وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ضلع کرم کے مظلوم شیعہ سنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر دھرنوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔تمام غیرت مند پاکستانیوں سے بلاتفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک پاراچنار میں ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کردی ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پرجب تک ضلع کرم کے مظلوم شیعہ سنی عوام راستوں کی بندش اور دہشتگردی کیخلاف احتجاج جاری رکھیں گے، پورے ملک میں ان مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے اور اس کا دائرہ سلسلہ وار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔