وحدت نیوز (اٹک) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیراہتمام راہِ سید الشھداء کے راہیان سے اظہارِ عقیدت کے لئے یومِ شھداء کا انعقاد کیا گیا،جس میں خانوادہ شھداء کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ضلع بھر سے تقریباً 18 شھداء کے عظیم محترم خانوادوں نے خصوصی شرکت کی۔اسکے علاوہ ضلع کی دیگر تنظیموں کی نمائندہ خواہران نے بھی شرکت کی۔جسمیں بالخصوص سپاہ علی اکبر اور رضا کارانِ زینبیہ شامل ہیں۔مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ ہر نرگس سجاد نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی اور خانوادہ شھداء کا پُرتپاک استقبال معصوم بچیویوں نے دورود و سلامتی کی صداوں کے ساتھ ساتھ پھول نچھاور کرکے کیا۔جسکے بعد خانوادہ شھداء کی خواتین نے شرکاء سے اظہارِ خیال کیا۔پروگرام کے آخر میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے خطاب کیااور خانوادہ شھداء میں تحائف تقسیم کئے۔پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ ع اور ملک و ملتِ جعفریہ کی کامیابی و کامرانی کی اجتماعی دعا کیساتھ کیا گیا۔اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ نرگس سجاد نے ضلع اٹک کی خواہرانِ وحدت کی ضلعی کابینہ کیساتھ بھی ایک خصوصی نشست کی جسمیں آئندہ مستقبل کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔