اردن کی 89 ممتاز شخصیات کا سید حسن نصراللہ کو خط، شام کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

30 مئی 2013

اردن کی 89 ممتاز شخصیات کا حسن نصراللہ کو خط شام کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیاوحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کی 89 ممتاز شخصیات نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط میں لبنان کے دلیر، نڈر اور بےباک مجاہد کی اسرائيل کے خلاف کامیابیوں کو عرب اقوام کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے لبنان کی طرح شام کے دفاع کو واجب قرار دیا ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کی 89 ممتاز شخصیات نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط میں لبنان کے دلیر، نڈر اور بےباک مجاہد کی اسرائيل کے خلاف کامیابیوں کو عرب اقوام کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے لبنان کی طرح شام کے دفاع کو واجب قرار دیا ہے۔ اردن کی ممتاز شخصیات میں اعلی فوجی، مختلف قبائل، اردن کی پارلیمنٹ کے موجودہ اور سابق ارکان اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ شامل ہیں۔

اردنی شہریوں نے اپنے خط میں شامی حکومت کے دفاع کو واجب قرار دیتے ہوئے شام کی حمایت کرنے پر سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اردن کی ممتاز شخصیات نے اپنے خط میں اسرائيل کی طاقت کے طلسم کو توڑنے پر حزب اللہ لبنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے قومی اور دینی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبنان کی سرزمین کو غاصب صہیونیوں سے آزاد کرالیا جبکہ اردن، مصر اور دیگر عرب حکومتیں اپنی سرزمین کو ابھی تک غاصب صہیونیوں سے آزاد نہیں کراسکی ہیں۔ اردنی شخصیات نے عرب اقوام کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ، اسرائيل اور عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت میں لڑنے والے سلفی وہابیوں سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے ننگ و عار کا باعث بنے ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree