سید مقتدیٰ الصدر کی ایمن الظواہری کو وارننگ، شام میں مداخلت سے دور رہنے کا مشورہ

19 جون 2013

00 muqtadaوحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے معروف شیعہ انقلابی رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے شام میں دہشت گردوں کی ہرزہ سرائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ ایمن الظواہری کو خبردار کرتے ہوئے نتیجہ خیز وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد شام میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ مخالف مجاہد شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے سربراہ ایمن الظواہری کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں سنی مسلمانوں اور علویوں کا قتل عام بند کریں اور ان کو پہلے کی طرح آپس میں پر امن طریقے سے زندگیاں بسر کرنے دیں۔

 

سید مقتدیٰ الصدر نے القاعدہ کی جانب سے شام میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہیں اور القاعدہ کے تکفیری دہشت گرد اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں القاعدہ کے تکفیری دہشت گرد ایمن الظواہری نے بیان میں کہا تھا کہ شام میں موجود النصرۃ فرنٹ القاعدہ کی ایک آزاد شاخ ہے، جو کہ شام میں معصوم انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree