وحدت نیوز(کراچی) جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پرشیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے ، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کرینگے ، ریلیوں میں شرکت کرینگے اور عظیم وحدت کا پیغام دینگے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد البنی کے جلوس نکالیں ،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جشن ولادت باسعادت بنی آخرالزمانﷺکی آمد کے موقع پروحدت ہاؤس میں تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،اس موقع پر علامہ احمد اقبال، علامہ مقصود علی ڈومکی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،علامہ دوست علی سعیدی ،عالم کربلائی ،آصف صفوی ،یعقوب حسینی اور حیدر زیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حاملے افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، بنی کریم کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبرختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہے،یمن، نائجیریا،عراق،شام امریکی گماشتوں کی تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں ، امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصرکو محب رسول ﷺشیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جسے عوام کو تدبراور فرست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی عدم بازیابی کے خلاف ملک کی شیعہ جماعتوں نے 10دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،امامیہ آرگنائزیشن،مدارس جعفریہ اورمتعدد دیگر شیعوں جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے اغوا کوتقریبا ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں تاحال بازیاب نہ کرایا جا رہا جوملت تشیع اور سنی شیعہ مذہبی حلقوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ایلیٹ فورس کی گاڑی کے ذریعے اغوا ہونے والے شخص کے بارے میں متعلقہ اداروں کی لاعلمی مضحکہ خیز ہے۔ پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عدلیہ کی آنکھوں میں دھو ل جھونکنے میں مصروف ہے جو ایک مقتدر ادارے کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ملک کی مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین کی طرف سے ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھرایا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کے بھائی کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی جس میں شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے پہلی سماعت کے موقع پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کو اگلی پیشی پر ناصر شیرازی کو پیش کرنے کے احکامات صادر کر رکھے تھے۔ گزشتہ روز اس کیس کی پانچویں سماعت تھی او متعلقہ اداروں نے عدالت عالیہ کے سامنے مغوی کی بازیابی میں ایک بار پھر ناکامی کا اظہار کیا۔ پنجاب حکومت اپنے آمرانہ اقدامات اور انتقامی سیاست میں اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ عدالتی احکامات کو بھی کسی کھاتے میں نہیں لکھتی۔یہی وجہ ہے کہ عدالت کی طرف سے مسلسل بازیابی کے احکامات صادر ہونے کے باوجود پنجاب پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔متعلقہ اداروں کا غیر آئینی طرز عمل سیاسی و مذہبی حلقوں کے لیے اضطراب اور غصے میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

یا د رہے کہ ناصر شیرازی کو یکم نومبر کو ایلیٹ فورس کی گاڑی میں واپڈا ٹاؤن لاہور سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر جا رہے تھے۔ انہوں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف پیٹیشن دائر کر رکھی تھی اور ان پر عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے بعد ناصر شیرازی کو اغوا کر لیا گیا۔ناصر شیرازی ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما ہیں اس جماعت نے ملک میں ہونے والے 2013 کے قومی انتخابات میں حصہ لیا ۔ گلگت بلتستان کے الیکشن کے دوران بھی اس جماعت نے بھرپور سیاسی کردار ادا کیا اور وہاں سے تین نشستیں حاصل کیں۔یہ جماعت پاکستان کے پانچ کروڑ اہل تشیع کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے یہ جماعت پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کے فروغ کے لیے مکمل فعالیت کے ساتھ میدان عمل میں موجودہ ہے۔ناصر شیرازی نے مختلف سیاسی و مذہبی ہم خیال جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔مسلم لیگ نون سے سیاسی و نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر ملت تشیع کو بالعموم اور مجلس وحدت مسلمین کو بالخصوص مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےْ۔ ناصر شیرازی کی گمشدگی بھی بظاہر اسی انتقام کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے اغواء کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کیس کی سماعت کی،پولیس ستائیس روز گزرنے کے بعد بھی ناصرشیرازی کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکام ،عدالت کا پولیس کی کارکردگی پر شدید اظہار برہمی، خفیہ ایجنسیوں کے ڈائریکٹرز عدالت طلب، ناصرشیرازی کی فوری بازیابی کیلئےمشترکہ اقدامات کاحکم، اگلی سماعت 4دسمبر بروز پیر تک کیلئے ملتوی۔

  تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے خلاف انکے بھائی علی عباس شیرازی کی جانب سے ایڈوکیٹ فداحسین رانا کی وساطت سے دائر درخواست کی پانچویں سماعت آج  28نومبر بروز منگل  جسٹس قاضی محمد امین احمد نے عدالت میں ہوئی، لاہور پولیس کی جانب سے ایس پی رضوان گوندل اور ایس پی لیگل رانا لطیف ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل پیش ،ناصرشیرازی کے وکیل فدا حسین راناودیگر وکلاء، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسدعباس نقوی اور درخواستگذار ناصرشیرازی کے بھائی علی عباس شیرازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، لاہور پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ناصر شیرازی کو بازیاب نہیں کروا سکے، اس لئے مزید مہلت دی جائے۔ پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ یہاں بادشاہت نہیں، جس کو چاہا اٹھا لیا، ناصر شیرازی کی بازیابی ناممکن معاملہ نہیں،بندہ یہیں سے غائب ہوا ہے انہیں اداروں کو کہنا ہے را کو نہیں کہوں گا ،بندہ غائب ہوا عدالت کا کام بندے کو بازیاب کروانا ہے۔

فاضل جج جسٹس قاضی محمد امین نے  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیسا وقت ہے عدلیہ کے خلاف  حکومتی سطح پر تلخ باتیں کی جارہی ہیں،آپ اپنے وزیروں کو کہیں کہ عدلیہ کی عزت کرنا سیکھ لیں،عدالت نے وقفے کے بعدآئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے ڈائریکٹرز کو طلب کر لیا۔بعد ازاں  ایم آئی کے کرنل احمد نے عدالت کو بتایا کہ ناصر شیرازی ان کی تحویل میں نہیں۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم پاک فوج کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، دھرنے کا مسئلہ حل کرکے پاک فوج نے بہت بڑا کام کیا اور ملک کو خانہ جنگی سے بچا لیا ہے، دھرنے کا معاملہ حل نہ ہوتا تو لاشیں گرتیں، جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، ہماری ایجنسیوں کیلئے لاپتہ شخص کو بازیاب کرانا کوئی مشکل بات نہیں، ہم ایجنسیوں کی صلاحیتوں سے آگاہ ہیں۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ تمام ایجنسیاں مربوط انداز میں ناصر شیرازی کی بازیاب کیلئے اقدامات کریں۔ عدالت نے کیس کی چھٹی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ناصرشیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے بھائی علی عباس شیرازی کی جانب سے فدا حسین رانا ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواستگزار کے مطابق پولیسَ نے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا،ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح  افراد بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے،ناصر عباس نے رانا ثنااللہ کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر انکی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں 39ملکی امریکی سرپرستی میں سعودی اتحاد کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 39رکنی امریکی زیر سایہ مسلکی فوجی اتحاد میں پاکستان کا شامل ہونا ملک کو ایک اور دلدل میں دھکیلنے کی سازش کا حصہ ہے،اس عمل سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ملک میں خارجہ پالیسی بنانے والے ماضی کے اقدامات سے سبق سیکھے،قوم تا حال افغان وار کا قرض اتار رہی ہے،ملک کے سیاسی مذہبی جماعتیں اس متنازعہ اتحاد سے پاکستان کو باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں مشرق وسطی کے پراکسی وار کو ایمپورٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،یمن کے مظلوم عرب مسلمان بچوں عورتوں اور بے گناہوں کے قاتل سعودی اتحاد سے مسلم امہ کو خیر کی توقع رکھنے والے افغان وار کے نتائج کو سامنے رکھیں،امریکہ اور اسرائیل اسی مسلکی اتحاد کے ذریعے مسلم امہ کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے،مشرق وسطی میں داعش کے خالق امریکی اتحادیوں کے شکست کے بعد 39 رکنی مسلکی اتحاد شیطانی قوتوں کا دوسرا حربہ ہے،پاکستان کی بقا و سلامتی کا تقاضہ ہے وہ ایسے فرقہ وارانہ اتحاد سے دور رہے۔

وحدت نیوز(میرپورخاص) پرامن شہری ،سیاسی ،سماجی شخصیت اور مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید بشیر احمد شاہ نقوی کے نام کو فورتھ شیڈول میں داخل کرکے ان کی شخصیت کومتنازعہ بناکر متاثر کیا جارہا ہے  جو کہ سراسر نا انصافی ہے،ان کے خلاف کی گئی ناانصافی کو ہمارے خلاف انتقامی کاروائی میں شمار کیا جاسکتا ہےان  خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا وحید علی انقلابی نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید بشیر احمد شاہ نقوی حقیقی انسانی جذبہ سے بھرپور اور انسانیت کو درست راہ دکھانے والے انسان ہیں.اور انہوں نے ہمیشہ مثبت اور منافقت سے پاک سیاست کو ترجیع دی ہے, نیز انہوں نے آج تک پورے ضلع میں کبھی بھی ایسا کام نہیں کیا ہے, جس سے کسی فرد یا املاک کو نقصان پہنچا ہو, نیز  سید بشیر احمد شاہ نقوی علاقے میں منعقد ہونے والے پروگرام سماجی, سیاسی اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں،نیز ان کے خلاف کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی کیس داخل نہیں ہوا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ تحمل ، تدبر اور صبر کو اولین ترجیح دی ہے،حال میں ہی منعقد چہلم امام حسین علیہ السلام کے قافلے کی پروقار رہنمائی بھی انجام دی جو کہ نہایت پرامن انداز سے اختتام  پزیر ہوا،انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ،چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری داخلہ سے اپیل کی ہے کہ  سید بشیر احمد شاہ نقوی کے نام کو ہرممکن جلد فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) اہل سنت جماعتوں کی آج ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،شہدا کے خون کا قصاص حکمرانوں کی گردن پر قرض ہے،عملی طور پر ملک ملک میں حکمران مفلوج ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں کہا کہ حکمران مستعفی ہو کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں بچائیں،حکومتی رویہ ماضی کے آمرانہ رویوں کو مات دے چکا ہے،صحافتی اداروں پر پابندی اطلاعات تک رسائی کے بنیادی  انسانی حقوق کے منافی ہے،آزادی صحافت کی جدوجہد تمام صحافی شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ  پارٹی کا سربراہ عدالتی فیصلےرد کرتا ہے وزیر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے نام پر حالات خراب کررہا ہے ،قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی کوشش اور حکومتی بدنیتی سب پر واضح ہو چکی ہے ،نبی اکرم ؐ کی ناموس پر ہمارے ماں باپ ہماری جانیں مال سب قربان ہیں ،شمع رسالت ص کے پروانے ختم نبوت کے قانون پر کسی بھی قسم کے قدغن کو قبول نہیں کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree