وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)پیر انصرفرید چشتی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئےمعتدل شیعہ سنی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، وطن عزیز تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے، شیعہ سنی عوام متحد ہوکرافواج پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں،اس سرزمین پر شیعہ بھی مظلوم ہیں اور سنی بھی ، علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں استعمار مخالف قائد تھے، انہوں نے ضیائی آمریت کا مقابلہ جواں مردی اور شجاعت سے کیا،علامہ عارف حسین الحسینی اور مولانا عبدالستارخان نیازی کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور جمیعت علمائے پاکستان متحد ہیں ۔