ایم ڈبلیوایم کے تحت ہفتہ ولایت بمناسبت عید غدیر ومباہلہ ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

27 ستمبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیوایم کے تحت ملک بھر میں  ہفتہ  ولایت بمناسبت عید غدیر ومباہلہ ملک بھر میں مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا، کراچی ، لاہور، گلگت بلتستان ، کوئٹہ، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کے اجتماعات منعقد کیئے گئے، مرکزی پروگرام صوبائی سیکریٹریٹ کراچی پر منعقد کیا گیا جس میں خواتین ، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، عید سعید غدیر کے موقع پرلگائے گئے فیملی میلےمیں حلقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر)سید قمرعباس رضوی نے  خصوصی شرکت کی ، جبکہ خواتین ،مردوں اور بچوں  کے لئے لذیز پکوانوں کااہتمام کیا گیا تھا، میلے میں لگائے گئے جھولوں پربچوں نے  خوب ہلہ گلہ کیا، میلے کے اختتام پر بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی،دوسری جانب کراچی میں ہی ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے تحت سالانہ جشن عید غدیر کا انعقاد علامہ رشید ترابی پارک انچولی میں کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی شرکت قابل دید تھی، علامہ علی انور ، علامہ مبشر حسن نے شرکاءسے خطاب کیا جبکہ مختلف منقبت خوانوں نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جشن میں شریک بچوں میں عید غدیر کی مناسبت سے عیدی تقسیم کی گئی اور ان کی تفریح کیلئے مختلف اقسام کے جھولے نصب کیئے گئےتھے،جبکہ تمام شرکاء کی لذیز پکوانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم ضلع حیدر آباد یونٹ پنھور گوٹھ، ایم ڈبلیوایم ضلع لاڑکانہ تحصیل رتوڈیرو، ایم ڈبلیوایم ضلع خیر پورتحصیل کوٹ بنگلو، ایم ڈبلیوایم ضلع شکارپوریونٹ لکھی ، ایم ڈبلیوایم ضلع نواب شاہ تحصیل سکرنڈاور مختلف اضلاع کے تحت جشن عید غدیرکے موقع پر روح پرورتقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف منقبت خوانوں نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈمکی ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree