وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے ہر حال میں دھرنا ہوگا، پنجاب میں ہمارے کیخلاف انتقامی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں، ہماری جدوجہد مظلومین کے حقوق کیلئے ہے، ہمارے مطالبات کی حمایت تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کر چکی ہیں، حکمران جماعت پنجاب کو ریاست آل شریف سمجھتی ہے، ہم پنجاب کے بادشاہوں کیخلاف مظلومین پنجاب کی آواز بن کر نکلیں گے، ہماری پرامن اور جمہوری جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنیوالے خود ذمہ دار ہونگے۔ علامہ حسن ہمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو جیتنے کیلئے ہمیں ان دہشتگردوں کے سہولت کار، ہمدرد اور سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، پنجاب میں اب بھی کالعدم انتہا پسندوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، حکومت کالعدم جماعتوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرے، کوئٹہ میں کالعدم جماعتوں کے اخبارات میں آئے روز دھمکی آمیز اور نفرت سے بھری خبریں پڑھ کر لوگ حیران ہوتے ہیں، کیا یہ پاکستان کا حصہ نہیں؟ ان نفرت کے پجاریوں کیخلاف کارروائی کیلئے ہمیں مزید کتنے ہزار پاکستانیوں کا خون درکار ہوگا؟ ریاست مصلحت پسندی چھوڑ کر پاکستان کی سلامتی اور بقا کی جنگ کو لڑے قوم ساتھ دے گی۔ اجلاس میں سید حسین زیدی، سید زین زیدی، رانا ماجد علی، نجم الحسن، محمد رضا، نقی مہدی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree