وحدت نیوز(کراچی) سیکریٹری امور سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ کراچی کے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا، اس موقع پر  ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن اور سیکریٹری امور سیاسیات کراچی ڈویژن برادر میر تقی ظفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس دوران انہوں نے خصوصاً سعدی گارڈن،سعدی ٹاؤن اور سادات امروہہ سوسائٹی کو درپیش  ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیااورمختلف ٹرسٹیز اور محلہ کمیٹیوں کے اراکین سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات اور شکایات سنیں ،  علی حسین نقوی نے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر محمد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے علاقہ مکینوں کی مشکلات اور برساتی پانی کے تیزی سے علاقے میں داخلے اور نقصانات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے فوری امداد کا مطالبہ کیا، ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی نے  علاقہ  عوام کواپنے  بھرپور تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔

وحدت نیوز(کراچی) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہر بھر میں ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کرے گی، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایسے خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی زین رضا رضوی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہناتھا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں ادارے کی جانب سے قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں اونٹ ، گائے اور بکرے بڑی تعداد میں خریدے جارہے ہیں ، مخیر حضرات اس کارخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور خوشنودی خدا کا باعث بنیں ۔

وحدت نیوز(بھکر) پاکستان کی قومی اسمبلی کی طرف سے پیش کر دہ قرارداد پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتی ہے ، امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی سلامتی پر حملہ ناقابل برداشت ہے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بیان ہر پاکستانی کی عزت نفس اور وقار پر حملہ ہے آزاد  قومیں کسی بھی طاغوت کے سامنے نہیں جھکتیں ،کاش کہ امریکی صدر پاکستانی عوام کے جذبات کو دیکھ سکتا ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس توہین پر آنے والا عوامی رد عمل اپنے اندر گہرائی اور حقیقت رکھتا ہے اسی لئے ہم نے ضلع بھکر کی طرف سے پاکستان سے اپنی محبت اور امریکہ سے نفرت کے اظہار کے لئے نماز عیدالاضحی کے اجتماعات کو مردہ باد امریکہ کے نعروں سے قراردادوں سے مزین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکہ کی غلامی سے نجات کے لئے شاید پہلا قدم ہو۔  پاکستا ن کو چاہیے کہ اس موقع پر ہماری ہمایت کرنے والے ممالک چین  اور روس کے کیمپ کو جائن کریں ان کی بے مثال دوستی اور برادری کی بنیاد پر رشتہ ہمارے لئے فائدہ مند ہوگا۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) ولی امر مسلمین جہان اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ کے نام اپنے پیغام میں فلسطین کا دفاع اور گذشتہ ستر برس سے اپنے غصب شدہ وطن کی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ملت فلسطین کی مکمل حمایت اور مدد کو تمام مسلمانوں کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا ہے۔
 
 فارس نیوز ایجنسی کے مطابق  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں عالمی استعماری قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور دشمنی پیدا کرنے پر مبنی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اور اہم سیاسی و مذہبی شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے قیام، مسلمان اقوام کو آگاہ کرنے اور اسلامی ممالک میں جاری شدت پسندی کی فوری روک تھام کیلئے موثر اقدامات انجام دیں۔ ولی امر مسلمین جہان امام خامنہ ای کا حجاج کرام کے نام پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمان الرحیم
و الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی سیدنا محمد خاتم النبیین و آلہ الطاھرین و صحبہ المنتجبین۔
خداوند عظیم کا شکرگزار ہوں کہ اس سال بھی دنیا بھر سے مومنین کی بڑی تعداد کو حج ادا کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائی تاکہ وہ اس لذیذ اور جاری سرچشمے سے بہرہ مند ہو سکیں اور ایسے روز و شب خدا کے عظیم گھر میں بسر کر سکیں اور عبادت اور خشوع اور ذکر الہی میں گزار سکیں جن کی ہر مبارک گھڑی معجزہ گر اکسیر کی مانند قلوب کو منقلب اور جانوں کو پاکیزہ اور مزین کرنے صلاحیت رکھتی ہے۔

حج ایک رمز و راز سے بھرپور عبادت ہے اور بیت اللہ شریف، الہی برکات اور آیات الہی سے سرشار مقام ہے۔ حج ایک مومن، اہل خشوع اور غور و فکر کرنے والے بندے کو اعلی روحانی مقامات تک پہنچا سکتا ہے اور اسے ایک اعلی اور نورانی انسان بنا سکتا ہے۔ اسی طرح حج اسے ایک بابصیرت، شجاع، اہل عمل اور مجاہد شخص بنا سکتا ہے۔ اس بے مثال فریضے میں دونوں پہلو، روحانی اور سیاسی، انفرادی اور اجتماعی بہت زیادہ نمایاں اور واضح ہیں اور آج اسلامی معاشرہ ان دونوں پہلووں کا شدید محتاج ہے۔

ایک طرف مادہ پرستی کا جادو جدید آلات کی مدد سے انسانوں کو اغوا اور تباہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف عالمی استکباری نظام کی پالیسیاں مسلمانوں میں فتنہ انگیزی اور دشمنی کی آگ لگانے اور اس طرح اسلامی معاشروں کو بدامنی اور اختلاف کی دوزخ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حج، امت مسلمہ کو درپیش ان دونوں بڑی بلاوں کیلئے شفا بخش نسخہ ثابت ہو سکتا ہے۔ حج، قلوب کو بھی تمام آلودگیوں سے پاک کر کے تقوی اور معرفت کے نور سے منور کرتا ہے اور آنکھوں کو بھی عالم اسلام کے تلخ حقائق پر کھولے جانے کا باعث بنتا ہے اور ان سے مقابلے کیلئے ارادوں کو مزید راسخ اور قدم کو مضبوط بناتا ہے جبکہ ہاتھوں اور اذہان کو بھی فعالیت کیلئے تیار کر دیتا ہے۔

آج اسلامی دنیا بدامنی کا شکار ہے۔ اخلاقی اور روحانی بدامنی اور سیاسی بدامنی۔ اس کی بنیادی وجہ ہماری غفلت اور دشمنوں کا بے رحمانہ حملہ ہے۔ ہم نے مکار دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی دینی اور عقلی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا۔ ہم "اشدّآء علی الکفّار" کو بھی فراموش کر چکے ہیں اور "رحّمآءُ بینَھُم" کو بھی بھول چکے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ صیہونی دشمن عالم اسلام کے مرکز میں فتنہ گری میں مشغول ہے اور ہم فلسطین کی نجات پر مبنی اپنی یقینی ذمہ داری سے غافل ہو کر شام، عراق، یمن، لیبیا اور بحرین کی خانہ جنگی میں مصروف ہیں اور افغانستان، پاکستان وغیرہ میں دہشت گردی سے روبرو ہیں۔

عالم اسلام میں اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت اور سیاسی و مذہبی شخصیات کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ وحدت پیدا کرنے اور سب کو قومی و مذہبی ٹکراو اور دشمنی سے روکنے کی ذمہ داری، اقوام کو صیہونزم اور استکبار کی دشمنی اور غداری کے طور طریقوں سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری، اسلامی ممالک میں جاری شدت پسندانہ اقدامات کی فوری روک تھام کی ذمہ داری جن کی تلخ مثالیں یمن میں جاری حادثات کی طرح آج پوری دنیا میں غم اور اعتراض کا باعث بن چکی ہیں، میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی طرح ظلم و ستم کا شکار مسلمان اقلیتوں کا بھرپور دفاع کرنے کی ذمہ داری، اور سب سے زیادہ اہم یہ کہ فلسطین کے دفاع کی ذمہ داری اور ایسی ملت کی غیرمشروط حمایت اور مدد کرنے کی ذمہ داری جو گذشتہ ستر برس سے اپنے غصب شدہ وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے۔

یہ ہم سب کے کاندھوں پر اہم ذمہ داریاں ہیں۔ اقوام کو چاہئے کہ وہ اپنی حکومتوں سے ان ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کریں۔ اسی طرح سیاسی و مذہبی شخصیات پختہ عزم اور خلوص نیت سے انہیں انجام دینے کیلئے عملی کوشش کریں۔ یہ اقدامات دین خدا کی نصرت کا یقینی مصداق ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ خدا کے وعدے کی روشنی میں ان اقدامات میں مصروف افراد نصرت الہی سے بہرہ مند ہوں گے۔ یہ حج سے حاصل ہونے والے بعض درس ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم انہیں سمجھیں گے اور ان پر عمل پیرا ہوں گے۔

آپ سب کیلئے مقبول حج کی دعا کرتا ہوں، منی اور مسجد الحرام کے شہیدوں کی قدردانی کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے درجات میں بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای
7 ذی الحجہ 1438۔ (29 اگست 2017)

وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے معروف جوان سماجی رہنماء سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ، تقریب حلف برداری وحدت ہاؤس مظفرآباد منعقد ہوئی ۔ جس میں ریاستی کابینہ کے اراکین اور ضلع مظفرآباد کے عہدیدارن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے سید غفران علی کاظمی سے حلف لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید غفران علی کاظمی نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، مجلس وحدت کا پیغام پیغام امن و اخوت ہے، ہم اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کریں گے ، مظفرآباد کے مسائل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے ، مجلس وحدت کی تنظیم سازی جلد پورے ضلع میں کی جائے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) صدر ممنون حسین کا گلگت میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے ہم اس اعلان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صدر پاکستان کے اس اعلان سے مخلوط نظام تعلیم سے دلبرداشتہ خواتین میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔خواتین میں بڑھتے ہوئے تعلیمی رجحان کے پیش نظر گرلز ہائی سکول نمبر 1 کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ممنون حسین کے خواتین یونیورسٹی کے قیام کا اعلان ایک مستحسن اقدام ہے ۔علاقے کے عوام کاا یک عرصے سے خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور سال 2015 میں قانون ساز اسمبلی کے چوتھے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و رکن اسمبلی حاجی رضوان علی کی جانب سے خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور حکومت کی کوششوں سے صدر پاکستان نے گلگت بلتستان کے عوام کا مذہبی رجحان کے پیش نظر خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کے قیام سے وہ خواتین جو مخلوط نظام تعلیم سے گھبراکر اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رہتی تھیں وہ یوینورسٹی کے الگ کیمپس ہونے کی صورت میں بھرپور استفادہ کرینگی۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کے اعلان پر حکومت کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئے اور جلد سے جلد تمام فیکلٹیز سے آراستہ خواتین یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے اور گلگت بلتستان کے عوام اس اعلان کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیںصرف اعلان کی حد تک نہیں۔اس سے قبل بھی وفاقی رہنمائوں نے گلگت بلتستان کے دوروں میں بہت سے اعلانات کئے گئے لیکن وہ سب اعلانات ہوا ہوگئے ہیں،اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کم سے کم مدت میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی اور یہاں کے خواتین کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے چونکہ گلگت میں یہ سب سے قدیم گرلز سکول ہے اور کالج کیلئے موزوں جگہ ہے۔سابقہ گرلز انٹر کالج کی بلڈنگ بھی ڈگری کالج کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔

سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب
وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے معروف جوان سماجی رہنماء سید غفران علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ، تقریب حلف برداری وحدت ہاؤس مظفرآباد منعقد ہوئی ۔ جس میں ریاستی کابینہ کے اراکین اور ضلع مظفرآباد کے عہدیدارن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے سید غفران علی کاظمی سے حلف لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید غفران علی کاظمی نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، مجلس وحدت کا پیغام پیغام امن و اخوت ہے، ہم اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کریں گے ، مظفرآباد کے مسائل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے ، مجلس وحدت کی تنظیم سازی جلد پورے ضلع میں کی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree