ملک اور اسلام دشمن دہشتگرد گروہوں کیخلاف فوجی آپریشن کو وسیع کیا جائے، علامہ ناصرعباس جعفری

24 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کوئٹہ میں مسافر بس پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اس سانحہ کو عالمی استعماری قوتوں امریکہ، اسرائیل سمیت بھارتی بدنام زمانہ را کے ایجنٹوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں، کوئٹہ بس پر فائرنگ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کی طرح ملک کے دیگر شہروں بالخصوص کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں موجود خطرناک ملک اور اسلام دشمن دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی فوجی آپریشن کو وسیع کیا جائے اور پاکستان میں بسنے والوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 

انھوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشت گرد عناصر محرم الحرام کی آمد سے قبل کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے اہم شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے کر ملک میں فرقہ واریت اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور پاکستان میں عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ملت جعفریہ کے عمائدین کا قتل عام نہ رکا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree