احکام خداوندی اور دین کے سنہری اصولوں کی پیروی میں ہم سب کی بقاء ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

04 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ احکام خداوندی اور دین کے سنہری اصولوں کی پیرو ی میں امت مسلمہ کی بقاء اور سلامتی ہے۔ امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خدا اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر مسلمان کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں، اسی پیغام کی تبلیغ اور ترویج کیلئے امام حسینؑ نے اپنے خانوادے کے ہمراہ میدان کربلاء میں اپنے سے کئی گناہ بڑے لشکر سے جنگ کی اور دین کو فتح مندی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پرآشوب دور میں جہاں انسان انسان کے خون کا پیاسہ نظر آتا ہے، ہمیں دامن رسول اللہ ﷺ اور اہلبیت اطہار ؑ کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ خوشنودی خدا اور رسول خدا ﷺ حاصل ہو۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اتحاد اور اتفاق کو برقرار رکھیں اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے قیام کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree