وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ریاست آزادجموں وکشمیرکے آمدہ انتخابات کے سلسلے میں ریاست کا دورہ کیا ،  اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر امور سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے ریاستی کابینہ اور پولیٹیکل کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں میں شرکت کی اس موقع پر ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین نقوی سمیت ، پولیٹیکل سیکریٹری محسن رضا سبزوازی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے انہوں نے انتخابی حکمت عملی اور سیاسی روابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ قتل عام، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی،وطن عزیزکی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم اور عزاداری مولا حسین علیہ السلام کے خلاف حکومتی پابندیوں اور سازشوں کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال آج 23 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے آج بھی بڑے پیمانے پر بعد از نماز جمعہ اہلیان اسلام آباد اور راولپنڈی کی بھوک ہڑتالی کیمپ آمد کا سلسلہ جاری رہا اور لوگوں نے مرد قلندر علامہ راجہ ناصر عباس سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تکفیریوں کی سرپرست حکومت کے خلاف اسلام آباد مارچ کی درخواست کی ،بروز ہفتہ پاکستان کی اہم شیعہ جماعتیں اور شخصیات اسلام آباد بھوک ہڑتالی کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس کررہی ہیں تاکہ شیعہ نسل کشی کے خلاف شروع ہونیوالی اس تحریک کو مزید موثر بنایا جاسکے اور علامہ راجہ ناصر عباس سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گذشتہ 13مئی سے جاری اس احتجاجی بھوک ہڑتال میں مولانا حسن ظفر نقوی ، مولانا احمد اقبال رضوی ، مولانا اعجاز بہشتی ، مولانا اقبال بہشتی سمیت علما اور مومنین کی بڑی تعداد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے شانہ بشانہ اس احتجاج میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کہ مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی 30سے زائد مقامات پہ علامتی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہیں جن کا مقصد اس مرد قلندر کے جرات مندانہ اقدام سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی حمایت ہے13 مئی کو اسلام آباد سے شروع ہونیوالی علامہ راجہ ناصر عباس کی یہ احتجاجی تحریک آج عالمی تحریک میں بدل چکی ہے اور آج براعظم امریکہ ، افریقہ ، مشرق وسطی اور یورپ کے 18سے زائد ممالک میں پاکستانی کمیونٹی اس بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ اور کراچی کے تین سالہ پارٹی سیشن مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن 7،8مئی بنام’’پیام وحدت کنونشن ‘‘مسجد و امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سو سائٹی میں منعقد ہو گا،کنونشن کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی نو منتخب کابینہ کے اراکین شرکت کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے صوبائی آفس وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اپنی کابینہ سمیت عہدے سے سبکدوش ہونگے اورنئے صوبائی سیکرٹری جنرل کیلئے صوبائی شوریٰ کا اجلاس 2بجے دن اور پولنگ کا آغاز3 بجے ہوگا،4 بجے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے نام کے اعلان کے فوراََ بعد شروع ہوگا اور 6بجے شام ایم ڈبلیو ایم کراچی کے نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نو منتخب سیکرٹریزسے انکے عہدے کا حلف لیں گے،بعد ازآں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نو منتخب صوبائی و کراچی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیرکا سال 16-2013کے تنظیمی دورکا آخری ضلعی شوری کا اجلاس زیرصدارت سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی وحدت ہائوس جعفرطیارمیں  منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس کے سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی،اجلاس میں صوبائی اور ڈویژنل کنونشن سمیت ضلعی کنونشن میں کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی اتفاق رائے سے  15مئی کو ضلعی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا، کنونشن ضلعی ہیڈ کوارٹرجعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوگاجس میں مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین شرکت کریں گے، جبکہ اراکین شوریٰ خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے نئےسیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویزن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات حقیقات پر مبنی ہیں۔ ہمارے ملک میں کرپشن اور بدعنوانی اس لئے بڑھی کہ کسی نے بھی آئین اور قانون کی پابندی نہیں کی۔ پانامہ لیکس اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہیں اُن کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے، جب تک ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کی جاتی اُس وقت کسی کا احتساب کرنا مشکل ہے، ملک اس لئے بحرانوں سے دوچار ہے۔ یہاں جب تک کوئی بھی کرپشن یابدعنوانی میں ملوث ہوتاہے تو وہ اپنی سرمایہ کاری کسی اور ملک منتقل کرکے پھر اُس کو صاف و شفاف قرار دیئے ہیں، وزیر اعظم ایک با اختیار کمیشن بنائیں۔ میاں نواز شریف اپنے بچوں کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوں۔ پانامہ لیکس پر جیو ڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انکشافات کی تحقیقات الیکشن کمیشن، ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کو کرنی چاہئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملہ پر از خود نوٹس لیں۔ ہمارے حکمران، سیاستدان اور اشرافیہ احتساب سے ماورا ہیں، ان کا جوڈیشل کمیشن سے کچھ نہیں بگڑے گا۔ ہمارے ملک کو دہشت گردی اور بہت سے دیگر مسائل کا سامنا ہے، لیکن ہمارے حکمران اور اشرافیہ فرضی کمپنیوں کے ذریعے سمندر پار دولت کےَ انبار رکھتی ہے۔ یہ تمام افراد پاکستان کے با اثر خاندان ہیں، یہ خاندان پاکستان کے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اوریہ وہ کمزوری ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کسی مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوتا، کیونکہ ملک کی ہر حکومت اور اپوزیشن کے ڈانڈے پانامہ کی اس فرم سے جاکر ملتے ہیں۔ ملک میں مقدمہ بنانے، تحقیقات کرنے اور فیصلہ کرنے والے بھی اس فرم کے کلائنٹ ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک خاص مقام پر ایک ہو جاتے ہیں، یہ ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اس میں ملک کے وزیر اعظم کا نام اتنے بڑے اسکینڈل میں آیا ہے، لہذا اس معاملے کو صاف کرنے، شفاف بنانے اور پوری قوم کا اعتماد بحال کرنے کے لئے سخت تحقیقات اور احتساب کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (خیرپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپورکی ضلعی شوریٰ کا اجلاس سیکریٹری جنرل آغا منور جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں ضلعی کابینہ اور یونٹس اراکین کے علاوہ علماءکرام کی بڑی تعدادنے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پربرسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید استاد سبط جعفرکے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیاجس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کیااور شہداءکی سیرت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے خطاب کیا۔بعدازاں ایم ڈبلیوایم ضلع خیر پورکی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے یونٹس، تحصیلوں ،عہدیداران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree