وفاقی دارالحکومت میں پُرامن احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پورے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دینا سیاسی بصیرت سے عاری اقدام ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

01 نومبر 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے جموریت کے نام پر برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں کا عوام سے احتجاج کا آئینی حق چھیننا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔پاکستانی قوم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام ہے یا کہ شخصی آمریت کے بل بوتے پر اقتدار پر قابض رہنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سعودی بادشاہت سے متاثر ہیں اور پاکستان میں بھی اسی طرز حکمرانی کے خواہاں ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پُرامن احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پورے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دینا سیاسی بصیرت سے عاری اقدام ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن شہریوں پر آنسو گیس کا استعمال اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں نہ صرف جمہوری اقدار کی پامالی ہے بلکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و انصاف کی بجائے طاقت کی حکمرانی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے مدمقابل لا کر ایک طرف عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف اداروں کی ساکھ بھی تباہ کی جا رہی ہے۔۔وطن عزیز کو سالمیت و بقا کے لیے ایسے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے جو قومی خزانے کی لوٹ مار سمیت وطن عزیز کے مفادات کے منافی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔حقیقی جمہوریت کی پاسداری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام محب وطن سیاسی قوتوں کو مشترکہ طور پر میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔جب تک ذاتی مفادات پر ملک و قوم کو ترجیح نہیں دی جائے گی تب تک ملک اسی طرح بحرانوں کا شکار رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree