شام میں تکفیری دہشتگردوں کی ایک اور جسارت، حرم حضرت زینب (س) پر راکٹوں سے حملہ

20 جولائی 2013

haram hamla وحدت نیوز (دمشق) شام میں حضرت زینب (س) کے روضے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، ایک راکٹ حرم مطھر کے صحن میں آکر گرا، جس کے پھٹنے سے حرم حضرت زینب (س) کے دفتری امور کے سربراہ انس رومانی شہید جبکہ چند دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ آیا اس راکٹ کے پھٹنے سے خود حرم مطہر حضرت زینب (س) کو بھی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ راکٹ حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق شام میں حضرت زینب (س) کے روضے پر حکومت مخالف باغی دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے۔ اس رکٹ حملے میں حرم حضرت زینب (س) کے دفتری امور کے سربراہ انس رومانی شہید جبکہ چند دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج سے لڑائی میں باغی دہشتگردوں نے حضرت زینب (س) کے حرم پر بھی راکٹ برسائے۔ حملے کے وقت حرم میں زائرین بھی موجود تھے۔ ایک راکٹ مزار کے احاطے میں پھٹا جس سے حرم کے دفتر امور کے انچارج شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چند ماہ پہلے بھی حضرت زینب (س) کے حرم مطہر پر ایسا حملہ ہو چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree