وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس اور اس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوں کی جانب سے اہم ملکی و عالمی ایشوز پر بیان کئے جانے والے واضح مواقف کو نہ صرف ملک کے اندر سراہا گیا بلکہ دنیا بھر میں مقیم ہم وطنوں اور اسی طرح مومنین نے بھی اس کو انتہائی مثبت انداز سے دیکھتے ہوئے اس کی تعریف کی ملک کے معروف اور اہم اخبارات کے ویب سائیڈس پر مجلس وحدت مسلمین کے عسکریت پسند کالعدم تنظیم طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں پیش کردہ موقف کے بارے میں تبصرے اب بھی جاری ہیں جبکہ الیکڑونک میڈیا نے بھی اس موقف پر تبصرہ کیا اور ٹاک شو زمیں اٹھایا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فارن افئیر کے مطابق ترکی ،بحرین سعودی عربیہ ،کینڈا امریکہ ،برطانیہ ،اسپین ،سوئزرلینڈ ،اور فرانس سمیت متعدد ممالک میں مقیم ہم وطنوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے موقف کو سراہا ۔جبکہ بہت سے ممالک میں نشتر پارک کی عظیم الشان عظمت ولایت کانفرنس اور جشن غدیر کو لائیوسڑیم کے توسط سے براہ راست دیکھا ،اسپین کے مشہور شہر بارسلونا میں سکرینوں پر اس عظیم کانفرنس کو دیکھا گیا ،ترکی کے شہر ترابزون اور استنبول سے موصولہ ایملز میں پاکستانی قوم کو عظیم قوم اور نشتر پارک کے اجتماع میں موجود جوش اور ولہ ولے کو بے مثال جذبے سے تعبیر کیا گیا ہے جبکہ کینڈا سے مومنین نے اپنے ایملز میں اس اجتماع کی تعریف کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو ملک اور ملت کی امید کہا اور رہنماوں کے موقف کی تائید کی ۔سری لنکا سے مومنین نے اس کو عظیم غدیری اجتماع کہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے سری لنکا میں بھی اس قسم کے اجتماعات منعقد ہوں۔