The Latest

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے زیراہتمام حضرت سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد نذیر حسین جعفری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی ،مدرسہ خاتم النبیین کے مولانا ارشاد علی سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا تاریخ انسانی کا وہ منفرد کردار ہے جنہوں نے دین خدا کی سربلندی کے لئے بہت بڑے مصائب و آلام کو برداشت کیا۔ اسی لئے آپ کو ام المصائب اور جبل صبر کہا جاتا ہے۔ آپ عزم و ہمت جرئت و استقامت اور صبر و رضا کی معراج پر فائز تھیں۔ عالم انسانیت اور خدا کا دین قیامت تک سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے احسان کو نہیں بھلا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی وہ شجرہ طیبہ ہے جس کے پاکیزہ ثمر سے آج پوری دنیا میں حق و صداقت کی خوشبو آرہی ہے۔ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے مظلومیت غربت و تنہائی کے عالم میں انقلاب اسلامی کی تحریک کا آغاز کیا جیل اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں مگر ان کے آہنی ارادے کے آگے ہر رکاوٹ اور دیوار ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی۔ انقلاب اسلامی اقوام عالم کو حریت و آزادی اور راہ حق و راہ کربلا کا راستہ دکھا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سیف علی بلوچ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا راستہ روکنے کے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں متحد ہوگئیں مگر انقلاب ہر مرحلہ امتحان میں سرخرو اور سرفراز رہا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بہترین انداز سے انقلاب اسلامی اور امت مسلمہ کی رہبری کی ہے۔ اس موقع پر مدرسے کے طلباء نے یکم شعبان المعظم کی مناسبت سے بارگاہِ سیدہ زینب کبریٰ علیہا السلام میں منقبت پیش کی۔

وحدت نیوز(لاہور) تین شعبان ولادت باسعادت سالار شہداء آقا ابا عبداللہ الحسین کے پُر مسرت موقع پر سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے اپنے پیغام میں حجت زمن امام مھدی عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور کل مومنین و مومنات کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اُس امامِ برحق کی آمد ہے جس نے ظلمتوں سے گھِری ہوئی دنیا کو روشن نور میں بدل دیا حریت و آزادی کے علمبردار،اسلام و قرآن کی سربلندی و سرفرازی کے پیغامبر سبط رسول الثقلین، علی (ع) و فاطمہ (س) کے دل کا چین، عالم اسلام کے نور عین حضرت امام حسین علیہ سلام جہان عالم کے لیے عزت و سربلندی ،بلند مقام و کمال ، نورِ ھدایت اور حریت و بیداری کا استعارہ ہیں، سید الشھداءؑ کی ذات مبارکہ تمام تر انسانیت کے لیے نقطہ ِ کمال تک پہنچنے کا ایک سریع ترین ذریعہ ہے ۔

سیدہ معصومہ نقوی نے اُمت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں، لیکن اپنے نظریات اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مرکزاور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کی منظوری دی ہے۔

رؤف حسن نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جماعت اسلامی سےاتحاد کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈہ پور کے والد محترم میجر امین اللہ گنڈہ پور کے والد بزرگوار داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین بشمول علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی ، اسدعباس نقوی نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے انتقال پر جناب علی امین گنڈہ پور کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، مرحوم کے تمام سوگواران عزیز و اقارب کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،خداندومتعال مرحوم کی منزلیں آسان کرے،درجات بلند فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

وحدت نیوز(اصفہان)نوجوانوں کا فریضہ ہے کہ وہ مقاومتی محاذ کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی ۔فصیلات کے مطابق 7 فروری 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام عشرہ فجر کے دنوں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس نشست سے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے  حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام میر مرشدی نے کہا کہ امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ سے کسی نہ کسی مسئلہ پر دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان کوئی نہ کوئی اختلاف پیدا کرے لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہا ہے اور ذلت اس کا مقدر بنی ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چاہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرے لیکن کامیاب نہیں ہوا، چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرے لیکن کامیاب نہیں ہوا اور غزہ میں جس طرح جنگ کا ماحول بنایا گیا اس کا بھی امریکہ کو کوئی فایدہ نہیں ہوا، اب اسرائیلی مجبور ہوگئے ہیں کہ حماس کے ساتھ صلح کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں میں جو خواص ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ اسلام حقیقی ہر جگہ پہنچائیں۔
اسی طرح ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقاومتی محاذ کا پیغام پہنچانے کے لئے میدان میں اتریں۔
 آخر میں انہوں نے  انقلاب اسلامی اور مقاومتی محاذ کا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لئے جوانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام والمسلمین میر رشدی کی گفتگو کے اختتام پر برادر غلام علی بلتستانی نے حاضرین کے سامنے ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد دعائیہ کلمات سے جلسے کا اختتام کیا گیا۔۔

وحدت نیوز(لاہور)جناب مولانا محمد عاصم مخدوم چیئرمین کل مسالک بورڈکی جانب سے  کوآرڈینیٹر خطباء وذاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  علامہ سید حسن رضا ہمدانی کو انجینئر حمید حسین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کو قومی پارلیمانی جماعت بننےکی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر  جناب مولانا محمد عاصم مخدوم چیئرمین کل مسالک بورڈ ، پروفیسر سید محمود غزنوی قومی امن کمیٹی پاکستان ، علامہ سمیع اللہ منگھول صوبائی رہنما پاکستان ملی مسلم لیگ پنجاب، جناب ذوہیب الحسن ذاکر اہلبیت ؑ جناب ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے بدترین دنوں میں آواز بلند کی۔ ہماری قیادت ظلم و جبر کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ صرف اور صرف ایک پارٹی مجلس وحدت مسلمین مخلص ہے۔ ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف اور عمران خان کی اتحادی جماعت بھی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قائد وحدت چیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت نے اس ظلم و جبر کے اس بدترین دور میں تحریک انصاف کے حق میں آواز بلند کی۔ ہماری جماعت مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، صحافی اور پاکستانی دانشور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جواں مردی اور استقامت کے متعرف ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ہی وہ جماعت ہے جو قابل اعتماد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے بتا دیا ہے کہ عمران خان ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی نشان خیمہ پر اپنے آزاد امیدواروں کو لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نڈر ہے، ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے لوگ ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر وقت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ائ حفظہ اللہ اور تمام حق پرستوں اور ظالمین جہاں کے سامنے سینہ سپر ہونے والے حریت پسندوں کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران انسانی و اسلامی تہذیب کا گہوارہ ثابت ہوا ہے، جس کے وقوع پذیر ہونے سے ظلمت و تاریکی کے اندھیرے چھٹ گئے، اس عظیم الشان انقلاب کے بانی رہبر کبیر حضرت روح اللہ الموسوی الخمینی رضوان اللہ کو شاندار خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں، انقلاب اسلامی نے دنیا میں وسیع پیمانہ پر چھائی ہوئی استعماریت اور سامراجیت کے خون آلود پنجوں سے سماجی ،سیاسی، اقتصادی ،ثقافتی مفادات کو نجات دلائی اور اقتدار پر قابض استعماری نوکر صفت پٹھو حاکموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی، اپنی خود مختاری کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لئے سعی و کوشش کی جس نے پوری دنیا کے مستضعفین اور پسے ہوئے طبقات کو آزادی کی امید دلائی کہ جس سے تحریک لیتے ہوئے مظلوم عوام اپنے حقوق انسانی کے حصول کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، جلد انقلاب اسلامی ظہور امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے متصل ہو گا۔ انشاء اللہ

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ۱۱ فروری 45 ویں سالگرہ انقلاب اسلامی کے موقع پر تمام تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مبادکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والے عظیم  اسلامی انقلاب کی برکات اور کامیابیوں کو فراموش کر دینا امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔اپنے اعلٰی اور وسیع اہداف کی وجہ سے یہ انقلاب ایک خطے اور ملک کا انقلاب نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رہنماء انقلاب نظر آتا ہے، جس کا تعلق کسی ایک ملک کے باشندوں سے نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کے حقوق سے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کرتے ہوئے قرآن کریم و رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو مدنظر رکھا یہی وجہ ہے کہ تمام تر پراپگینڈہ اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب و نظام آج تک قائم دائم ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی قیادت میں پہلے سے ذیادہ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا تمام عالم اسلام کو نہ صرف اس انقلاب اسلامی کی حمایت جاری رکھنی چاہیے بلکہ اپنی سر زمینوں میں بھی طاغوت شکن اور الہی نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قومی انتخابات 2024ء میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر عمران خان, مرکزی قائدین، صوبائی و ضلعی رہنماؤں ،کارکنوں اور عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے خلاف ہونے والے غیر قانونی ہتھکنڈوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ظالمانہ طرزِ عمل کا جس صبر و استقامت اور حوصلے کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئینی جدوجہد جاری رکھی اس پر جماعت کا ہر کارکن لائق تحسین ہے، میں سلام پیش کرتا ہوں ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو جنہوں نے جرآت مندی اور استقامت کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں ،پاکستان کی پچھتر سالہ تاریخ میں طاقت و اختیارات کے نشے میں عوامی خواہشات کے برعکس جو فیصلے کیے جاتے رہے 2024 کے الیکشن میں عوام نے انہیں بلاخوف وخطر مسترد کر دیا ہے، حالیہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی ہر کوشش طاقتور طبقے اور مقتدر قوتوں کے گراف کو نہ صرف مزید گرا دے گی بلکہ عوام کے سیاسی شعور میں اضافے  اور اپنے آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کے لیے سمت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنی آئینی طاقت کی شناخت کر لی ہے اور اسے منوا لیا ہے، ریاستی اداروں کو بھی اپنی آئینی حیثیت کو درک کرنا ہوگا اور اپنی حدود و قیود کا پابند رہنا ہو گا، پاکستان تحریک انصاف ایک مقبول ترین سیاسی جماعت اور عمران خان محبوب ترین رہنما بن کر سامنے آئے ہیں، 2024ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حاصل شدہ نشستیں عوام کے ضمیر کا فیصلہ ہے، اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش قطعاً کامیاب نہیں ہو گی، انتخابات کے نتائج میں رد وبدل اور دھاندلی کے آئین مخالف گھناؤنے جرم کے خلاف ہم عدالتوں میں جائیں گے، اگر عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوئی کوشش کی گئی تو پھر ہر امیدوار اپنے ووٹرز کے ساتھ اپنے احتجاج کے آئینی حق کو استعمال کرنے کا فیصلہ محفوظ رکھتا ہے، پوری قوم خود مختار پاکستان کے بیانیہ کی عملی شکل کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہم سب نے مل کر ایک ایسے مضبوط اور مستحکم پاکستان کے خوابوں کی تکمیل کرنی ہے کہ جس کے ادارے ہر قسم کے استعماری دباؤ سے آزاد اور پاک ہوں، قوم کی قسمت کے فیصلے اسلام آباد میں ہوں ناکہ کہیں اور، جس کی داخلی خودمختاری، خارجہ پالیسی اس کے اپنے مفادات کے تابع ہو گی نہ کہ کسی بیرونی طاقت کی ڈکٹیشن کا عکاس ہو، آئینی اداروں کا وقار بلند ہو، پوری قوم کی ایک ہی اواز ہے کہ ہمیں غلامی قبول نہیں، آئیں سب مل کر وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کریں اور قدم بڑھا کر اپنی حقیقی منزل کی طرف گامزن ہوں۔

Page 31 of 1462

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree