا اور ملت تشیع کے پروفیشنلز کا مسلسل قتل حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. اگر ان قاتلوں اور دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو ملت تشیع سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔
وحدت نیوز (گلگت) کراچی کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے ،سند ھ میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے شہر میں دہشت گردوں کا راج ہے کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان و امیدوار حلقہ 1 گلگت محمد الیاس صدیقی نے اتحاد چوک گلگت میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسماعیلی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شمعیں روشن کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد صرف ایک مذمتی بیان پر اکتفا کیا جاتاہے عملی طورپر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی اپنائی نہیں جاتی۔ حکومت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاکر دہشت گرد انتہائی منظم انداز میں سرگرم عمل ہیں اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں نے شہروں میں کالعدم تنظیموں اور جماعتوں کے چھتری میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں نظر آرہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے اور ماضی میں انہی جماعتوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے پورے ملک میں پھیلانے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز (گلگت) دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کے بغیر امن کا قیام محض ایک خواب ہے حکمران مذ متی بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔کراچی میں اسماعیلی برادری پر دہشت گردی کا واقعہ کالعدم جماعتوں کی کارستانی ہے سند ھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے میں مخلص نہیں ،کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے علمدار چوک دنیور میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے دہشت گرد منظم ہیں اور حکومت ایکشن لینے سے گھبرارہی ہے ایسی حکومتوں کی موجودگی میں امن کا قیام محض ایک خواب ہے۔سندھ حکومت نے کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کررکھا ہے اور دہشت گردکالعدم جماعتوں کی صفوں میں پناہ گزین اور یہ کالعدم جماعتیں پورے پاکستان میں ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔وزیرستان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں نے شہروں میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اورموقع ملتے ہی اسلام دشمنوں کے پروردہ یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اورمل عزیز کے باسیوں کوتحفظ دینے کی بجائے دوسرے ممالک میں فوج بھیجنے کی انتہائی غیر سنجیدہ روش پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین واقعے میں شہید ہونے والے مرد و خواتین اور بچوں کے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دنیابھر کے مظلوم ، بے کس اور بے سہارا لوگوں کی حما یت اور ظالموں سے اظہار نفرت کرنا ہم اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور حکمرانوں کو صر ف اپنے ہی مفادات سے غرض ہے۔انہوں نے مطا لبہ کیا کہ کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین سکردو ۳ کے امید وا ر وزیر سلیم نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے جنگ آزادی میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، ڈورو اور شیلہ کے غیور عوام دلیر اور اور خود مختار ہونے کے ساتھ ساتھ وطن پرست بھی ہے ، آپ لوگوں نے ہر وقت اسلام اور پاکستان کے ساتھ دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ہمارا منشور ایک فرقہ کیلئے جدوجہد کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہماری جماعت محروم اور مظلوم لوگوں کی جماعت ہے ، مجلس وحدت مسلمین بر سرِاقتدار آکر غریب اور محروم لوگوں کو ان کا حق دلائیں گے ہمارا فرض بنتاہے کہ وحدت مسلمین کے پیغام کو گھرگھر پہنچائے،عوام کی خدمت مجھے ورثے میں ملی ہے اور میں نے اپنے آپ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے اس موقع پر ڈورواور شیلہ کے عمائدین نے وزیر سیلم کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا ہمارا گھر وں کے اوپر وحدت کا جھنڈا نصب ہے اس سے اندازہ لگالیں لہ یہاں کے تمام آپ اور وحدت مسلمین سے کتنی عقیدت اور محبت رکھتی ہیں سابق ایس ڈی پی او گھرمنگ گلزار اور پارٹی کے دیگر عہدیداران ویز سلیم کے ہمراہ موجود تھے۔