وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین سکردو ۳ کے امید وا ر وزیر سلیم نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے جنگ آزادی میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، ڈورو اور شیلہ کے غیور عوام دلیر اور اور خود مختار ہونے کے ساتھ ساتھ وطن پرست بھی ہے ، آپ لوگوں نے ہر وقت اسلام اور پاکستان کے ساتھ دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے، ہمارا منشور ایک فرقہ کیلئے جدوجہد کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہماری جماعت محروم اور مظلوم لوگوں کی جماعت ہے ، مجلس وحدت مسلمین بر سرِاقتدار آکر غریب اور محروم لوگوں کو ان کا حق دلائیں گے ہمارا فرض بنتاہے کہ وحدت مسلمین کے پیغام کو گھرگھر پہنچائے،عوام کی خدمت مجھے ورثے میں ملی ہے اور میں نے اپنے آپ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے اس موقع پر ڈورواور شیلہ کے عمائدین نے وزیر سیلم کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا ہمارا گھر وں کے اوپر وحدت کا جھنڈا نصب ہے اس سے اندازہ لگالیں لہ یہاں کے تمام آپ اور وحدت مسلمین سے کتنی عقیدت اور محبت رکھتی ہیں سابق ایس ڈی پی او گھرمنگ گلزار اور پارٹی کے دیگر عہدیداران ویز سلیم کے ہمراہ موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین کا نامزد امید وار برائے حلقہ GBLAوزیر محمد مطہر عباس نے خومر میں مرکزی الیکشن کمپین آفس میں نوجوانوں اور علاقہ عمائدین کے اجتما ع سے خطاب کیا ،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے علاقے میں امن بھائی چارہ اور مساوت کہ فضاء کو قائم کرینگے اور علاقے سے تعصب اقربا پروری ، نفرت اور کرپشن کے بت پاش پاش کرینگے ، مجلس وحدت مسلمین تمام مسلک کی نمائندہ جماعت ہے اور علاقے کی بنیادی اور آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے دیگر نا م نہاد پاڑیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غریب عوام پر حکمرانی چھوڑ دیں، ان تمام نام نہاد کرپٹ اور چوروں نے علاقے کے لئے کچھ نہیں کیا اب ، مجلس وحدت مسلمین علاقے کے غیو ر عوام کی مدد سے ان کے حقوق کرپٹ حکمرانوں سے چھین کر غیور عوام کو حاکم بنائیگی ، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں مجلس وحد ت مسلمین گلگت بلتستان سے کلین سویب کرے گی۔

وحدت نیوز (گلگت) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے ڈی پی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے میدان میں آئینگے اس کے بعد ہم بتا دیں گے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک بڑی سیاسی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت کے تمام حلقوں سے قابل اور پڑھے لکھے امیدواروں کو کھڑاکیا ہے،غیور اہلیان گلگت بلتستان کسی صورت اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینگے کیو نکہ ہم کرپشن اور ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں جو کہ وقت کا تقاضہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار ہر لحاظ سے مظبوط ہیں ہم گلگت بلتستان کو آئینی دھارے میں لانے کے لئے جدوجہد کریں گے اس پہلے بھی کی ہے اور اب بھی بھرپور طریقے سے جدوجہد جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم مظالم وجابر حکمرانوں کے سامنے مظلوموں کی ڈھال بن کرسامنے آئینگے۔

وحدت نیوز(سکردو) نیوز نگار یوتھ موومنٹ نے مجلس وحدت مسلمین کے امید وار کاچو امتیاز حیدرخان کی حمایت کا اعلان کردیا،یوتھ موومنٹ کا ہنگامی اجلاس ہو اجسمیں نیو ز نگاہ آستانہ کشمیراہ سندوس ،گمبہ سکردو کے سینکڑوں نوجوانوں نے ریلی کی شکل میں آکر اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں الیکشن معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے امید وار کاچو امتیاز حیدر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور ایم ڈبلیوا یم کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدعلی رضوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کر ریہ ہے ہم اس جماعت کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو سنگیں نتائج برآمد ہوں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا کہ میرٹ کی بلا دستی ہماری اولیں ترجیح ہے، سدپاراہ سے بشو تک کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حال کئے جائیں گے، عوام اطمینانرکھیں ہم اس کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔


وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل سید آغاعلی رضوی نے کہ کہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں جن لوگوں نے ماضی میں کرپشن کی ہے اور نوکریاں بیچی ہیں عوام انہیں مسترد کریں گے کتنی شرم کی بات ہے بعض لوگوں نے مل کر گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹا اور معزز لوگوں کی عزتیں نیلام کی گئی اور ہر طرف لوٹ مار کا بازار گر کیا گیا ، غریب عوام کے حقوق غضب کئے گئے میں ، ہم حقوق غصب کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،عوام ہمارے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں ،مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،چوروں اور لڑیروں کا یو م حساب قریب آگیا ہے،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل حال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اگر پانچ سال میں ،مسائل حل نہ کرسکے تو ہم ہر قسم کی سزابگھتنے کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں جو دعوے کرکے اقتدار میں آتے ہیں اور لوٹ مار کرتے ہیں حقوق پرڈاکہ ڈالنے والے جان لیں کہ ہم ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریڑی جنر ل اور حلقہ نمبر ایک اسکردو کے امید وار شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسکردو حلقہ نمبر ایک سے مجلس وحدت مسلمین کی کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا امکان نہیں اور سیٹ ایڈ جسمنٹ کے مطابق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ اسکردو حلقہ نمبر ایک تمام تر سیاسی طاقت کیساتھ میدان میں حاضر رہیں گے اور بھر پور مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کی پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینا اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا باعث فخر ہے ، اس حلقہ میں ہمارا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے گااور ہر صورت میں الیکشن حاضر رہیں گے، مجلس وحدت مسلمین انتخابات سے قبل بھی غریبوں اور محروموں کی آواز بن کر رہی ہے اور انتخابات کے بعد بھی محروموں کی آواز بلند کرتی رہے گی، مجلس وحدت مسلمین کا انتخابات میں آنا عہدہ اور سیٹ کی لالچ میں نہیں بلکہ مجلس وحدت مسلمین چاہتی ہے کہ محروموں اور مستفعین کی آواز ایونون تک پہنچ جائے اور بد عنوان عناصر کا گھیرا تنگ ہو اوربد عنوانی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کا کھڑا احتساب کرنے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے میدانِ سیاست میں واردہوئے ہیں اور ہمارا منصوبہ طویل المعیاد ہیں

Page 11 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree