وحدت نیوز(کوئٹہ) ایران اور عراق کی زیارت سے تفتان بارڈر کے راستے واپس آنے والے زائرین کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے میاں غنڈی کے مقام پر بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں مولانا ولایت حسین جعفری اور مولانا رضوان حیدر جعفری کے ساتھ زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ زائرین کا کہنا ہے کہ تفتان میں پاکستان ہاوس میں قرنطینہ کے نام پہ ہم سب نے چودہ دن مشکلات کے باوجود تفتان پر گزار دیے اور حکومت سے مکمل تعاون کیا، الحمداللہ کسی ایک زائر کو بھی کرونا تو دور کی بات کوئی اور بیماری بھی نہیں نکلی، وہاں انتظامیہ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آپ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کر کے بھیجیں گے، جب وہاں سے کانوائے روانہ ہوا تو بتایا گیا کہ فرنیٹیئر کور کی پہلی چوکی پہ سرٹیفکیٹس دے دیے جائیں گے، یہاں کوئٹہ پہنچنے پہ زائرین کو گھر بھیجنے کی بجائے دوبارہ کیمپ لگا کے ٹھرا دیا گیا ہے۔ زائرین کے مطابق صوبہ بلوچستان والوں کو کوئٹہ، سندھ والوں کو سکھر، خیبر پختونخواہ والوں کو ڈی آئی خان اور پنجاب والوں کو ڈیرہ غازی خان رکھا گیا ہے اور کہا کہ صرف ایک دو دن کے بعد آپ سب کو گھر بھیج دیا جائے گا لیکن آج تیسرا دن گذر گیا کوئی پوچھنے تک نہیں آیا۔

زائرین نے کہا کہ کوئٹہ میں اس وقت شدید سردی ہے، بچے، عورتیں، بوڑھے لوگ سردی میں موجود ہیں، انتہائی ناقص انتظامات ہیں، نہ کوئی صحیح واش روم ہے اور نہ ہی غسل خانہ، اوپر سے برف کی طرح کا ٹھنڈا پانی، پہلے کوئی بیمار نہیں ہے لیکن اس سردی اور اس ماحول میں ضرور کوئی کسی بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ بار بار انتظامیہ کے جھوٹے وعدوں کے بعد ہم بھوک ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں، جبکہ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ جب تک زائرین کو گھر نہیں پہنچایا جاتا بھوک ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما، سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا نے بھی میاں غنڈی میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور زائرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےشوریٰ عالی کے رکن سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کاسیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں اہل سنت مکتب فکر کی مسجد میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکےپر اظہار مذمت ۔ میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں انہوںنے کہا کہ امریکا اور اس کے پٹھو پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دہشتگردی کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔دہشت گرد ملک کی ترقی و استحکام کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ دہشت گردوں کا مکمل صفایا تکفیریت کے خاتمے سے مشروط ہے۔انہوںنے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء، سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت میں شامل ایک جماعت نے سابق دور حکومت کے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس کو نالیوں اور ٹف ٹائلز کی نظر کر دیا، عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا گذشتہ دو دہائیوں سے ہمارا قتل عام کرکے ہمارا اقتصادی، معاشی، تعلیمی اور کاروباری لحاظ سے استحصال کیا گیا۔ طلبہ پر ہونے والے حملوں سے انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی جانا چھوڑ دیا، مظالم کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں ہونے والے انتخابات میں عوام نے جب ہمیں نمائندگی کا موقع دیا تو ہر فورم پر ہم نے ان کی نمائندگی کا حق ادا کیا، یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں ہم نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے اڑھائی ارب روپے کے تین بڑے منصوبے شروع کرائے، جن میں 96 کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کا قیام، 60 کروڑ کی لاگت سے ہاؤسنگ اسکیم اور 30 کروڑ کی لاگت سے مغربی بائی پاس پر بس اڈہ اور مارکیٹ گیراج کی تعمیرات شامل تھیں، تاکہ دیگر صوبوں سے آنیوالے زائرین وہاں قیام کرسکیں، تاہم مخلوط حکومت میں شامل مسلط کردہ فاشسٹ ٹولےنے گذشتہ حکومت اور کابینہ سے منظور ہونے والے ان منصوبوں کو ندی نالیوں اور ٹف ٹائلز کی نظر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جماعت نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ عوام پر مسلط کی گئی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت علی خان کی ناگہانی موت ملک و قوم کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔مرحوم کی قومی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ڈپٹی سیکریٹری علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ضلعی سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی اراکین کابینہ و یونٹ سیکریٹریز نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف ہزارہ قبائل جناب سردار سعادت علی خان مرحوم نے پوری زندگی اتحاد و اتفاق کیلئے کوششیںکیں۔واضح رہے کہ مرحوم کل 7 جولائی کو سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے تھے پروردگار تمام گذشتہ مرحومین کی مغفرت اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

مرحوم سردار یزدان خان کے نواسے، سردار عیسی خان کے صاحبزادے، سردار نثار علی خان ہزارہ کے بھائی اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد موسی خان ہزارہ اور سردار محمد اسحق خان کے بھتیجے تھے۔ ان کا شمار ہزارہ قوم کے بر جستہ رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

انکے مرحوم چچا سابق چیف آف آرمی سٹاف سابق گورنر مغربی پاکستان و سابق گورنر بلوچستان تھے۔انکی قومی خدمات اور ہزارہ قوم کی وطن عزیز پاکستان کی دفاع کیلئے نا قابل فراموش لا زوال قربانیاں تاریخ پاکستان کا حصہ ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کوئٹہ میڈیا سیل سے جاری ہونے والی تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے تمام ذمہ اراکین کابینہ و ممبران معروف شاعر و نوحہ خواں مرحوم فدا حسین نوشاد اور سردار عطا اللہ مینگل کی مرحومہ بہن سردار اختر مینگل کی پھوپھی کی وفات پر بھی گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی بیان میں کہا گیاہے کہ تمام کابینہ اراکین مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالی انہیں اعلی مقام اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون نزد پل سفید میں محترم آغا رضا صاحب، سابقہ MPA اور وزیر قانون بلوچستان آف MWM کی طرف سے سانحہ ہزار گنجی کے شدید زخمیوں کے فیملیز کو بعد از تحقیقات مزید مالی امداد کی گئی کیونکہ انکی حالت مزید نازک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آغا رضا کی جانب سے سانحہ ہزار گنجی کے متعدد زخمیوں کی مالی امداد کی جاچکی ہے۔خداوند ہمارے دوستوں کی اس قلیل خدمت کو اپنے بارگاہ میں قبول کرے۔ آمین۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا نے کہاہے کہ ہمیں ملک میں عدل و انصاف کی عدم موجودگی کا سامنا ہے اور اسکی عدم موجودگی نے ملک کے اندر کرپشن، قانون شکنی، جرائم میں اضافے اور ایسے دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں۔جمہوریت انصاف کی بحالی کیلئے ہوتی ہے، اس نظام میں انصاف کو ترجیح دی جاتی ہے، پاکستان کے عوام حقیقی جمہوریت کے خواہش مند ہیں، ہماری قوم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اور جاگیردارانہ نظام کے مقابلے میں کھڑے ہو کر اسے مسترد کر دیا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ حقیقی جمہوریت ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں پارلیمانی نمائندے اپنے علاقے کے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہیں، عوامی نمائندے اپنے اختیارات کے استعمال سے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرتے ہیں اور قوم کی خدمت حقیقی نمائندوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جمہوریت ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ سے کوئی شخص مایوس نہیں ہوتا، جمہوری نظام میں عدلیہ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ایک جمہوری ملک میں عدلیہ قانون ، آئین اور انسانی حقوق کی محافظ ہوتی ہے۔ قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اور عدلیہ کو چاہئے کہ وہ بغیر کسی سیاسی دباؤ اور خوف کے فیصلہ کرے اور جمہوریت کی تکمیل میں اپنا  کردار ادا کرے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ موجودہ جمہوری نظام میں عدلیہ کا کردار سب سے زیادہ اہم ہو گیا ہے، بہتر نظام کیلئے عدل و انصاف کو یقینی بنایا جائے وگرنہ ہمارا نام صرف نام کا جمہوری نام رہ جائے گا اور اس کے اندر جمہوریت کی کوئی خوبی نظر نہیں آئے گی۔

Page 1 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree