درگاہ شاہ نورانی حملہ، علامہ راجہ ناصرعباس کا شدید اظہارمذمت،تین روزہ سوگ کا اعلان

13 نومبر 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شاہ نورانی درگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ان بے گناہ شیعہ سنی افراد کو شہید کیا ہے جو مزارات اور اولیا ء اللہ سے عقیدت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی ذمہ دار وہ تکفیری فکر ہے جو اپنے علاوہ سب کو کافر و مشرک اور واجب القتل سمجھتی ہے۔اولیا اللہ کے مزارات شعائر اللہ ہیں۔ان کی تعظیم و تکریم سب پر عائد ہوتی ہے۔عبادت گاہوں اور مزارات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز کا نہ تھمنے والا سلسلہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ریاست کا اب اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز ختم کرنا ہو گی۔ملک دشمن عناصر کے ساتھ حکومت کی بے جا لچک نہیں آج ملک کے ہر شہری کو غیر محفوظ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جائیگا تب تک بے گناہ لاشیں یونہی گرتی رہیں گی۔عوام کے سامنے واضح کیا جائے کہ آخر قانون و آئین سے بالا وہ کون سی قوت ہے جو کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائیوں میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے ۔حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور اور موثرآپریشن کا فوری اعلان کرے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree