علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے مہمند ایجنسی کی مسجد گل میں خودکش دھماکے پر اظہارافسوس ومذمت

17 ستمبر 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مہمند ایجنسی کی مسجد گل میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیسسے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکمرانوں کے لیے چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر کو پوری طاقت سے کچلنے کے لیے ملک کے تمام مقتدر اداروں کو مربوط اور واضح حکمت عملی طے کرنا ہو گی. وطن عزیز کی سلامتی و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے. جسے یقینی بنانے کے لیے کسی مصلحت یا بیرونی دباؤکو خاطر میں نہ لایا جائے. دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں موثر نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا شکار پور میں ایک بڑی کاروائی کرنے کی کوشش کر نے والے خود کش بمبار کی گرفتاری عوام کی جانب سے ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔اس شخص کی نشاندہی پر مدارس اور ان تنظیموں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ ملک دشمن طاقتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا ضرب عضب کی کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے مشروط ہے۔اس قانون کو سپیکر اور مجالس تک محد ود کرنے کی بجائے دہشت کے خلاف استعمال کیا جائے۔علامہ ناصر عباس نے مہمند ایجنسی سانحہ میں شہید ہونے والےنمازیوں کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree