وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نے سانحہ شکار پور پر صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں علامہ محمد اقبال کامرانی ،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید بشیر رضوی اور سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شکار پور پر ملک بھر میں تین دن یوم سوگ منایا جائے گا کل سند ھ بھر میں پر امن پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ محب وطن اور انسانیت دوست جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال میں ساتھ دیںنواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں شہدائے شکار پور کو فراموش کرکے دہشت گردوں کو خوش کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملت جعفریہ کو ہی گرفتار کرکے دہشت گردوں کے خلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے کالعدم جماعتوں کو تو وزیراعلیٰ ہاوُس بلا کر ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

 

ہمارے رہنماوُں سے سیکیورٹی واپس لے رہی ہے تاکہ باآسانی دہشت گردوں کا تر نوالہ بن سکیں حکومت دہشت گردی کے روک تھام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کی پھانسیاں کیوں روک دی ہیں ؟جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ہنجاب میں دہشت گردی کے مراکز کو کیوں ختم نہیں کیے جا رہا پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کے سامنے بے بس ہیں اور ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جاریا ہے ۔

 

علامہ امین شہیدی نے کہا سیاسی جماعتیں خصوصا پی پی پی کھل کر بتائے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہیں یا محب وطن عوام کے ساتھ ہم شکار پور کے اس دل خراش واقعے کا ذمہ دار سند ھ حکومت کو ٹھراتے  ہیں سند ھ میں آئے دن ملت جعفریہ کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ہمارے قتل عام پر تماشہ دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو شدت پسندی اوردہشتگردی کے خلاف مل کر ایک آواز بننا ہوگا۔ حکومت سندھ اور مرکزی حکومت دہشت گردوں اور عوام کو ایک ہی ڈندے سے ہانکنا چاہتی ہے۔

 

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ حکومت قاتل اور مقتول کے ساتھ ایک ہی ایک جیسا سلوک کر رہی ہے یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف ہم احتجاج کریں گے ہم اس مٹی اور ملک سے محبت کرتے ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے اور یہاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔حکومت ان مدارس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے  جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں وزیر داخلہ عوام کو بے وقوف نہ بنائیں اور ان دس فیصد مدارس کو منظر عام پر لائیں جس کی نشان دہی انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا تھا ،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف ملک بھر میں بے رحمانہ آپریشن کیا جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کے نذر نہ ہونے دیا جائے افواج پاکستان اور رینجرز سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف اپنا فرض ادا کریں سندھ پولیس دہشت گردوں کے مخبر بن چکی ہے ہم حکمرانوں سے نا امید ہو چکے ہیں ۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نےلیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹبیلشمنٹ نے جن سانپوں کو پالاتھا آج وہی ملک وقوم کو ڈس رہے ہیں ،  بلوچستان میں دہشتگروں کو انڈیا اورداعش کو امریکہ سپورٹ کر رہا ہے۔گلگت بلتستان میں پری پول رکنگ شروع ہو چکی ہے،دہشتگردی کے خاتمے کے لے مجلس وحدت مسلمین قومی ایکشن پلان پر عمل درآمدکیلئےفوج کی حمایت کرتی ہے۔

 

 ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیوایم نے سب پہلے کہا تھا کہ آپریشن کا دائرہ پورے ملک میں ہونا چاہیے آج یہ بات ثابت ہو گی ہے کیونکہ اب تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں ضرب عضب پورے ملک میں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی دہشتگردوں کی جیبوں سے امریکن کریڈٹ کارڑ برآمد ہوئے ہیں اس کا مطلب امریکہ براہ راست پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا اعتزازحسن نے زندگی کی قربانی دے کر دہشتگردی کا خاتمہ نہ کیا ہوتا تو پشاور سے پہلے بڑہ واقعہ ہو چکا ہوتا مساجد،مدارس، شعار اسلام ہیں ۔بعض مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں اسی لئے ان پر پابندی کی بات کی جارہی ہے۔

 

ناصر شیرازی نے مزید کہا بھارت امریکہ پاکستان کے اندرونی مسئل سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور دہشتگردی کا کھیل کھیل رہے ہیں اگر دہشتگردوں کی غیر ملکی فنڈنگ اور سپورٹ روک دی جائے توانکی روح نکل جائے گی اور اُن کا مزید کہنا تھا پارہ چنار،بلوچستان میں ہم نے ۳ ہزار شہدء کی قربانی دی اگر حکومت،اسٹبیشلمنٹ ضرب عضب کا آج سے پہلے فیصلہ کرلیتی تو سانحہ پشاور نہ ہوتااُنہوں نے مزید کہا دہشت گردوں کا جو جہاں بھی ساتھی ہے اُس کے  خلاف آپریشن کرنا ضروری ہے جس کی ایم ڈبلیو ایم پُر زور حمایت کرتی ہے،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل خان اور ضلعی کابینہ بھی موجود تھی۔

وحدت نیوز (کوٹ مٹھن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری مدارس کے تحفظ کے لئےوہ لوگ  کمر بستہ ہیں ،ان کے اجداد نے کہا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے، شیعہ سنی علماء اور اکابرین نے اپنے مدارس کے دروازے حکومت پر کھول رکھے ہیں، خوف انہیں ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج یہاں  حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے عرس کے مبارک موقع پر شیعہ سنی کی وحدت نے ثابت کردیاکے پاکستان میں شیعہ سنی رسول ﷺآل رسول ﷺاور اولیاء اللہ ؒ کے حقیقی پیرو کار ہیں اور ان کے مشترکہ دشمن اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے عرس میں شیعہ سنی قائدین وعوام کی شریک تکفیریت کی شکست ہے،پاکستان میں تکفیریت کا مقابلہ فقط سنی شیعہ اتحاد سے ہی ممکن ہے جس پر ہم عملی طور پر کاربند ہیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما حسین محی الدین قادری،پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ عامر فرید کوریجہ، سربراہ سرائیکستان قومی اتحادخواجہ غلام فرید کوریجہ نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) شکارپور میں شہید نمازیوں کا پاک خون وفاقی وصوبائی حکومت کی گردن پر ہے، سانحہ شکارپوردہشت گردی کے سدباب میں حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت ہوا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں عوام کی جان مال کا تحفظ ان کی ترجیح ہے ہی نہیں ، کالعدم جماعتیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی چھتری تلے نمازیوں کے قتل عام میں مصروف ہیں ،سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر فوری مستعفیٰ ہوجائے،سانحہ شکارپور کے خلاف ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ کا اعلان کرتی ہے، آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان  شام کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ جامع مسجد کربلا معلیٰ شکار پورمیں بے گناہ نمازیوں کو حالت سجدہ میں شہید کرنے والے یزید کے پیرو کار ہیں ، پاکستان میں تکفیری سوچ کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، سندھ جیسی پر امن دھرتی جسے سرزمین اولیاء بھی کہا جاتا ہےوہاں تکفیری سوچ کا پروان چڑھنا باعث تشویش ہے، سندھ کی نا اہل حکومت کالعدم تکفیری سپاہوں اور لشکروں کے خلاف کوئی ٹھوس اور موثر اقدام اٹھانے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے،مسجد کربلائے معلیٰ شکار پورمیں دھماکہ پیپلز پارٹی کے تکفیری گروہ سے ساز باز کا نتیجہ ہے،انہوں نے شکارپور میں نماز جمعہ کے اجتماع میں بم دھماکے اور تیس سے زائد نمازیوں کے قتل عام اور سینکڑوں کے  زخمی ہونے کے خلاف تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ حکومت سے اس عظیم سانحے پر فوریٰ مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز (بیروت) لبنان کے سرحدی علاقے شیبا فارم پر حزب اللہ کے مجاہدین کی جانب سے شہدائے قنیطرہ کے انتقام کیلئے،اسرائیلی فوجی کاروان پر میزائل حملے اور ۱۵صیہونی فوجیوں کی ہلاکت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، حزب اللہ کےاراکین، لبنانی عوام اور خانوادگان شہداءکو ہدیہ تبریک و تہنت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیبا فارم کے علاقے میں غاصب وجارح صیہونی افواج پر حزب اللہ کا کامیاب حملہ دراصل خط مقاومت کی فتح ہے، ظالم اسرائیلی افواج کی جانب سے ناقابل تسخیر دفاع کے تمام دعوے دھر ےکے دھرےرہ گئے ، ایک مرتبہ پھر حزب اللہ نے امریکی استعماراور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی طاقت کے چور چور کردیا ہے، اس عظیم کامیابی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان حزب اللہ کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے سرپرست امریکہ و اسرائیل ہیں دنیا میں مسلم امہ کے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار مغرب اور صیہونیت ہے پاکستان کو چین،روس اور ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہئیے امریکہ بھارت بڑھتے تعلقات پاکستان کے خلاف ایک گہری سازش ہے امریکہ خطے میں بھارت کو مسلط کرنا چاہتا ہے امریکہ نے ہمیشہ ہمیں دھوکہ دیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کارکنوں سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد داعش کے کمانڈر کے انکشافات سے ہماری آنکھیں کھل جانے جو چاہے داعش،طالبان،لشکر جھنگوی سمیت تمام دہشت گرد جماعتوں کے اسپانسر امریکہ انڈیا اور اسرائیل ہیں ان دہشت گرد گروہوں نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے لئے کام کیا اور پاکستان کی سالمیت پر وار کیا خدا کا شکر ہے کہ آج پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کیا ہے اب یہ ہمارے قومی اداروں پر فرض ہے کہ ان ملک دشمن دہشت گردوں اور ان کے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کریں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مغربی و صہیونی آلہ کار یہ دہشت گرد گروہ دراصل اسلام کو بدنام کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں آج ان کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے میں بد قسمتی سے سے عرب ملکوں کا بھی ہاتھ ہے جنہوں نے مخصوص ذہنیت اور نظریے کے پرچار کے لئے مسلم ممالک میں ایسے بھڑیوں کی پرورش کی۔ ہمیں اب اُن ممالک سے دو ٹوک الفاظ میں کہنا ہوگا کہ پاکستان کی سلامتی پر وار کسی صورت بھی قبول نہیں ۔

 

پاکستان میں مدارس کے نام پر بیرونی فنڈنگ نے دہشت گردی کو فروغ دیا حکومت تمام مدارس کا شفاف آڈٹ شروع کرے پاکستان کی سلامتی کو مصلحتوں اور سیاسی مفادات کی نذر نہ کیا جائے، اگر مدارس کے ماضی بے داغ ہیں تو تحقیقات سے ہچکچانہ سمجھ سے بالاتر ہے کالعدم جماعتوں کیخلاف وزیر داخلہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ وزیر داخلہ موصوف دہشت گرد جماعت کے سہولت کاروں کو بلا کر ان کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں اکیسویں ترمیم کے خلاف جماعتیں اس وقت کہا ں تھیں جب پاکستانی افواج اور شہریوں کا قتل عام ہورہے تھے کیا اس وقت ان کو یاد نہیں آیا کہ پاکستان کو درپیش اس مشکل میں ان کا کیا کردار ہے؟وطن عزیر کی سلامتی کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree