وحدت نیوز (اٹک) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیراہتمام راہِ سید الشھداء کے راہیان سے اظہارِ عقیدت کے لئے یومِ شھداء کا انعقاد کیا گیا،جس میں خانوادہ شھداء کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ضلع بھر سے تقریباً 18 شھداء کے عظیم محترم خانوادوں نے خصوصی شرکت کی۔اسکے علاوہ ضلع کی دیگر تنظیموں کی نمائندہ خواہران نے بھی شرکت کی۔جسمیں بالخصوص سپاہ علی اکبر اور رضا کارانِ زینبیہ شامل ہیں۔مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ ہر نرگس سجاد نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی اور خانوادہ شھداء کا پُرتپاک استقبال معصوم بچیویوں نے دورود و سلامتی کی صداوں کے ساتھ ساتھ پھول نچھاور کرکے کیا۔جسکے بعد خانوادہ شھداء کی خواتین نے شرکاء سے اظہارِ خیال کیا۔پروگرام کے آخر میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے خطاب کیااور خانوادہ شھداء میں تحائف تقسیم کئے۔پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ ع اور ملک و ملتِ جعفریہ کی کامیابی و کامرانی کی اجتماعی دعا کیساتھ کیا گیا۔اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ نرگس سجاد نے ضلع اٹک کی خواہرانِ وحدت کی ضلعی کابینہ کیساتھ بھی ایک خصوصی نشست کی جسمیں آئندہ مستقبل کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

وحدت نیوز (اٹک / تلہ گنگ) خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سیکرٹری روابط خواہر لبانہ کاظمی کا تلہ گنگ اور ضلع اٹک کا دورہ ، تنظیمی خواتین سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت کی  اجلاس میں تنظیم سازی میں پیش رفت سمیت دیگر امور زیر بحث آئے اجلاس میں تلہ گنگ کو تنظیمی ضلع کا درجہ دیکر خانم  ساقیہ کو عبوری جنرل سیکرٹری مقررہ کردیا گیا اور انھیں تنظیم سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،اٹک کے دورہ کے میں ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی خانم نرگس سجاد نے اپنے  خطاب میں ضلع میں تنظیم سازی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔خواتین کی مقامی انجمنوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر خواہر تغزل شاداب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

وحدت نیوز(اٹک) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےبهوک ہڑتالی کیمپ کے مطالبات کی حمایت میں ملک گیر تحریک کے سلسلہ میں صوبہ پنجاب میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کی ھنگر سٹرائیک 4 جسٹس کے حوالے سےعوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں  ضلع اٹک کے زیر اہتمام سنجوال مسجد جعفر یہ میں ضلع بھر کی ماتمی سنگتوں ، علماء کرام زاکرین ، بانیان مجالس ، متولیان مساجد و امام بارگاہ ، اور مختلف طبقہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین ملت کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس کی صدارت نامزد ضلعی أرگنائزر سید باقر حسین نقوی نے کی شرکاء کی بڑی تعداد سے علامہ اعجاز حسین بہشتی مرکزی سیکرٹری تربیت ، برادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور نامزد سیکرٹری جنرل سید باقر نقوی نے شیعہ نسل کشی کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی پیش رفت پر خطاب کیا ، علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ یہ بھوک ہڑتال اور تحریک ملت کی عظمت کی عکاس ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہو گی اس موقعہ پر شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی شیعہ نسل کشی کے خلاف تحریک میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (فتح جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری اور ملک اقرار حسین نے اپنی ہی کلاس کے دوستوں کے ہاتھوں  یا علی مددکا لاکٹ پہننے کے جرم میں شھید ہونے والے مزمل عباس کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی رہنمائوں نے شید مزمل عباس کے والد اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید لیئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے ورثاءسے واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ شہید مزمل عباس  کو بھال سیداں میں یاعلی مدد کا لاکٹ پہننے کے جرم میں ذبح کر دیا گیا۔ ورثانے لاش کیساتھ کوہاٹ روڈ اٹک پر FIR درج ہونے تک احتجاج بھی کیا تھا،تکفیری مدرسہ سے منسلک تین دہشتگردوں نے مزمل عباس کو یاعلی مدد کا لاکٹ پہننے کے جرم میں گلا کاٹ کر شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق مزمل عباس تین دن سے لاپتہ تھا اور بعدازاں اس کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی، ورثہ اور اہل محلہ نے کوہاٹ روڈ اٹک پر FIR درج ہونے تک احتجاج کیا، موصول اطلاع کے مطابق دھشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد احتجاج ختم ہوگیا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں فتح جنگ میں ایک مدرسہ انوار صحابہ و اھلبیت ملوث ہے، یہ مدرسہ شدت پسند نظریات پھیلانے میں مشہور ہے۔ پولیس کے مطابق مزمل میٹرک کاا سٹوڈنٹ تھا، اسکول میں امام علی علیہ سلام کا لاکٹ پہنے کی وجہ سے شروع ہونے والی بحث پر 3 لڑکوں نے اسے قتل کر کے لاش ایک ویرانے میں دفن کردی، ان لڑکوں میں سے ایک کا باپ اور دوسرے کا بھائی اسی تکفیر ی مدرسے میں ہوتے ہیں جبکہ تیسرے کا باپ وہاں پر پیش امام ہے، پولیس نے شک پر آج سکول کے ایک لڑکے کو گرفتار کیا تو اس نے ساری تفصیلات بتائیں، بعدازاں قتل میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں ، اس واقعہ سے اندازہ لگالینے چاہئے کہ شدت پسندی کی یہ سوچ ہمارے تعلیمی اداروں کے اندر تک پہنچ چکی ہے، کہ جہاں پر اب دوست دوست کا گلا کاٹ رہا ہے، لہذا تکفیری دشمن کا بچہ اب پڑھا لکھا ہوگیا ہے اسے مزید پڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ انکا علاج صرف نہروان کی طرح انکا خاتمہ کرنا ہے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب نے ملک دشمن عناصر کی کمین گاہوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا ہے، اب ان دہشت گردوں نے افغانستان کے کچھ علاقوں کو اپنی محفوظ پناہ گاہ بنا رکھا ہے اور پاک افغان سرحد کے ذریعے اپنی نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ان عناصر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں دہشت گردی کا باب بند ہو نے والا ہے، ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور کسی بھی غیر ملکی سرحد سے انہیں در اندازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں کے سہولت کار دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان آستین کے سانپوں کے بھی سر کچلنے کی ضرورت ہے، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں کسی سیاسی مصلحت یا بلیک میلنگ کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔ پاک فوج کو پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خودکش حملے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ دہشت گرد قوتوں کے خلاف ایک مضبوط سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے ان مذموم عناصر کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور اب یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پنجاب میں دہشت گردی کے بہت سارے مراکز ابھی تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی شکل میں موجود ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے ان مدارس کا بھی آپریش کیا جانا چاہیے، جہاں طالبانی فکر کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ کالعدم مذہبی تنظیموں کے سہولت کار اور معاونین خواہ وہ کسی بھی شعبہ میں ہوں، ان پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ جو بھی شخص دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے، اسے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا شجاع خانزادہ کی شہادت ملک و قوم کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان سے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحق کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاک اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں پرعزم ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں مذموم عناصر کی سرکوبی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ علامہ راجہ ناصر نے اس سانحہ پر مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شجاع خانزادہ سمیت دیگر شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Page 3 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree