ایم ڈبلیوایم شعبہ تربیت کے تحت 15روزہ انتظار الفرج ؑسمر کمیپ کا اسلام آبا دمیں آغاز

02 جولائی 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے زیر اہتمام 15روزہ انتظارالفرج سمر کیمپ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے انتظارالفرج سمر کیمپ یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہے گا اور ان کلاسوں کو تین گروپوں میں تشکیل دیا گیا ہے پہلا گروپ کا نام  علی اکبر (ع) گروپ ہے جس میں انٹرمیڈیٹ کے اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔

 جبکہ دوسرا گروپ حضرت  قاسم (ع) ہے جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس ہیں اور تیسرا گروپ علی اصغر (ع) ہے جس میں میڈل کلاسز کے اسٹوڈنٹس شامل ہیں یکم جولائی سے سمر کیمپ کی  کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ایک باقاعدہ علمی ماحول میں یہ کلاسیں جاری ہیں ۔

 سمر کیمپ کی انتظامیہ نے باقی فعالیت کے ساتھ دعا و مناجات اور نماز صبح کے بعد قرآن پاک کی تلاوت حسن قرائت اور تجوید کی کلاسز بھی شروع کی ہیں ۔ احکام ۔ سیرت ۔ اخلاق ۔ عقائد اور مفاہیم کے عناوین کے دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان شاءاللہ یہ ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree