وارثان شہداءشکارپورسے کیئے گئےحکومتی وعدے اب تک پورے نہ ہوناقابل مذمت ہے،علامہ مقصودڈومکی

20 نومبر 2016

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وارثان شہداء کمیٹی کے ایک وفد کے ہمراہ کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات کی ،اس موقع پر سکندر علی دل،قمر دین شیخ،سید غلام شبیر شاہ نقوی ،سید محمد شاہ کاظمی ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ،ڈپٹی کمشنر شکارپور و دیگر موجود تھے۔
           
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا سندھ حکومت نے وارثان شہداء سے کیا گیا اپنا وعدہ پورہ نہیں کیا،خالی وعدوں کے بجائے سندھ حکومت کو عملی اقداما ت کرنا ہوں گے۔
             
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم جماعتوں کے ٹریننگ کیمپس کیخلاف پولیس اور رینجرز کا مشتر کہ آپریشن کیا جائے۔سانحات کے زخمیوں کا مکمل علاج اور بقیہ معاوضہ ادا کیا جائے،اور ان سانحات میں ملوث دہشتگرد گروہ کے خلاف جو اقدامات ہوئے ہیں اس سے متعلق ہمیں تفصیلی بریفنگ دی جائے،اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ وہ ان مسائل سے متعلق سندھ گورنمنٹ سے بات چیت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree