پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم پاکستان اسدعباس نقوی کا بلدیاتی آرڈیننس 2011 کی مخصوص شقوں پر تحفظات کا اظہار

18 جنوری 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی اور پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پنجاب کی مختلف یونین کونسلز میں حصہ لینے کیلئے پینلز تشکیل دینے پر گفت و شنید جاری ہے، ہم روز اول سے سیاسی عمل کا حصہ رہے ہیں اور یہ میدان کبھی خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور سیاست کی آڑ میں جن تکفیری عناصر نے ماضی میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ان کا اب وقت گزر چکا ہے، عوام پُرامن اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد و اقبال کا پاکستان کے منشور کیساتھ میدان عمل میں نکلی ہے، محب وطن اور باشعور افراد انتخابات میں اس جماعت کی حمایت کریں جس نے وحدت و اخوت کا علم بلند کرتے ہوئے ملک و قوم کے وقار کو مقدم قرار دے رکھا ہے۔ سید اسد نقوی نے بلدیاتی آرڈیننس 2011 کی مخصوص شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قابل ترمیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس میں تعلیم کی شرط پر نظرثانی کی ضرورت ہے، سیاسی نمائندوں کی عوامی مسائل سے آگہی ضروری ہے۔ سیاسی شعور کی پختگی کا تعلق تعلیم کی بجائے عوامی میل جول اور مسائل کے ادراک سے ہے۔ اسمبلیوں میں ایسے اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی موجود ہیں جو منتخب ہونے کے بعد اگلے انتخابات تک اپنے حلقے کے لوگوں کو شکل نہیں دیکھاتے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس نے شہری آبادی کے حقوق بھی متاثر ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree