وحدت نیوز (کراچی) سندھ میں پیپلز پارٹی ملت تشیع کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے،ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتل اب تک آزاد ہے،علامہ مرزا یوسف کی گرفتاری ظالمانہ اقدام ہے اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،مسجد نورایمان کے باہر بے گناہوں کیخلاف بیلنس پالیسی کیخلاف احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق تھا جس کیخلاف ایف آئی آر حکومتی متعصبانہ ذہنیت کی عکاسی ہے،شہر میں کالعدم جماعتوں کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرنے کی پالیسیاں ترک کرے،سندھ بھر میں موجود دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کیخلاف کاروائی کا نہ ہونا حکومتی بد نینی اور دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں کیساتھ ملی بھگت کا نتیجہ ہے سانحہ شکار پور اور سانحہ چھلگری سمیت دیگر سانحات کیخلاف حکومتی ہٹ دھرمی اور وعدے کے باوجود دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے،ہم حکومتی متعصبانہ پالیسیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،اور انشااللہ ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کی حمایت کا عمل جاری رہیگا۔

وحدت نیوز(کراچی) بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کی علامت علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج جرم بن گیا، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اورآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ اظہر حسین نقوی کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں ایف آئی آر درج ،تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک اور متحدہ علماءمحاذکے مرکزی رہنما علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کےتحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں خطاب کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت بنیاد بنا کرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اور علامہ اظہر حسین نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واضح رہےکراچی شہر میں بے گنا ہ علمائے کرام ، اکابرین اور نوجوانوں کی ظالمانہ گرفتاریوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہےاس سے قبل چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے جرم میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کروایا گیا تھا۔

وحدت نیوز (گلگت)  قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین کے انعقاد پر درجنوں طالب علموں کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات قائم کرنا ریاستی جبر ہے۔طاقت کے بل بوتے پر اپنا عقیدہ دوسروں پر تھوپنے کی دین ہرگز اجازت نہیں دیتا ،انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ علاقے کے امن کیلئے نیک شگون نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےترجمان غلام عباس نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامات پر پابندی محض یوم حسین کے انعقاد کو رکوانا مقصود تھا وگرنہ قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین کے علاوہ کوئی مذہبی تقریب منعقد نہیں ہوتی۔حکومت کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے نہ صرف علاقے میں ان کی جگ ہنسائی ہوئی بلکہ عالمی سطح پرگلگت بلتستان حکومت تنقید کا نشانہ بنی ہے۔حکومت نے ایک ایسے حساس ایشو کو چھیڑا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں عاشقان حسین اپنے سرتو کٹواسکتے ہیں لیکن نواسہ رسول کے ذکر پر پابندی ہرگز قبول نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو احتجاجی دھرنا اتنا طویل نہ ہوتا لیکن حکومت نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنایا اور ہٹ دھرمی دکھائی۔ پاکستان کی تمام جامعات میں تمام اسلامی فرقے یوم حسین کے پروگرامات میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ پروگرامات منعقد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا یوم حسین کے انعقاد پر کسی کی دل آزاری نہیں ہوتی اگر کسی کو نواسہ رسول کا ذکر ناگوار گزرتا ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت نہ کرے۔علاقے کے عوام وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں اور کسی کے عقیدے کو نہ چھیڑیں اور اپنا عقیدہ نہ چھوڑیں تو کوئی قباحت نہیں لیکن یہاں تو معاملہ بالکل ہی برعکس نظر آرہا ہے۔یونیورسٹی میں یوم حسین کے پروگرام میں کوئی دل آزار تقریر ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کے عقیدے کو چھیڑا گیا ہے اس کے باوجود طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا صوبائی حکومت کی بدنیتی ،تعصب اور حماقت پر مبنی اقدام ہے جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن وامان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے آرپی او ملتان کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئےکیا، قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے آرپی او ملتان سے ملاقات کی اور ڈی پی او خانیوال کی طرف سے جانبدارانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ خانیوال پولیس ڈی پی او کے ایماء پر چادر وچاردیواری کے تقدس کو پامال کررہی ہے، بے گناہ افراد کے خلاف مقدمے کااندراج اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔آرپی او ملتان، آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری خانیوال انتظامیہ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیں وگرنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر کنوینر محرم کمیٹی محمد عباس صدیقی، انجینئر مہرسخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی،صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امام بارگاہ گلستان زہرا( س )لاہور میں تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں لاہور اور گردونواح کی ماتمی سنگتوں اور مرکزی جلوسوں کے بانیان نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کیلئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہداء کیلئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ اس سال کا محرم الحرام ان شاء اللہ اب تک کا پُرامن محرم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بھی بانیان مجالس اور ماتمی سنگتوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل آغا مبارک موسوی اور لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کا درندہ صفت وزیراعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے بزدلانہ کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آئینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کیخلاف سوموٹو نوٹس لے۔

وحدت نیوز (لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پرایم ڈبلیوایم لاہور ڈویژن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے عزاداری سید الشہداءؑکے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت میں احتجاج کرنے پرپنجاب حکومت کی ایماءپر ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سمیت  125رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں پر مقدمہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں پنجاب کی ن لیگی حکومت کے دبائوپر درج کیا گیا ہے،جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں پر نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں،واضح رہے کہ پنجاب حکومت ایک طرف صوبے بھر میں عزاداری امام حسین ؑکے خلاف بھر پور ریاستی طاقت کا استعمال کررہی ہے دوسری جانب اپنے آئینی ، قانونی اور جمہوری حق کے حصول کیلئے صدائے احتجاج بلندکرنے پر ایم ڈبلیوایم کے پر امن رہنماوں اور کارکنان کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کررہی ہے۔

Page 5 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree