علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجوازگرفتاری کےخلاف پر امن احتجاج کے جرم میں ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مبشرحسن کے خلاف مقدمہ درج

18 نومبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کی علامت علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج جرم بن گیا، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اورآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ اظہر حسین نقوی کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں ایف آئی آر درج ،تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک اور متحدہ علماءمحاذکے مرکزی رہنما علامہ مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کےتحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں خطاب کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت بنیاد بنا کرایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن اور علامہ اظہر حسین نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واضح رہےکراچی شہر میں بے گنا ہ علمائے کرام ، اکابرین اور نوجوانوں کی ظالمانہ گرفتاریوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہےاس سے قبل چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے جرم میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کروایا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree