وحدت نیوز(منڈی بہاولدین) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت سیدہ نرگس سجاد کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے مجلس قائد شھید علامہ عارف حسین کے افکار اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی یہ بات انھوں نے منڈی بہاولدین میں شعبہ خواتین کے تاسیسی اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس کے قیام کا مقصد ملت تشیع کو حقوق سے آگاہی دینا اور حقوق کے حصول کی پر امن منظم جدو جہد ہے اجلاس میں محترمہ نازیہ نقوی صاحبہ کو عبوری ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا اور تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرکے کنوینشن منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی . ایک روزہ دورے میں خانم نرگس سجاد جعفری نے ضلع منڈی بہاولدین کے سیکرٹری جنرل مولانا مظہر نقوی، برادر اسد نقوی اوردیگر تنظیمی برادران سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ضلع کی تنظیمی صو رتحال اور شعبہ خواتین کی تشکیل میں در پیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں محترمہ تغزل شاداب، نو منتخب سیکرٹری جنرل خواہر نازیہ نقوی اور دیگر خواتین بھی شریک تھیں ۔