وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے رہنما سید فرحت حسین شاہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا سمیت دیگر رہنماؤں نےکوئٹہ میں بہشت زینب گنج شُہداء پر حاضری دی۔ پیام شُہداء و اتحاد ملت کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئےتحریک منہاج القرآن پاکستان کے سنی علماء کرام کے وفد نے گذشتہ روز ہزارہ قبرستان میں شُہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی، ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی نے اہل سنت علمائے کرام کو شہداء کے حالات زندگی سے بھی آگاہ کیا۔