وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی، ہم نے ملک سے دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا عزم کر رکھا ہے، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے ذریعے اپنے اہداف کو بہتر طریقہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں معاون ثابت ہوں گے، اور غریب عوام کو ان کے مسائل نچلی سطح پر ہی حل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، تاہم اس عمل کی کامیابی کیلئے بلدیاتی الیکشن کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، اور انشاء اللہ عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایم ڈبلیو ایم ان انتخابات میں بہترین نتائج دے گی، ہم ملک بھر میں شیعہ، سنی وحدت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ان انتخابات کو بھی شیعہ، سنی وحدت کیلئے ایک موقع سمجھتے ہیں۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، عدلیہ کا فیصلہ حق و سچ پر مبنی تھا، حکومت جلد از جلد انعقاد یقینی بنائے، ان خیالات انہوں نے ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے، ہم اس امید و یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جائے گااور انتخابات کے انعقاد میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ حق و سچ پر مبنی تھا، مجلس وحدت مسلمین خراج تحسین پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ظلم و ستم کے بازار گرم کر رہی ہے، اس صورتحال میں ہمیں چاہیے کہ ہم آزاد کشمیر کے اس خطے کو مثالی نمونہ بنا کر دنیا کو دکھا دیں، بلدیاتی انتخابات کے بغیر لوگوں کی ترقی ممکن نہیں ، جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکتے ، حکومت اعلیٰ سطح تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے، حالانکہ ہر آنے والے اعلیٰ سطح کا عہدیدار عوام کا خادم ہوتا ہے، اس لیئے ضروری ہے کہ اعلیٰ سطح کے چکروں سے نکلتے ہوئے اقتدار عوام کے سپرد کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

وحدت نیوز(اسکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کو درخواستیں جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی شعبہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کامیاب ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان جلد کرے گا۔ مجلس وحدت نے امیدوارں کے لیے ضروری قرار دیا ہے کہ ان پر کوئی اخلاقی یا کرپشن کا داغ نہ ہو، سیاسی فہم ،تعلیم اور تجربے کے حامل ایسے دیندار افراد جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں درخواستیں لے سکتے ہیں ۔

 

اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نے قانون ساز اسمبلی کے لیے امیدوراوں کو درخواستیں دینا شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ٹکٹ کے لیے درخواست لینے والوں میں سکردوحلقہ 3سے معروف عالم دین حجتہ الاسلام آغا مظاہر حسین موسوی ، سکردوحلقہ پانچ سے معروف سماجی شخصیت سید مبارک موسوی اور معروف نوجوان رہنما ڈاکٹر شجاعت حسین میثم، سکردو حلقہ 2سے معروف نوجوان رہنما محمد سعید اور سماجی شخصیت کاچو امتیاز علی خان،سکردو حلقہ چار سے معروف سماجی شخصیت صوبیدار محمد علی اور راجہ ناصر علی خان مقپون، سکردو حلقہ چھ سے لیکچرار فدا علی اور لیکچرار شیخ مبارک علی عارفی شامل ہیں۔ درخواست موصول کرنے والے دو دن تک فارمز جمع کریں گے ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن میں ٹکٹ کے لیے ہر حلقے سے درجنوں امیدوار ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کریں گے اور آج اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ کل بھی مختلف حلقوں سے مزید امیدواروں کو درخواستیں جاری کر دی جائیں گی۔اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات میں صالح ، اہل ،دیانت دار ،بے داغ ماضی کے حامل، تعلیم یافتہ امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کے لیے رابطہ کرنے والوں کی تعداد نہایت حوصلہ افزا ہے او ر جس انداز سے ریسپانس مل رہا ہے اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ بلتستان کی سرزمین بانجھ نہیں بلکہ مردم خیز ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو یمن کے مظلوم عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر آگ و بارود کی بارش برسانے والے آل سعود اور اس کے اتحادی حوثیوں اور نہتے یمنی عوام کے عزم و حوصلہ سے خائف ہو کر پسپا ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ہم نے روز اول سے ہی اس ننگی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی اور اسے یمن کی داخلی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے رہے ۔ سعودی حکومت اور اس کے حواری طاقت کے زعم میں مبتلاہو کر اس غلط فہمی پر ڈٹے رہے وہ دہشت کی فضا پیدا کر کے یمن کر تابع کر لیں گے لیکن انہیں ویسی ہی ناکامی و بے بسی کا سامنا کرنا پڑا جیسی شکست فاش غزہ میں اسرائیل کو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہو سکتا ہے کہ کم و بیش تین ہزار بے گناہ انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا کر سعودی حکومت فتح کا شادیانے بجا رہی اور کہہ رہی ہے کہ ہم نے اہداف حاصل کر لیا۔

 

انہوں نے کہا نہتے شہریوں پر فضائی حملے کر سعودیہ نے جو اہداف حاصل کیے ہیں اقوام عالم کو ان سے بھی آگاہ کرے۔ سعودی حکومت نے امریکہ اور اسلام دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کو تحفظ حرمین شریفین کے نام پر ٹکروں میں تقسیم کرنے کر پوری کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حوثی رہنماحسین الخجیتی کا یہ دو ٹوک بیان کہ حرمین شریفن ہمارے لیے مقدس ہیں ۔ہم ان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے سعودیہ کے ان نوالہ خوروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو یمن کے مظلوم عوام کی خون ریزی سے چشم پوشی کر کے سعودی سیاست کے آلہ کار بنے رہے اور سعودی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پنچانے کے لیے تحفظ حرمین شریفین کا واویلا کرتے رہے ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی عدالت برائے انصاف کوچاہیے کہ وہ یمن کا دورہ کریں اور دو ہزار سے زائد سعودی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے کثیر تعداد ہلاکتوں اور ان جنگی جرائم کے مرتکب ممالک کے خلاف فوری نوٹس لیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین انتخابات کے لیے بھر پور آمادہ ہے اوروفاقی حکومت کو بتائیں گے کہ انتخابات لڑنا کس چیز کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تمام حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گااور اپنے منشور کو بھی عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ لاکھ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرے اورپری پول رگینگ کرے کسی بھی حلقے میں انکی پوزیشن واضح نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگی قیادت ریاستی طاقت کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور جمہوری اقدار کو ترک کر کے دھونس دھمکی سے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انتظامیہ کسی جماعت کی پالیسیوں پر عملدرآمدکرنے کی بجائے غیر جانب دار ہو کر شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشش کرے تاکہ علاقہ اور وطن عزیز پاکستان کی استحکام اور خوشحالی ممکن ہوں۔ علامہ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی اور ہر حلقے میں اہل امیدواروں کو سامنے لاکر گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑی جائے اور عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے خطے میں خوشحالی ،امن ،ترقی،مساوات اورفلاح و بہبود کے لیے کوشش کی جائے گی۔ مجلس وحدت عوام کی آواز ہے اور عوامی طاقت سے ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی اور صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمسایہ اور مخلص دوست ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ ہم چینی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہیں۔ کیونکہ پاک چین اکنامک کا ریڈور کا منصوبہ چین کے پسماندہ صوبوں کے ساتھ پاکستان کے پسماندہ صوبوں کی پسماندگی دورہونے کی امید تھی لیکن وفاقی حکومت بد نیتی کی بنیاد پر پاک چائنا اقتصادی روٹ کو تبدیل کر رہی ہے جو ایک ناروا عمل ہے۔ پاکستان اور چین کے 45ارب ڈالر کے معاہدوں میں چھوٹے صوبوں ، فاٹا اور گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان نہیں بلکہ لاہور اور چین کے درمیان ہوئے ہیں۔مرکز اور پنجاب نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بجائے پنجاب سے گزرے گا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ زیادتیاں کی ہیں۔ اس طرح کے غلط اقدامات سے مسائل پیدا ہونگے۔ معاہدہ کرنے سے پہلے پاکستان کے جغرافیائی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اس لیے کسی بھی منصوبہ بندی میں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔بلوچستان کے عوام کی نظریں اس طرف مرکوز ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ معاہدات اور دوسرے تعاون میں بلوچستان کا حصہ کتنا ہوگا۔ کیونکہ پر امن ، مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیا سب کے مفاد میں ہے۔

 

درایں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کینٹ سے وارڈ نمبر 4 کے نامزد امیدوار منظور علی نظری نے ہزارہ ہاوسنگ سوسائٹی ، گلستان ٹاون،بینک کالونی ، طوغی ہاوسنگ اسکیم اور ڈیری فارم کالونی کوئٹہ کینٹ میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ منتخب ہوکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

Page 90 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree