وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین اور نثار علی فیضی نے ایم ڈبلیو ایم ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین شاہ کاظمی کی جانب سے اپنے بھائی کے قاتل کو معاف کرنے کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم برداشت اور انتقامی رجحان کی موجودہ فضا میں ایسے مثالی کردار کی اشد ضرورت ہے، تاکہ معاشرے میں امن و سکون قائم رہ سکے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ درگزر کرنا ثواب عظیم بھی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کا درس حیات بھی۔ مقتول کے ورثاء نے خون کا بدلہ لینے کی بجائے معافی دینے کی جس اسلامی روایت کا انتخاب کیا ہے، اسے معاشرتی تنگ نظری اور علاقائی رسم و رواج نے زنگ آلود کر رکھا تھا۔

موجودہ معاشرے میں معاف کرنے کی بجائے انتقام لینے کو دلیری سمجھا جاتا ہے، حالانکہ اصل بہادری خوشنودی خدا کا حصول ہے، جو مخلوق خدا کو راضی کرکے حاصل ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سید اظہر حسین شاہ کاظمی نے اپنے اقدام سے ثابت کیا ہے کہ وہ معاشرتی بے سود رسم و رواج اور حد بندیوں کی بجائے اللہ تعالیٰ کے قوانین کو مقدم سمجھتے ہیں اور اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام پر پوری طرح کاربند ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے سید اظہر حسین شاہ کاظمی اور ورثاء کے لیے صبر جمیل جبکہ مقتول امتیاز حسین کاظمی کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے تنظیمی مسئولین اور علاقہ کے عوام سے ملاقاتیں کیں۔ تینوں اضلاع کے دورہ کے دوران وہ مختلف علاقوں میں گئے اور مختلف یونٹس کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے تنظیم سازی کے عمل کا معائنہ کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران مختلف ملی امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال حسین بہشتی نے مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ نماز سے قبل جمعہ کے خطبات میں ملک و ملت کو درپیش چیلنجز کے سامنے حکومت کی غفلت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت برت رہی ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت اپنی مدد آپ کے تحت اپنے فرائض کو پہچانتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بطور احسن انجام دے۔ انہوں نے ہزارہ میں اہل تشیع کے تعلیمی، معاشی و سیاسی مسائل اور ان کے حل پہ توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ ہر قوم کی ترقی تعلیم سے مربوط ہے۔ لہذا اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے نماز جمعہ کے بعد لوگوں سے وہاں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ڈی آئی خان میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی۔

وحدت نیوز (ہری پور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عمائدین، تنظیمی مسئولین اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور ضلع ہری پور میں تنظیمی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے ہری پور کے علاقہ مانکرہ میں عمائدین سے ملاقات کی اور تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے علامہ وحید عباس کاظمی ، نیئرحسین جعفری اور دیگر تنظیمی رہنمائوں سے بھی ملاقات کی، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) شوریٰ عالی کے ممبر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ذوالفقار حسین اورعلامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس مدرسہ رسول اعظم میں منعقد کیا گیا۔ جس میں معززین شہر نے بھر پور شرکت کی۔جس کا باقاعدہ آغاز سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل مدثر کاظمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد تمام معززین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورایک متفقہ ضلعی کابینہ کا اعلان کیا جس پر تمام حاضرین مجلس نے متفقہ طور پر اسے قبول کیا اور علامہ جہانذیب حسین جعفری کو ضلع ابیٹ آباد کے لئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا اوردعا خیر کے ساتھ اجلا س کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(لاہور) پریس کلب لاہور پر جاری گزشتہ 52 روز سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہری پوری میں تکفیری دہشتگردوں کے نیئر حسین جعفری پر قاتلانہ حملے سے ثابت ہوا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے سرپرستوں کو فراہم کیے جانیوالے مالی سپورٹ کا رزلٹ آنا شروع ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا میں امن پسند اور محب وطن لوگوں کے قتل عام روکنے میں نیا پاکستان کے دعویدار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ملک میں مخصوص سوچ اور فکر کے مٹھی بھر لوگ شدت پسندی، فرقہ واریت اور قتل و غارت کو فروغ دے رہے ہیں، حکومت ان دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہے، دنیا بھر میں اس انتہا پسند سوچ کے حامل دہشتگردوں کو بری طرح سے شکست کا سامنا ہے، پاکستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کیلئے ان دہشتگردوں کے سرپرست غیر ملکی آقا اور اس کے تکفیری کارندے سرگرم ہے، جو دراصل پاکستان کی ترقی و استحکام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ہم اسی پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف سڑکوں پر موجود ہیں اور انشااللہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے جناح اور اقبال کے پاکستان کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Page 1 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree