سیاسی میدان سمیت ہر محاذپر ڈٹ کر وقت کی یزیدی ، نمرودی، شدادی اور فرعونی قوتوں کا مقابلہ کریں گے،علامہ ناصرعباس جعفری

25 نومبر 2014

وحدت نیوز(بھکر)ملک بھر سے غربت و افلاس اور دہشت گردی کے خاتمے تک جد وجہد کرتے رہیں گے، پاکستان کے عوام کرپٹ اورظالم حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں، نواز شریف آنے والے دنوں میں عوامی دباوبرداشت نہیں کر سکیں گےانہیں جانا ہی ہوگا، ہم مظلوموں کے حقوق کی جنگ خون کے آخری قطرےتک لڑیں گے،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے  مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم بھکرمیں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عوامی انقلاب اجتماع میں لاکھوں افرادنے شرکت کی اور ملک میں قائم بد عنوان اور ظالم حکمرانوں سمیت موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں اسلامی فلاحی نظام کا نفاذ کیا جائے بھکرمیں عوامی انقلاب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں رائج نظام ظالموں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، اس نظام کے اندر مظلوم کے لئے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ یہ ظالمانہ نظام چند خاندانوں کے درمیان موجود ہے اور یہی چند خاندان پاکستان کے تمام وسائل پر قابض ہیں اور ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور مل جل کر پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیاہے کہ ان ظالم و جابر اور بد عنوان اور پاکستان کولوٹ کھسوٹ کر کھوکھلاکرنیوالے چندخاندانوں کے اقتدارکا خاتمہ کیاجائے ۔

 

علامہ ناصرعباس کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایک ایسے نظام کا نفاذ چاہتی ہے جو مظلوموں کے حقوق کو تحفظ دے ،جو ان کو جینے کا حق فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ بھکر کے غریب عوام سے ہم وعد ہ کرتے ہیں کہ 29نومبر کوہونے والے ضمنی انتخاب میں بھکر انقلاب کی پہلی سیڑھی ثابت ہو گااوربھکر سے طلوع ہونیوالا سورج پاکستان کے مظلوموں کی قسمت کوبدل کر رکھ دے گا،علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول اکرم (ص) سلامتی کا مذہب لیکر آئے تھے، آپ (ص) امن کے پرچارکرنیوالے تھے، و ہ لوگ جو ملک کے اندر قتال کی بات کرتے ہیں وہ دراصل اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلانفی کررہے ہیں، اسلامی ریاست کے اندرقتال و جہاد کی اجازت نہیں ہے، قتال اور جہاد غیرمسلموں سے ہوتا ہے اور اس کی شرعی شرائط ہیں جس کے بغیر آپ کسی غیر مسلم سے بھی جنگ نہیں کر سکتے، کیونکہ اسلام سب کو جینے کا حق دیتا ہے۔جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی پنجاب کے رہنماوں علامہ عبدالخالق اسدی ،سید اسد عباس نقوی، احسان اللہ بلوچ اور سفیر حسین شہانی نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree